Tag: Kakol Passing Out prade

  • پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے، جنرل کریمی

    پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے، جنرل کریمی

    کاکول: افغان فوجی سربراہ شیر محمد کریمی نے کہا ہے کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں،جنرل کریمی نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج بھی قرار دیا۔

    پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کی ایک سو بتیس ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں افغان چیف آف جنرل اسٹاف شیرمحمدکریمی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔

    جنرل کریمی نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس قوم کا مستقبل ہیں، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔

    جنرل شیر محمد کریمی نے دہشت گردی پرقابو پانے کیلئے باہمی تعاون ضروری قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ خطے کوغیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، غیر ریاستی عناصر دونوں ممالک کےخلاف کارروائی کررہےہیں۔

    جنرل کریمی نے کہا کہ ایک دوسرے کی مخلصانہ مدد سے ہی عوام کو دشمنوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    اس موقع پر جنرل کریمی نے پی ایم اے انتظامیہ اورجنرل راحیل شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل شیرکریمی مہمان خصوصی

    ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل شیرکریمی مہمان خصوصی

    کاکول :پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس کی ایک سو بتیس ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    پی ایم اے کی تاریخ میں پہلی بار افغان فوج کے سربراہ شیر محمد کریمی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

    جوانوں کے قدموں کی دھمک سےتیرہ سو میٹر کی بلندی پر واقع وادی کاکول گونج اٹھی، تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے حلف اٹھایا اور ملکی دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔

    پاس ہونے کیڈٹس میں چھ افغان کیڈٹس سمیت دوست ممالک کے کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ شاندار کارگردگی دیکھانے والے کیڈٹ کو اعزازی شمشیر بھی دی گئی۔