Tag: kamalia city

  • وزیراعظم عمران خان آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب جلسوں کے انعقاد کے بعد آج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن جماعتوں نے ہمارے لیے کردیا، اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی، جو عمران خان کی آج ہے، قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اب جو بھی ہو، جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران خان کی ہے، اب کمالیہ کی باری ہے!آئیےمل کراپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پرشکریہ بولیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ منڈی بہاءالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی اور مانسہرہ میں کامیاب جلسے کرنے کے بعد آج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    اپنبے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹرمپ کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے، انشاء اللہ۔

  • کمالیہ : ڈاکٹرمریضہ کے پیٹ میں آلات جراحی بھول گیا

    کمالیہ : ڈاکٹرمریضہ کے پیٹ میں آلات جراحی بھول گیا

    کمالیہ : پنجاب میں تعلیم اورصحت دونوں شعبے توجہ سے محروم ہیں، کمالیہ میں ڈاکٹر مریضہ کے پیٹ میں آلات جراحی بھول گیا، مریضہ کی شکایت پر 2 آپریشن کیے لیکن آلات نہ نکال سکا، سرجن تیسرے آپریشن کے ڈیڑھ لاکھ روپے مانگ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں مسیحا نے کمال ہی کر دیا، مریضہ کی زندگی داؤ پر لگا دی۔ کمالیہ کی رہائشی پچیس سالہ ارم 6 ماہ قبل زچگی کے لیے ڈاکٹر شوکت کے پاس گئی تھی۔ ڈاکٹر نے آپریشن تو کیا لیکن سرجری کا سامان پیٹ میں ہی بھول گیا۔

    بعد ازاں مریضہ تکلیف ہونے پر دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گئی جس پر ڈاکٹر نے مزید دو آپریشن کر ڈالے لیکن سرجری کا سامان نکالنے میں ناکام رہا اور دوسرے اسپتال جانے کا مشورہ دیا۔

    ساہیوال کے ہسپتال میں ایکسرے کرانے پر حقیقت سامنے آئی۔ ڈاکٹرز پیٹ سے سرجری کا سامان نکالنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کا خرچہ بتا رہے ہیں۔

    ارم کے شوہر لیاقت نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ڈاکٹر شوکت کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے، لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اے آر وائی نیوز پر پر خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔