Tag: Kagiso Rabada

  • کگیسو رباڈا کے لئے کراچی ٹیسٹ یادگار بن گیا

    کگیسو رباڈا کے لئے کراچی ٹیسٹ یادگار بن گیا

    کراچی: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کے لئے کراچی ٹیسٹ یادگار بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پروٹیز فاسٹ بولر نے قومی ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کو آؤٹ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں حاصل کیں، رباڈا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں مجموعی طور پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسی کے ساتھ رباڈا جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر رباڈا نے یہ کارنامہ صرف 44 ٹیسٹ میچز کھیل کر انجام دیا، پروٹیز فاسٹ بولر نے سال دوہزار پندرہ میں انڈیا کے خلاف موہالی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔

    ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں کگیسو رباڈا کی بہترین بولنگ 112رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے جبکہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ان کے ہاتھوں شکار ہونے والے بلے بازوں کی تعداد 13 ہیں۔

    رباڈا کی ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل ہونے پر پی سی بی نے انہیں بذریعہ سوشل میڈیا خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلرربادا پر2 ٹیسٹ میچوں کی پابندی

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلرربادا پر2 ٹیسٹ میچوں کی پابندی

    پورٹ الزبتھ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ربادا پرکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر2 ٹیسٹ میچز کی پابندی اور جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلرکگیسوربادا نے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ ہونے کے بعد ان کے کندھے پر ہاتھ مارا اور ان پر چلائے۔

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر میچ ریفری جیف کرو نے آئی سی سی قوانین کے تحت ربادا پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا اور انہیں 3 ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی دیے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 2 سال کے دوران اگر کوئی کھلاڑی 8 ڈیمیرٹ پوائنٹس حاصل کرتا ہے تو اس پر دو میچز کی پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کے پاس ربادا کے معاملے پر آئی سی سی میں اپیل کرنے کے لیے دو دن کا وقت ہے۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی اسپنرناتھن لیون کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

    آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر اسی میچ میں جھگڑا کرنے پر میچ فیصد کا 75 فیصد جرمانہ اور 3 ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے گئے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک پر بھی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ربادا عالمی نمبر ایک باؤلربن گئے

    ربادا عالمی نمبر ایک باؤلربن گئے

    دبئی: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان فاسٹ باؤلر کگیسو ربادعالمی نمبر ایک باؤلر بن گئے۔

    تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے۔نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم بدستور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف سیریز خصوصاً آخری ون ڈے میچ میں عمدہ باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا چار درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک باؤلر بن گئے ہیں۔


    میچ فکسنگ: جنوبی افریقہ کےٹیسٹ کرکٹر پر2سال پابندی


    انہوں نے اپنے ہی ہم وطن عمران طاہر سے یہ ٹاپ پوزیشن چھینی، جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ بہتری سے پانچویں درجے پرآگئے۔

    واضح رہےکہ عالمی نمبر ایک جنوبی افریقی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کےلیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے جہاں اے بی ڈی ویلیئرز عالمی نمبر ایک بلے باز ہیں جبکہ ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈیو پلیسی اور ہاشم آملا بھی دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں