Tag: kamayab jawan program

  • کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا

    کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا

    اسلام آباد: کراچی کے نوجوان آصف علی نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے بچوں کیلئے پہلا انٹرپینورشپ اسکول کھول لیا، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا آصف علی کے زبردست بزنس آئیڈیا نے متاثر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا ، کراچی کے نوجوان آصف علی کی ننھے بچوں کو کامیاب بنانے کی منفرد کاوش سامنے آگئی۔

    آصف علی نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے بچوں کیلئے پہلا انٹرپینورشپ اسکول کھول لیا ، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھی بھرپور مدد کے ساتھ ساتھ بزنس آئیڈیا کیلئے فوری رقم فراہم کر دی گئی۔

    کراچی کے نوجوان آصف علی کا کہنا ہے کہ آج سے پہلے بچوں کو انٹرپینورشپ کی تعلیم دینے کا رجحان نہیں تھا، بچوں کو آغاز میں ہی ملازمت لینے والی نہیں دینے والی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

    آصف علی نے کہا کہ یہ سوچ ملک کے مستقبل کیلئے ہے لیکن عملدرآمد کیلئے رقم نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 1 مہینے میں 1 کروڑ روپے کی رقم مل گئی، مشن ہے کہ آئندہ 20 سال میں پاکستان کو "جاب کریئٹرز” مارکیٹ بنائیں گے۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے آصف علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آصف علی کے زبردست بزنس آئیڈیا نے متاثر کیا ہے، دنیا بھر میں ایسے آئیڈیاز کی ہی قیمت ہے، خوشی ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل سنوارنے کا موقع ملا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرپینیورشپ کی سوچ کو عام کرنا ہوگا، بچوں کو آغاز میں ہی اس کی تربیت کی فراہمی شاندار قدم ہے، اپنے بچوں کو بھی ایسی ہی تعلیم و تربیت دینے کا خواہشمند ہوں۔

  • وفاقی حکومت کل بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام  کا آغاز کرے گی

    وفاقی حکومت کل بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرے گی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کل بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرے گی، وزیراعظم عمران خان بلوچستان سےمنتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے، وفاقی حکومت کل بلوچستان سے کامیاب جوان پروگرام منصوبے کا آغاز کرے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، اس دوران بلوچستان سےمنتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب، سندھ، کےپی کےبعدبلوچستان سے بھی منصوبہ شروع ہورہاہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی روزگار اور آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بینکوں کو عملدرآمد تیز کرنے کا کہا گیا ہے، ابتک دیگر صوبوں کے 10ہزار نوجوانوں میں 8ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں اور تقریباً70 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جون تک مزید5ارب روپےکی رقم جاری کردی جائےگی، بلوچستان کےہونہار،ہنرمندنوجوانوں کو حکومتی سرپرستی فراہم کی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اہم فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اہم فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام میں اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام میں پیش رفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا اور کہا نوجوانوں کوہروہ سہولت دیں گے، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی اور پروگرام کےتحت نوجوانوان میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے پر مشاورت ہوئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند دنوں میں 30ہزارنوجوانوں نے رقم کے حصول کیلئے درخواستیں دیں ، نوجوانوں کی سہولت کیلئے 21 بینک رقم کی تقسیم کا عمل مکمل کریں گے ،اب تک 1 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے، مزید53ارب روپے سے زائد رقم کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے، کورونا کےمعیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئےیہ پروگرام ضروری  ہے، معیشت اوپر اٹھانے کےلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے، جس سےروزگار کے مواقع پیدا ہوں، پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں ، شفافیت اورمیرٹ پرکسی سطح پربھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔

    وزیراعظم نے پروگرام میں پیش رفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ہر ماہ بعد جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کامیاب جوان پروگرام سے10لاکھ نوجوانوں کوروزگار ملے گا، روزگار کی فراہمی کیلئے پہلے کسی حکومت نے سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

    کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار پہلے سے وسیع کر دیا گیا ہے، نوجوانوں کیلئےآسان شرائط پر رقم کے حصول کاشاندار موقع ہے، وزیراعظم عمران خان کا پروگرام میں اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔