Tag: kaira

  • سینیٹ میں حکومت کے اتحادیوں نے بھی ان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا: قمر زماں کائرہ

    سینیٹ میں حکومت کے اتحادیوں نے بھی ان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا: قمر زماں کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ ڈرائنگ رومز میں نہیں، کارکنوں کی مشاورت سے دیں گے.

    قمر زماں کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے. ٹکٹ کارکنوں کی مشاورت سے دیے جائیں گے۔

    سینیٹ انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اس کے اتحادی بھی تھے، مگر اتحادیوں نے بھی حکومتی امیدوار کو ووٹ نہیں دیے. اسی وجہ سے حکومتی اتحاد کو شکست ہوئی.

    پیپلزپارٹی کے سینئر لیڈر کا کہنا تھا کہ عدالتیں نواز شریف کے حق میں فیصلے دیں، تو اچھی ہیں، مگر میاں صاحب کو جھوٹا قرار دیں، تو بری، یہ کہاں کا انصاف ہے. نوازشریف کہتے ہیں، میں نےکرپشن نہیں کی تو کیوں نکالا، حالاں کہ انھیں جھوٹ بولنے پر نکالا گیا ہے.

    انھوں نے حریف جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اولاد کے اربوں ڈالر کے اثاثے ہیں اورآپ کہتے ہیں میں نے کرپشن نہیں کی، نوازشریف کے خلاف نیب عدالت میں کرپشن کے کیس ہیں.


    ایون فیلڈ ریفرنس : شریف خاندان کے خلاف سماعت 20 مارچ تک ملتوی


    یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس کی سماعت کی تھی. سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

    احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحب زادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔


    نواز شریف،مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکمرانوں کی اپنی غلطیوں سے حکومت گرسکتی ہے، گیلانی

    حکمرانوں کی اپنی غلطیوں سے حکومت گرسکتی ہے، گیلانی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کے حکم پر سیاسی رہنماؤں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی اپنی غلطیوں سے حکومت گرسکتی ہے۔

    لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہناہے کہ حکومت لانگ مارچ سے نہیں جائے گی لیکن اپنی غلطیوں سے جاسکتی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد فوج کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے

    ترجمان پاکستان عوامی تحریک قاضی فیض الاسلام کا کہنا تھا آئین کو معطل کرنے پر حکمرانوں کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیئے۔ قاتلوں سے کیسے مذاکرات؟ اب انقلاب آئے گا۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا نواز شریف کو یہ حق نہیں کے فوجی قوت سے کسی پر ظلم کریں۔