Tag: Kalsoom Nawaz

  • لندن: کلثوم نواز کے کمرے میں داخلے کی کوشش ناکام، مشتبہ شخص تفتیش کے بعد رہا

    لندن: کلثوم نواز کے کمرے میں داخلے کی کوشش ناکام، مشتبہ شخص تفتیش کے بعد رہا

    لندن: برطانیہ میں زیرعلاج سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کے کمرے میں مشتبہ شخص نے داخل ہونے  کی کوشش کی جسے انتظامیہ نے ناکام بنادی، پولیس نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر نوید نامی شخص کو چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز لندن ہارلےاسٹریٹ کلینک کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں اور انہیں مشین کے ذریعے مصنوعی سانس فراہم کیا جارہا ہے۔

    حسین نواز کے مطابق مشتبہ شخص خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے والدہ کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، جب انتظامیہ تک معاملہ پہنچایا تو وہ بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے اپنی شناخت ڈاکٹر نوید کے نام سے ظاہر کی، انتظامیہ اور سیکیورٹی نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

    مزید پڑھیں: چیف آف آرمی اسٹاف کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، آئی ایس پی آر

    پولیس نے مشتبہ شخص سے تفتیش شروع کی تو اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے آیا تھا، بغیر اجازت کمرے میں داخل ہونے  کوشش غلطی تھی‘۔

    لندن پولیس نے ہارلےاسٹریٹ میں بغیر اجازت داخل ہونے والےشخص کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد وارننگ دے کر رہا کردیا، تفتیشی افسر کے مطابق نوید فاروق کو اسپتال سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

    کلثوم نواز کے ڈاکٹر نے ملنے کی اجازت دی، ڈاکٹر نوید

    دوسری جانب مشتبہ شخص نوید فاروق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامیہ کو میرامؤقف جاننےکی کوشش بھی کرنی چاہیےتھی، مجھے روکنےسےمتعلق جورویہ تھا اسےاچھی طرح سمجھتا ہوں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی وجہ سے کلثوم نواز کی طبیعت اور خیریت دریافت کرنے کے لیے اسپتال پہنچا تاکہ نوازشریف اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرسکوں، کلینک میں داخل ہونے کے بعد احساس ہوا کہ میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں پہنچ گیا۔

    ڈاکٹر نوید کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں داخل ہونےکااحساس ہوا تو سوچاخودچلاجاؤں، انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایک شخص سے ملاقات ہوئی جس نے اپنا تعارف ڈاکٹرعدنان کےنام سےکرایا جس پر میں نے بھی انہیں اپنا تعارف کرایا تو انہوں نے کلثوم نواز سے ملنے کی اجازت دے دی۔

    مشتبہ شخص کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان نے آگاہ کیا کہ وہ کلثوم نواز کے ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے اپنی تعلیم و کام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، میرے اسپتال آمد سے غلط فہمی پیدا ہوئی، اگر ایسا کچھ تھا تو اسپتال میں تعینات سیکیورٹی کو مجھےروکناچاہیےتھا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نےکہیں نہیں کہا کلثوم نواز کا وزیٹرہوں، اسپتال عملےاور گارڈز کوکہا میں بھی ایک ڈاکٹرہوں، میں نےکلثوم نوازکےفیملی ممبرسےمعذرت بھی کی۔

    اسپتال انتظامیہ نے بیگم کلثوم نواز کے کمرے کے باہر کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے اور اب کمرے میں اہل خانہ  کے علاوہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے دو روز قبل بیگم کلثوم نواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا۔

    مریم نواز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے مزید کہا تھا کہ ان کی والدہ آب آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چیف آف آرمی اسٹاف کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، آئی ایس پی آر

    چیف آف آرمی اسٹاف کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد : پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ سمیت تمام مسلح افواج بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلھ افواج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خدا بیگم کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا کرے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی فیملی سے والدہ کی بیماری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

    چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نہایت ہی سمجھدار اور باوقار خاتون ہیں، ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت خراب ہونے پر گزشتہ روز انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا، شریف خاندان نے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ ان کی والدہ آب آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • این اے 120: بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

    این اے 120: بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

    لاہور: این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے اور تمام اعتراضات کو مسترد کردیا گیا ہے، پی پی اور عوامی تحریک نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور عابد خان کے مطابق این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑنے کی خواہش مند ن لیگ کی رہنما بیگم کلثوم نواز کے کاغذات پر دائر تمام اعتراضات مسترد کرکے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔

    متعلقہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے مطابق دو افراد نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات پر اعتراض کیا تھا تاہم دلائل سننے کے بعد تمام اعتراضات مسترد کردیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے باہر بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ کلثوم نواز پر تقریباً نو اعتراضات تھے جو صرف اعتراض تھے ان کا کوئی ثبوت نہیں تھا، آر او نے انہیں دل کھول کر موقع دیا، وہ دونوں افراد ایک ڈیڑھ گھنٹے تک اعتراض کرتے رہے، مجھے وہ اعتراضات سن کر ہنسی آگئی کیوں کہ یہ وہ اعتراض تھے جنہیں گزشتہ کئی سال سے عمران خان اور ان کا ٹولہ لگاتا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس بھی نواز شریف کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں تھے محض اخباری تراشے اور خواہشات تھیں۔

    خیال رہے کہ یہ انتخاب 17 ستمبر کو ہوں گے اور یہ نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی ہے۔

    پی پی اور عوامی تحریک کا اپیلیٹ ٹریبونل جانے کا اعلان

    دریں اثنا پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے کلثوم نواز کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ عابد خان کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کا موقف ہے کہ اعتراضات ٹھوس تھے اور مسترد نہیں کیے جاسکتے تھے اس لیے اپیلیٹ ٹریبونل میں درخواست دیں گے، ٹریبونل سے انصاف کی امید ہے۔

    اسی ضمن میں عوامی تحریک نے بھی کہا ہے کہ اپیلٹ ٹریبونل میں کاغذات نامزدگی کو چیلنج کریں گے

    اعتراض کس نے کیا؟

    قبل ازیں اسی حلقے سے انتخاب لڑنے والے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے روبرو چیلنج  کیے تھے۔

    تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ان کے خاوند نوازشریف کی جائیدادوں کی تفصیلات جے آئی ٹی سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

    یاسمین راشد کے مطابق  نوازشریف کے اثاثوں اور اقامہ سے متعلق جو کاغذات کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ہیں انھیں سپریم کورٹ جعلی قرار دے چکی ہے، بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ مری کی رہائش میں موجود فرنیچر اور دیگر اشیاء کی تفصیلات کے علاوہ کیپٹل زیڈ سے ہونے والی والی آمدن اورٹیکس ادائیگی کی تفصیلات کاغذات نامزدگی میں درج نہیں کیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز سندھ میں غداری کے مقدمے میں مفرور بھی ہیں، بیگم کلثوم نواز کے ایماء پر ضلعی انتظامیہ این اے 120 میں ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ انتخابی دھاندلی ہے لہذا بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔


    یہ پڑھیں: این اے 120 ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کے لیے درخواست دائر


    یاد رہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، عوامی تحریک اور ایک شہری نے بھی اعتراضات جمع کروائے تھے۔

  • این اے 120ضمنی انتخاب، بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    این اے 120ضمنی انتخاب، بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    لاہور : نواز شریف کی خالی نشست این اے120 پر ن لیگ کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے بعد لاہور سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے ایک سو بیس پر پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا راستہ روکنے کیلئے مسلم لیگ ن نے بیگم کلثوم نواز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

    مسلم لیگ ن نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، کاغذات نامزدگی کیپٹن(ر)صفدر ،آصف کرمانی نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔

    عوام کی عدالت نے نوازشریف کو الزامات سے باعزت بری کردیا، آصف کرمانی

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ این اے120سے کلثوم نواز کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، پارٹی نے کسی کو کوئی کال نہیں دی تھی،عوام کا سمندر امڈ آیا۔

    آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت نے نوازشریف کو الزامات سے باعزت بری کردیا، عمران خان کے الزامات کے باوجود نوازشریف پر کرپشن کا چارج نہیں، نوازشریف کل بھی صادق وامین تھے اور آج بھی ہیں ، پورا پاکستان نواز شریف کا ہے۔

    این اے120پر وہ خاتون آرہی ہے ، جس نےمشرف کامقابلہ کیا، کیپٹن(ر)صفدر

    کیپٹن(ر)صفدر نے اس موقع پر کہا کہ آج مادرملت ثانی اس پارلیمنٹ کی رکن بننے جارہی ہیں، نوازشریف سڑکوں پر اس لئے ہیں آپ کے ووٹ کی حفاظت ہوسکے، ترقی جمہوریت سے ہوتی ہے، اندھیرے کو اجالے میں تبدیل کرینگے، عوام جمہوریت کےراستےمیں آنے والی ہر دیوار پاش پاش کردینگے، این اے120پر وہ خاتون آرہی ہے ، جس نےمشرف کامقابلہ کیا۔

    زرائع کے مطابق کلثوم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دئیے ہیں۔

    دوسری جانب این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹریاسمین راشد کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ عندلیب عباس ضمنی انتخاب میں یاسمین راشد کی کورنگ امیدوار ہونگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا ۔

    واضح سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انھیں وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاناما جے آئی ٹی کے کلثوم اور اسماء نوازسے متعلق بھی حیران کن انکشافات

    پاناما جے آئی ٹی کے کلثوم اور اسماء نوازسے متعلق بھی حیران کن انکشافات

    اسلام آباد : جے آئی ٹی نے نواز شریف، حسین، حسن ، مریم کے ساتھ ساتھ کلثوم اور اسماء نواز سے متعلق بھی حیران کن انکشافات کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اہم حقائق سے پردہ اٹھایا ہے، جے آئی ٹی کو دستیاب دستاویزات کے مطابق کلثوم نواز فیملی کاروبار کا حصہ ہیں، ان کے اثاثے صرف ایک سال میں ساڑھے سترہ گناہ بڑھ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق 92- 1991 سے 93- 1992 کے دوران کلثوم نواز کے اثاثے 16 لاکھ روپے سے بڑھ کر 2 کروڑ 86 لاکھ ہوگئے۔ اس عرصے میں ان کی آمدنی صرف دو لاکھ اناسی ہزار روپے تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1997 میں کلثوم کےاکاوئنٹس سے پیسے نکل گئے، کہاں گئے کسی معلوم نہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کی صاحبزادی اسماء نواز کی جو وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی بہو بھی ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق اسماء نوازکے اثاثے 92- 1991 سے 93- 1992 کے دوران ساڑھے اکتیس گنا بڑھ کر تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے ہوگئے اور وہ بھی بغیر کسی ظاہری آمدن کے۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق خسارے میں چلنے والی چوہدری شوگر مل بھی اسماء کو منافع دیتی رہی، چوہدری شوگر مل نے گیارہ لاکھ اٹھائیس ہزار کا منافع دیا جبکہ اسماء کو والد محترم سے بھی تین کروڑ آٹھ لاکھ روپے ملے مگر ان کا زرائع کا خود نواز شریف کو معلوم نہیں۔

    اب دیکھنایہ ہے کہ سپریم کورٹ سپریم کورٹ صرف نواز شریف کو نااہل کرتی ہے یہ پوراخاندان نااہل ہوتا ہے؟


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔