Tag: Kaleem Imam

  • میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    کراچی : آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، میرےخلاف سازش ہوئی ہے، جب جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، آئی جی سندھ سیدکلیم امام نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ ہم تمام پولیس افسران قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں.

    سی پی او کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلیم امام نے کہا کہ میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا اور کسی بڑی جگہ یا نئے مراحل پر جاؤں گا.

    انہوں نے کہا کہ میرےخلاف شدید قسم کی، سازش ہوئی ہے، یہ افتتاحی تقریب تھی جسے سازش کے تحت میری الوداعی پارٹی سے منسوب کردیا گیا، سندھ پولیس والےشاید میری الوداعی پارٹی کے پیسے بچانا چاہ رہے ہیں، اگرمیرا تبادلہ ہو بھی گیا تو بھی ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہوں گا۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے جتنا کام بھی کیا یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، مجھ سے پہلے بھی بہت اچھے آئی جی رہے ہیں، یہاں جتنے پولیس افسران بیٹھے ہیں سب غازی ہیں، اپنی سروس میں ایسے دن بھی دیکھے جب کلمہ پڑھ لیا تھا کہ آج آخری دن ہے۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے،عدالت

    اپنے خطاب میں انہوں نے  مزید کہا کہ ہمیں اپنے شہدا کو یاد رکھتے ہوئے قانون پر عملدرآمد کرانا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم رولز اور ریگولیشن کے تحت کام کرتے ہیں، یہ ذمہ داری آپ پر آتی ہے کہ چیزیں آپ نے ٹھیک کرنی ہیں، مشکلات آئیں گی مگر گھبرانا نہیں۔

  • آئی جی سندھ کلیم امام نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا حکم دے دیا

    آئی جی سندھ کلیم امام نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا حکم دے دیا

    کراچی: آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں کراچی کی 3 معروف سڑکوں کوماڈل روڈ بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا حکم دے دیا۔

    آئی جی سندھ کلیم امام نے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں شہرکی 3 معروف سڑکوں کوماڈل روڈ بنایا جائے۔

    سید کلیم امام نے خط میں کہا کہ ماڈل سڑکیں شارع فیصل، آئی آئی چند ریگرروڈ اورمیٹروپول سے 2 تلوار تک بنائی جائیں، ماڈل سڑکوں پرقائم پٹرول پمپس پربھی کڑی نگاہ رکھی جائے۔

    آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام نے ہدایت کی کہ ہیلمٹ کے بغیرسفرکرنے والے موٹرسائیکل سواروں کوفیول فراہم نہ کیا جائے۔

    آئی جی سندھ نے ڈاکٹرامیرشیخ کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی بندش کے لیے لگائے جانے والے کنٹینرز کے لیے ضابطہ اخلاق بنا دیا گیا، کنٹینرزپرزحمت کے لیے معذرت واضح طورپرلکھوایا جائے۔

    پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی پولیس چیف


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی پولیس چیف امیرشیخ نے خبردار کیا تھا کہ پولیس اہلکار کو ہیلمٹ پہننا ہوگا اور لائسنس بھی ہمراہ رکھنا ہوگا، پولیس افسر نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ آئی جی سندھ

    ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی اقدامات میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ سید کلیم امام کا کہنا ہے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    سید کلیم امام نے کہا کہ پولنگ کاعمل شفاف اورغیر جانبداربنایا جائے، خفیہ اطلاعات کی بر وقت شیئرنگ یقینی بنائی جائے۔

    آئی جی سندھ پولیس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اقدامات میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔

    ضمنی الیکشن: قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 3 نشستوں پر پولنگ شروع

    کراچی کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    قومی اسمبلی کی نسشت این اے 247 پرہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے آفتاب صدیقی، ایم کیو ایم کے صادق افتخار، پیپلزپارٹی کے قیصرنظامانی اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ میدان میں ہیں۔

    سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 پرہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، ایم کیو ایم کے جہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ ، پی ایس پی کے یاسر الدین اور آزاد امیدوار جبران ناصر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 451 اور پی ایس 111 میں تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 965 ہے۔

    این اے 247 کے لیے 240 پولنگ اسٹیشنز اور پی ایس 111 کے لیے 80 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 247 میں 12 جبکہ پی ایس 111 میں 16 امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔

  • کلیم امام نے سندھ پولیس کے نئے آئی جی کا چارج سنبھال لیا

    کلیم امام نے سندھ پولیس کے نئے آئی جی کا چارج سنبھال لیا

    کراچی: کلیم امام نے سندھ پولیس کے 59 ویں انسپکٹر جنرل (آئی جی) کا چارج سنبھال لیا۔ کلیم امام گزشتہ 25 سال سے محکمہ پولیس سے وابستہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی سندھ کلیم امام کا پولیس میں 25 سال کا تجربہ ہے۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر کلیم کو جون 2018 میں آئی جی پنجاب بنایا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق اگست 2017 میں انہیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز کا آئی جی مقرر کیا گیا۔ اعلیٰ خدمات پر کلیم امام کو تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

    کلیم امام ایس پی سبی، ایس پی نصیر آباد، ایس ایس پی کوئٹہ، ایس ایس پی راولپنڈی اور ایس ایس پی اسلام آباد بھی تعینات رہے۔

    وہ آئی جی اسلام آباد اور ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو کے عہدے پر بھی رہے علاوہ ازیں ایس ایس پی ایف آئی اے امیگریشن اور وزیر اعظم کے چیف سیکیورٹی آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔

    کلیم امام سے قبل امجد جاوید سلیمی آئی جی سندھ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

    نئے آئی جی سندھ کلیم امام نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے نئے آئی جی کو سندھ میں امن و امان بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بڑی جدوجہد کے بعد امن و امان بحال کیا، امن و امان کو مزید بہتر اور دیرپا بنانا ہے۔