Tag: Kakool

  • فضائیہ اورزمینی دستوں کی ہم آہنگی متاثرکن ہے، جنرل راحیل شریف

    فضائیہ اورزمینی دستوں کی ہم آہنگی متاثرکن ہے، جنرل راحیل شریف

    میرانشاہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ اور زمینی افواج کی ہم آہنگی متاثرکن ہے،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔

     آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے شمالی وزیرستان کا اکھٹےدورہ کیا اور افسروں اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔

    عسکری قیادت نےشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی پیشرفت کاجائزہ لیااور انہیں شدت پسندوں کیخلاف جاری آپریشن سے متعلق امورپربریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ اور زمینی دستوں ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں لیکن انہیں کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا اور دہشتگردوں کے پاک دھرتی سے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

     آرمی چیف نے افسران کو ہدایت بھی کہ جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی سترہ اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی اکتیس مارچ تک یقینی بنائی جائے۔

  • دہشت گردی کا خاتمہ اور قیام امن اولین ترجیح ہے، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی کا خاتمہ اور قیام امن اولین ترجیح ہے، جنرل راحیل شریف

    کاکول : چیف آف آرمی اسٹا ف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کو یقینی بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کا دورہ کیااورنوجوان افسران کو اپنی صلاحتیں بھرپورانداز میں نکھارنے کی ہدایت کی ۔

     آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی ایم اے کاکول کے دورے کے دوران زیر تربیت افسران سے ملاقات کی اور انہیں اپنی صلاحیتیں مزید نکھارنے کا مشورہ دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان کا مزید کہناتھاکہ ملک کو دہشت گردی کا مسئلہ درپیش ہے ایسی صورت حال میں نوجوان افسران کو خوداپنی مہارت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایک منظم فوج ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، اورقوم کے بھرہور تعاون سے پاکستان  سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن وامان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، جنرل راحیل شریف

    کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی: چیف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگااور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فوج کا مقصد پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خفیہ اداروں کے تعاون سے ملک میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اتحاد اور امید کی علامت ہے اور خطرات اور قدرتی آفات کے دوران فوج عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ آرمی چیف نے کامیاب ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تاریخی لمحات کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

    تقریب میں جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاک فوج کے دستے نے انہیں سلامی بھی دی۔تقریب میں بارہ سو کیڈٹس پاس آؤٹ ہورہے ہیں، جن میں تیس خواتین بھی شامل ہیں۔