Tag: kainat imtiaz

  • شوہر کی گیند پر کائنات امتیاز کا چھکا، گیند میدان سے باہر پھینک دی

    شوہر کی گیند پر کائنات امتیاز کا چھکا، گیند میدان سے باہر پھینک دی

    گلگت: نو بیاہتا قومی کرکٹر کائنات امتیاز نے کھیل کے میدان میں شوہر کے خلاف شان دار پرفارمنس دکھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی بہترین آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے شوہر وقار الدین کے ہمراہ گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑی علاقوں کی فضاؤں کا لطف اٹھایا بلکہ کھیل کے ایک مقامی میدان میچ بھی کھیلا۔

    پہاڑوں کے دامن میں گھری گلگت بلتستان کی خوب صورت وادی باشو میں کائنات نے شوہر کی بولنگ پر لمبے لمبے چھکے لگائے۔

    کائنات امتیاز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انھوں نے لکھا کہ شوہر کو چھکے مار کر گیند پارک سے باہر پھینکنا تو حلوہ ثابت ہوا۔

    جب باری آئی بولنگ کی تو قومی کرکٹر نے دائیں ہاتھ کی اپنی میڈیم فاسٹ بولنگ سے وقار الدین کی وکٹ بھی اُڑا دی، اور اس پر انھوں نے معصومانہ خوشی کا اظہار کیا۔

    کائنات نے لکھا کہ میری بولنگ بھی دیکھیں ذرا، کائنات نے ٹویٹ میں پہاڑوں کا بھی ذکر کیا، لکھا ہم اس وقت سطح سمندر سے ڈھائی ہزار میٹر بلندی پر ہیں، اور یہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہترین جگہ ہے، جو پہاڑوں میں گھری ہوئی ہے۔

  • آل راؤنڈر کائنات امتیاز کا دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ وائرل

    آل راؤنڈر کائنات امتیاز کا دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ وائرل

    کراچی: شادی بیاہ ایک ایسی تقریب ہوتی ہے جسے ہر کوئی یادگار بنانا چاہتا ہے، اور اس کے لیے لوگ نت نئے انداز اپناتے ہیں، خاتون کرکٹر کائنات امتیاز نے بھی اپنی شادی پر ایک دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے اسے یادگار بنا دیا ہے۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کھلاڑی کائنات امتیاز نے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک خصوصی فوٹوشوٹ شیئر کیا ہے، جسے صارفین نے بے حد پسند کیا۔

    کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ ان کی بڑی خواہش تھی کہ وہ شادی کے سرخ جوڑے میں کرکٹ بیٹ اور بال کے ساتھ فوٹو شوٹ کروائے، انسٹاگرام اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے لکھا کہ یہ میری فیورٹ سولو تصاویر میں سے ایک ہیں۔

    تصاویر میں کائنات امتیاز نے مختلف پوز دیے ہیں، کسی میں وہ کریز پر وکٹوں کے ساتھ بلا تھامے گیند کو ہٹ کرنے کے لیے تیار نظر آ رہی ہیں، کسی میں وہ ایک ہاتھ میں بیٹ تھامے دوسرے سے گیند کو فضا میں اچھال کر دیکھ رہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر صارفین نے اس ویڈنگ فوٹوشوٹ پر دل چسپ کمنٹ کیے، ایک صارف نے لکھا کہ اس نے پہلی برائیڈل شوٹ دیکھی، بیٹ پکڑے ہوئے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ بیٹ کو جتنی عزت دیں گی اتنی عزت آپ کو کرکٹ میں ملے گی۔

    سوشل میڈیا پر کائنات امتیاز کی یہ تصویریں تیزی سے وائرل ہو رہی یں، جن میں کائنات واقعی بے حد خوب صورت نظر آ رہی ہیں اور ان کا اسٹائل بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ کائنات امتیاز کی شادی 30 مارچ 2022 کو محمد وقار الدین سے ہوئی تھی، 26 مارچ کو انھوں نے اپنی آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

  • خاتون پاکستانی کرکٹر کی تصویر وائرل

    خاتون پاکستانی کرکٹر کی تصویر وائرل

    باکو: معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی اور اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز کی جنہوں نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے انہیں فلمی دنیا میں بھی قسمت آزمانے کا مشورہ دیا۔

    View this post on Instagram

    Happppppy New Year everyone… 🎉 May this year be filled with unexpected happiness for all of us. ❤ #newyear2019🎉

    A post shared by kainat Imtiaz (@kainatimtiaz23) on

    کائنات امتیاز  آج کل نجی دورے پر آذربائیجان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سیر وتفریح کی اور سال نوِ کو بھی خوش آمدید کہا۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کی تصویر دیکھ کر انہیں پہچاننا مشکل تھا کیونکہ وہ ایک تصویر میں کسی اداکارہ سے کم معلوم نہیں ہورہیں۔

    View this post on Instagram

    Just another day in the city. 💕 #newyear2019🎉 #traveldiaries2k18🌏 #travelgoals✈ #traveldiaries #azerbaijan🇦🇿

    A post shared by kainat Imtiaz (@kainatimtiaz23) on

    مداحوں نے کائنات امتیاز کی تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا جس کے بعد یہ وائرل ہوگئی، بعض صارفین نے خاتون کو اداکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمانے کا مشورہ دیا۔

    View this post on Instagram

    Snowiest day of my life. ❄ Heavens all here. ❣

    A post shared by kainat Imtiaz (@kainatimtiaz23) on

    علاوہ ازیں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیگر تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ برفباری سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    View this post on Instagram

    Rootha hua hai Mujhse isi baat pay Zamana, Shamil nahin hai Meri fitrat main Sar ko jhukna. 🙇‍♀️

    A post shared by kainat Imtiaz (@kainatimtiaz23) on