Tag: kal ho na ho

  • کیا آپ نے فلم کل ہو نہ ہو میں یہ غلطی پکڑی؟

    کیا آپ نے فلم کل ہو نہ ہو میں یہ غلطی پکڑی؟

    سنہ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم کل ہو نہ ہو سب ہی نے دیکھ رکھی ہے جس میں شاہ رخ خان، سیف علی خان اور پریتی زنٹا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    اس فلم کے ایک جذباتی منظر میں ہوئی ایک بڑی غلطی پکڑی گئی۔

    فلم میں ایک آبدیدہ کردینے والا اور کہانی کا رخ بدل دینے والا سین ہے جس میں امن (شاہ رخ خان) ایک خالی ڈائری پڑھ کر نینا (پریتی زنٹا) کو سنا رہے ہیں جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ یہ سب کچھ روہت (سیف علی خان) نے نینا کے لیے لکھا ہے۔

    اس سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امن ایک خالی ڈائری پڑھ رہا ہے لیکن بعد میں امن اس بارے میں روہت کو وضاحت بھی دے دیتا ہے۔

    اسی سین میں سوشل میڈیا صارفین نے ایک غلطی نکال لی جو شاید آج بھی اس فلم کو دیکھنے والوں کی نظروں سے اوجھل ہوگی۔

    اس سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان کھڑے ہوکر ڈائری پڑھ رہے ہیں جبکہ ڈائری کے کلوز شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ڈائری کسی کھڑے ہوئے شخص کے ہاتھ میں نہیں بلکہ کسی کی گود میں رکھی ہوئی ہے۔

    اس غلطی کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مزیدار تبصروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ میں نے تو کبھی اس پر توجہ ہی نہیں دی، ایک صارف نے کہا کہ آنسوؤں نے اندھا کردیا تھا۔

    فلم کل ہو نہ ہو محبت کی تکون پر مبنی ہے جس میں امن (شاہ رخ خان) کینسر کا شکار ہو کر دم توڑ دیتا ہے جبکہ نینا (پریتی زنٹا) اپنے دوست روہت (سیف علی خان) سے شادی کرلیتی ہے۔

  • کل ہونہ ہو‘ میں اب سیاسی شخصیات جلوہ گر ہونگے ’

    کل ہونہ ہو‘ میں اب سیاسی شخصیات جلوہ گر ہونگے ’

    ممبئی: بھارت نے جرمنی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بلاک بسٹر فلم کل ہو نہ ہو کا جرمن ورژن بنا ڈالا۔

     بالی وڈ فلم کل ہو نہ ہو میں شاہ رخ خان، پریٹی زنٹا اور سیف علی خان مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔

     اس فلم کے جرمن ورژن میں سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، جرمن سفیر مائیکل سٹینر اور ان کی اہلیہ کل ہو نا ہو کے ٹائٹل سانگ پر پرفارم کر رہے ہیں۔

    سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے صف اول کے اداکار کا کردار نبھانا ان کے لیے ایک چیلنج تھا۔

    جرمنی کے سفیر اور ان کی اہلیہ کے مطابق وہ بالی وڈ فلموں کے بہت مداح ہیں اور انہوں نے ایک سو پچاس سے زائد بالی وڈ فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔