Tag: kajol

  • کاجول نے ہندی میں بات کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    کاجول نے ہندی میں بات کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجول نے ہندی میں بات کرنے سے انکار کردیا، جس پر اداکارہ کو بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اداکارہ ہندی زبان سے متعلق اپنے رویے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 5 اگست کو ممبئی میں ہونے والے ”مہاراشٹرا اسٹیٹ فلم ایوارڈز 2025” کے دوران رونما ہوا، جہاں کاجول نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ہندی زبان میں بات کرنے سے انکار کردیا۔

    ایوارڈ تقریب میں اپنی والدہ، سینئر اداکارہ تنوجا کے ہمراہ شرکت کرنے والی کاجول میڈیا کے سوالات کا جواب بنیادی طور پر میراٹھی اور انگریزی زبان میں دے رہی تھیں۔

    اسی دوران ایک رپورٹر نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنا بیان ہندی میں بھی دہرائیں تو کاجول برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بولیں ”ابھی میں ہندی میں بولوں؟ جس کو سمجھنا ہے وہ سمجھ لیں گے۔”

    اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور متعدد صارفین نے کاجول کے رویے کو ”تکبر” اور ”دوغلا پن” قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔

    کاجول نے بیٹی نیسا کے بالی وڈ ڈیبیو کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ”ہندی سے اداکارہ بنی، اب میراٹھی بول کر نیتا بن رہی ہیں۔ شرمناک!” ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر ہندی بولنے میں شرم آتی ہے تو پھر ہندی فلموں میں کام کرنا بند کر دیں۔”

    کئی صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر وہ ہندی زبان کا احترام نہیں کرتیں تو پھر وہ مراٹھی یا دیگر زبانوں کی فلموں تک محدود کیوں نہیں رہتیں۔

  • اداکارہ کاجول نے قہقہوں کے عالمی دن پر دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    اداکارہ کاجول نے قہقہوں کے عالمی دن پر دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    بھارتی اداکارہ کاجول نے قہقہوں کے عالمی دن پر اپنے مداحوں کو ہنسانے کے لیے اپنی ہی ویڈیو شیئر کردی۔

    بالی ووڈ اداکار اپنی شوخی اداؤں اور منفرد انداز کے سبب صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستانی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں اور وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی ہی پائی جاتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

    اداکارہ کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں ان کی مختلف ویڈیوز کلپس شامل ہیں، ویڈیو میں اداکارہ بہت سے موقعے پر گرتی ہوئیں نظر آرہی ہیں۔

    ساتھ ہی کبھی خوشی کبھی غم، دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور یہ دل لگی جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کاجول  نے قہقہوں کے عالمی دن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

    واضح رہے کہ کاجول کو آخری بار فلم ’دی ٹرائل‘ میں دیکھا گیا تھا، جو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی تھی، وہ اگلی فلم ’دو پتی‘ میں نظر آئیں گی، جس میں کریتی سینن بھی ہیں۔

  • کاجول نے بچے کی بیماری پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    کاجول نے بچے کی بیماری پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    معروف اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ بچے کی بیماری پر بننے والی بالی ووڈ فلم سلام وینکی میں کام کرنے کے لیے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جانے والی سلام وینکی جب کاجول کو آفر کی گئی تو اس کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد انہوں نے اس کے لیے انکار کردیا۔

    کاجول کا کہنا تھا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ فلم میں ان کا بیٹا بیمار ہوگا تو انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے سے منع کردیا، ’میں نہیں چاہتی کہ حقیقی یا فلمی زندگی میں میرے بچوں کو کچھ ہو‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ بات ہر والدین کے لیے ایک بھیانک خواب ہوگی، آپ اپنے دشمن کے لیے بھی نہیں چاہ سکتے کہ اس کے بچوں کو کچھ ہو۔

    کاجول کے مطابق وہ 3 دن تک اس فلم کے لیے انکار کرتی رہیں، پھر آخر کار فلم کی ڈائریکٹر ریواٹھی مینن ان سے ملنے آئیں، اور انہوں نے کاجول سے کہا کہ وہ انہیں فلم کی کہانی پڑھ کر سناتی ہیں۔

    تب بھی کاجول نے کہا کہ چونکہ آپ خود آئی ہیں اس لیے میں فلم کا اسکرپٹ ایک بار پھر سن لوں گی، لیکن میں یہ فلم کروں گی نہیں۔

    تاہم ڈائریکٹر نے انہیں منا ہی لیا اور کاجول نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھر لی۔

    فلم سلام وینکی میں ایک ماں کی جدوجہد دکھائی گئی ہے جو اپنے بیمار بیٹے کے علاج کے لیے بے تحاشا مشکلات سے گزرتی ہے۔

  • شاہ رخ خان اور کاجول پھر ایک ہوگئے؟

    شاہ رخ خان اور کاجول پھر ایک ہوگئے؟

    ممبئی: بالی وڈکی مقبول ترین جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے.

    تفصیلات کے مطابق انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے شاہ رخ خان اور کاجول کے دوبارہ ساتھ کام کرنے کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ مشہور جوڑی ہندی میڈیم ٹو میں‌ نظر آئے گی.

    یاد رہے کہ ہندی میڈیم کی پہلی فلم میں عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار نبھائے تھے. فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی، ہندی میڈم نے چین میں‌ بھی اچھا خاصا بزنس کیا۔

    اب کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ‌ خان اور کاجول فلم کے سیکوئیل میں‌ دکھائی دیں گے. اسکرپٹ دونوں اداکار پڑھ چکے ہیں اور اس ضمن میں پروڈکشن ہاؤس سے مذاکرات جاری ہیں.


    مزید پڑھیں: کیریئر کی مشکل ترین فلم، شاہ رخ خان کی ٹیچر کون؟


    یاد رہے کہ کاجول اور کنگ خان نے انڈسٹری کو "دل والے دلہنیا لے جائیں‌ گے” جیسی فلم دی، جو طویل ترین عرصے تک پیش کی جانے والی بھارتی فلم کے ریکارڈ کی حامل ہے.

    یہ جوڑی "بازی گر”، "کچھ کچھ ہوتا ہے”، "کبھی خوشی کبھی غم” اور دل والے‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوئی تھی.

    کیا دونوں اداکار ہندی میڈیم میں‌ دکھائی دیں‌ گے؟ یہ جاننے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا.

  • کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟

    کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟

    ممبئی: بالی وڈ میں خبر گرم ہے کہ معروف ہدایت کار کرن جوہر ایک بار پھر شاہ رخ خان اور کاجول کی ہٹ جوڑی کو کاسٹ کرنے کا ارادہ باندھ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان اور کاجول انڈسٹری کی مقبول اور کامیاب ترین جوڑی رہے ہیں، انھوں نے بالی وڈ کو ”دل والے دولہنیا لے جائیں گے“ جیسے بلاک بسٹر فلم دی۔

    یہ جوڑی ہمیں ”بازی گر“، ”کرن ارجن“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ اور ”کبھی خوشی کبھی غم“ جیسی کامیاب فلموں میں بھی دکھائی دی۔ یاد رہے کہ ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کرن جوہر کی بہ طور ہدایت کار پہلی فلم تھی۔

    گو روہت شیٹھی کی فلم ”دل والے“ تنازعات اور باجی راﺅ مستانی سے ٹکراﺅ کی وجہ سے زیادہ بزنس نہیں کرسکی، مگر اس میں بھی کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی نے خاصی خبریں بٹواری تھیں۔

    اب یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ کرن جوہر شاہ رخ اور کاجول کو دوبارہ سے کاسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں، اس ضمن میں اسکرپٹ پر کام کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اجے دیوگن سے اختلافات کی وجہ سے کرن جوہر کاجول سے بھی دور ہوگئے تھے مگر اب برف خاصی حد تک پگھل چکی ہے اور دونوں کے رشتے میں تناﺅ ختم ہوگیا ہے۔

    ادھر شاہ رخ بھی آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو“ کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں اور فی الحال انھوں نے کسی فلم کا اعلان نہیں کیا گیا۔


    جیسا باپ ویسا بیٹا، شاہ رخ خان اور آریان خان کی تصویر وائرل ہوگئی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    اداکارہ کاجول بھی فیس بک کا حصہ بن گئیں

    ممبئی:حسین آنکھوں اور دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ کاجول بھی ساتھی اداکاروں کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا حصہ بن گئیں۔

    بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے سب کے دل جیتنے والی اداکارہ کاجول ٹوئٹرپرتو اپنے مداحوں کو اپنی نجی مصروفیات اور نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گی۔

    اداکارہ آج کل اپنے شوہراور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم “شوے” کی پرومشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں، کاجول اپنے شوہرکے ہمراہ سان فرانسسکو سمیت کئی امریکی ریاستوں میں گئیں اورانھوں نے فیس بک کے دفترکا دورہ بھی کیا جہاں وہ باقاعدہ طورپرفیس بک کا حصہ بنیں۔

    اداکارہ نے فیس بک کا باقائدہ حصہ بننے کی تصدیق خود ٹوئٹر پر بھی کی اور کہا کہ وہ فیس بک کا حصہ بننے پربے حد خوش اور پرجوش ہیں جب کہ انہوں نے فیس بک ہیڈ کوارٹر سے اپنی تصویر بھی شائع کی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔

  • اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟  17 سال بعد کاجول کا انکشاف

    اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟ 17 سال بعد کاجول کا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی شادی کے سترہ سال بعد اداکار اجے دیوگن سے شادی کرنے کی وجہ بتادی ،انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے عروج کے دنوں میں گھر اس لئے بسایا تھا کہ وہ چکا چوند روشنیوں کی دنیا سے نکل کرگھر کا سکون چاہتی تھیں۔

    بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول نے سترہ برس بعد اپنی کامیابی کے عروج پر شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وقت کے اس موڑ پر اجے دیوگن سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست تھا، کیونکہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں۔

    true love looks like this, happy raksha bandhan

    A photo posted by Kajol Devgan (@kajol) on

    بالی ووڈ اداکارہ کاجول 24 فروری 1999ء کو اجے دیوگن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، دونوں ستاروں کے دو بچے ہیں جن کے نام نیسا اور یُگ ہیں۔

    ajay_devgan_1_1459514678

    14-Devgn

    سال 2003ء میں بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کافی عرصہ بعد عامر خان کے ساتھ فلم فنا اور شاہ رخ خان کے ساتھ مائے نیم از خان میں جلوہ گر ہوئیں۔ دونوں فلموں نے بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی۔

    Fanna-1304123120413165843

    اس کے بعد حال ہی میں کاجول ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل والے میں دیکھی گئیں، اس فلم کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا۔

    maxresdefault

    واضح رہے کہ کاجول نے اپنے دور میں سپر سٹار ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا تھا، اس وقت ان کے ہم پلا اور کوئی اداکارہ نہیں تھی، شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد ہیروز کے ساتھ انہوں نے بلاک بسٹر فلمیں کیں۔

    kkkkk

     

  • اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

    اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فلم ‘دبنگ 3’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، فلم ‘دبنگ 3’ کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے یہ کہہ کر یہ رول ٹھکرا دیا کہ اس رول میں کوئی دم نہیں ہے۔

    دبنگ سیریز کی فلموں میں سلمان خان کی ساتھی ادکارہ کے طور سوناکشی سنہا نے کام کیا تھا، بحث ہے کہ دبنگ 3 میں دو ہيروئنیں ہو سکتی ہیں۔

    خبروں کے مطابق سوناکشی کے علاوہ دوسری ہیروئین کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ ‘دبنگ 3’ میں ایک ہیروئن کا بہت ہی بااثر رول ہے، لہذا ارباز خان کسی بڑی اداکارہ کو فلم میں لینا چاہتے ہیں، اسی لئے وہ کاجول کے پاس گئے، لیکن کاجول نے اس رول سے انکار کر دیا۔

    dabangg2_1353680062_600x450

    بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹرفلم ’ دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی مرکزی کرداراداکریں گی۔

    فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے سونا کشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوناکشی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہونگی، انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

    salmankhan-sonakshisinha-759

  • شاہ رخ خان نے کاجول کیساتھ گانوں کی فلمبندی کو جادو قرار دیدیا

    شاہ رخ خان نے کاجول کیساتھ گانوں کی فلمبندی کو جادو قرار دیدیا

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شارخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ساتھی اور نامور اداکارہ کاجول کے ساتھ گانوں کی شوٹنگ کرنا جادو کرنے کے مترادف ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی جو بالی ووڈ میں سب سے مشہوراورمتعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی رومانوی جوڑی ہے۔

    اپنی نئی آنے والی فلم “دل والے” کے لیے آئس لینڈ میں گانے کی شوٹنگ کے بعد اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کاجول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں فلم کے لئے گانا ” کالی کالی آنکھیں دو تیرے نینا ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور میری دوست کاجول کے ساتھ یہ گانا ریکارڈ کرانا جادو جیسا ہے۔

    دونوں اداکار 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم “مائی نیم ازخان” کے بعد ایک ساتھ فلم “دل والے” میں جلوہ گرہورہے ہیں جو کہ 18 دسمبرکوریلیز کی جائے گی جب کہ فلم میں ورن دھون، کریتی سنون اور دیگر اداکاربھی شامل ہیں۔

  • میں اورشاہ رخ دوست نہیں ہیں: اجے دیوگن

    میں اورشاہ رخ دوست نہیں ہیں: اجے دیوگن

    ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے کہا کہ شاہ رخ خان ان کے اچھے دوست نہیں بلکہ ساتھی اداکار ہیں۔

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں تاہم گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں نے یورپی ملک بلغاریہ میں ملاقات کی اور ایک ساتھ کھانابھی کھایا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں کے اختلافات کے خاتمے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے اب ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں بلکہ ساتھی اداکار ہیں جب کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات بھی ساتھی اداکار کی حیثیت سے کی جس میں سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔

    اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ فلموں کی ریلیز سے متعلق ان کی اور شاہ رخ خان کی کوئی جنگ نہیں جب کہ شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی کو ایک بار پھر فلم ’’دل والے‘‘ میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کیوں کہ دونوں اداکار آپس میں اچھے دوست بھی ہیں۔