Tag: kala bagh dem

  • کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے، اتفاق رائے سے بنائیں گے، چیف جسٹس

    کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے، اتفاق رائے سے بنائیں گے، چیف جسٹس

    لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے، خواجہ سراؤں کی جانب سے ڈیم کیلئے ایک لاکھ روپے دیئے گئے، میں اپنی طرف سے خواجہ سرا بھائیوں کیلیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پانی کی شدید قلت ہوگی جبکہ پانی کی قلت سے بچنے کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے۔

    جو دشمن عناصر  اس تاک میں بیٹھے ہیں کہ اس ڈیم کو نہ بننے دیا جائے اگر وہ اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے تو بہت دکھ اور افسوس کی بات ہوگی، ڈیم فنڈ مہم کو تحریک کی طرح چلائیں گے۔

    جسٹس ثاقب نثار  نے کہا کہ جب میں نے ڈیم مہم شروع کی تو پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ ایک تحریک بن جائے گی، بچے اور بچیاں ڈیم فنڈز کے لیے پیسے جمع کروارہی ہیں، جس نے ڈیم روکنے کی کوشش کی ان کیخلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کروں گا، پانی کی ڈکیتی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

    کالا باغ ڈیم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پاکستان کی بقاکاضامن ہے، اس سے دستبردار نہیں ہوئے، قوم میں اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی ضرور بنائیں گے۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا ڈیم کے مخالفین پرآرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا اعلان

    چیف جسٹس نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کی تنظیم اخوت نے بھاشا ڈیم فنڈ میں1لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، میں اپنی طرف سے ان خواجہ سرا بھائیوں کیلیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

  • اقتدارمیں آنے کے بعد کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے، پرویزالٰہی

    اقتدارمیں آنے کے بعد کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے، پرویزالٰہی

    سرگودھا : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران نو سال سے کہہ رہے ہیں بس اب بجلی آجائے گی حکمران بجلی نہیں بنا رہے بلکہ مال بنارہے ہیں، عوام ہمیں کامیاب بنائیں کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں مسلم لیگ ق کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کی بھی انتہا ہوگئی ہے، میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ وہ ہمیں کامیاب کروائیں اور اقتدار میں لائیں تو ہم کالا باغ ڈیم کو مکمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی نہیں عوام کو صاف پانی بھی دیں گے اور مفت ٹیوب ویل بھی چلائیں گے جبکہ کالاباغ ڈیم سے بجلی فی یونٹ 3 روپے میں فراہم کی جائےگی۔

    پرویزالہٰی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 5 مرلے پر ٹیکس لگا دیا، انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں، کسانوں پر پھر خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر پہلے کی طرح کسانوں کو مفت پانی اور بیچ فراہم کریں گے۔ ان لوگوں نے پنجاب کے حکمرانوں نے اسپتالوں کا برا حال کردیا ہے، امن وامان کی یہ حالت ہے کہ سرگودھا میں 20 افراد قتل کردیئے گئے۔