Tag: kAMALA KHAN

  • سپرہیرو فلمز: مارول کا پاکستانی نژاد کامک کردار ’کمالہ خان‘ پر فلم بنانے کا فیصلہ

    سپرہیرو فلمز: مارول کا پاکستانی نژاد کامک کردار ’کمالہ خان‘ پر فلم بنانے کا فیصلہ

    کیلی فورنیا: سپرہیرو ایکشن فلموں میں پہلی بار پاکستانی لڑکی سپر ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہوگی، مارول اسٹوڈیوز نے اس پر فلم بنانے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مارول فلمز نے اپنی سپر ہیرو سیریز میں ایک مسلم سپر ہیرو کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جسے مس مارول کا نام دیا گیا ہے۔

    مس مارویل کے کردار کو کمالہ خان کے روپ میں ڈھالا جائے گا جو خود بھی روپ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمالہ خان سپر ہیروز میں شامل ہونے والا ایک اور فرضی کردار ہے۔

    اوینجرز سیریز کی نئی فلم انفنٹی وار کے فلم ساز کیون فیج کا کہنا ہے کہ کمالہ خان کے کردار پر کام جاری ہے، یہ کامک کردار ہے اور کیپٹن مارول سے متاثر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کمالہ خان: مارول کامکس کی پاکستانی سپر ہیرو

    واضح رہے کہ کمالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے طور پر مارول سیریز کی کہانیوں میں پہلے ہی سے شامل ہے۔ اب مارول سینی میٹک یونیورس میں پاکستانی لڑکی بھی سپر ہیروز کے ساتھ جلوہ گر ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کینز کے ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کے جلوے

    اینی میٹیڈ کریکٹر کمالہ خان کی آواز کے لیے ماہرہ خان یا پریانکا چوپڑا کو لینے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    مداحوں کی طرف سے پریانکا کو مذکورہ کردار کے لیے موزوں سمجھا رہا ہے تاہم وہ پاکستانی نہیں بلکہ ہندوستانی اداکارہ ہے جب کہ کمالہ ٹین ایجر پاکستانی ہے، جس کے لیے پاکستانی اداکارہ تلاش کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کمالہ خان: مارول کامکس کی پاکستانی سپر ہیرو

    کمالہ خان: مارول کامکس کی پاکستانی سپر ہیرو

    افسانوی سپر ہیرو ہم میں سے ہر کسی کے بچپن کی محبت رہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مسلم پاکستانی سپر ہیرو ’کمالہ خان‘ بھی کامکس کی دنیا میں اپنا وجود رکھتی ہے۔

    یہ ایک افسانوی سپر ہیرو کردار ہے جسے امریکی کامک بک سیریز ’مارول کامک ‘ میں تخلیق کیا ہے۔ اس کے تخلیق کار ثنا امانت اور اسٹیفن ویکر ہیں کامک کے مصنف جی ویلو ولسن ہیں اور اس ک ی تراش خراش اور خد و خال آرٹسٹ ایڈرین الفونا کی مرہونِ منت ہیں۔

    کمالہ خان ایک پاکستانی ںژاد امریکی ٹین ایجر ہیں جو کہ اپنی ہیٔت بدلنے پرقادر ہیں اور ان کی یہی خداداد صلاحیت ان کی کہانی کی بنیاد ہے۔

    کمالہ خان مارول کی پہلی مسلم سپر ہیرو کردار ہیں جن کی اپنی کامک ہے پہلی بار کمالہ اگست 2013 میں پبلش ہونے والی کیپٹن امریکہ کامک میں جلوہ گر ہوئی بعد ازاں 2014 میں مس مارول کے نام سے ان کی اپنی کامک منظر عام پر آئی جو کہ بعد میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کامکس کی فہرست میں شامل ہوئی۔