اسلام آباد : جسمانی معذوری کاشکارعبداللہ رحمان نوجوانوں کیلئےمثال بن گیا، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام کی بدولت برسوں گھر میں بے روزگار رہنے والا نوجوان عالمی مارکیٹ سے پیسے کمانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق کاامیاب جوان پروگرام اور ہائی ٹیک کورسزمیں اسکل اسکالرشپ کاسلسلہ جاری ہے ، نوجوانوں میں ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے 10ارب روپے تقسیم کردیے گئے ہیں۔
اسکالرشپ پروگرام سے ہائی ٹیک کورسز کس طرح نوجوانوں کی زندگی بدل رہےہیں؟ جسمانی معذوری کاشکارعبداللہ رحمان نوجوانوں کیلئےمثال بن گیا، برسوں گھر میں بے روزگاررہنے والا نوجوان عالمی مارکیٹ سے پیسے کمانے لگا۔
ہنر سب کیلئے!
سالوں تک معذوری کے باعث گھر میں بے روزگار رہنے والا نوجوان عالمی مارکیٹ سے ہزاروں ڈالرز کمانے لگا! کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روایتی شعبوں کے ساتھ جدید اور ہائی ٹیک کورسز میں ٹرینینگ کیلئے سکالرشپس دی جا رہی ہیں۔ الحمداللہ آج عبداللہ ایک کامیاب جوان ہے! pic.twitter.com/aBKTBfbb4O— Usman Dar (@UdarOfficial) June 5, 2021
عثمان ڈارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عبداللہ رحمان کی کہانی ٹویٹ کر دی اور بتایا کہ عبداللہ رحمان نےگرافک ڈیزائننگ کاکورس مکمل کرکے روزگار حاصل کر لیا۔
عبداللہ رحمان نے کہا معذوری کےباعث روزگارحاصل کرناتقریباًنا ممکن ہوچکاتھا اور تعلیم مکمل کرنےتک معذوری بھی حدسےزیادہ بڑھ چکی تھی، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام میں کورسزکا اجراہواتو اپلائی کردیا، عب رجسٹریشن ہوئی تونیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں داخلہ مل گیا، نوکری نہ ہونے کے باوجود گھر بیٹھے آن لائین پیسے کمارہا ہوں۔
عبداللہ رحمان کا کہنا تھا لہ خوشی ہےکہ اب انٹرنیشنل مارکیٹ میں کام کررہاہوں، وزیراعظم اورکامیاب جوان پروگرام ٹیم کاشکرگزار ہوں۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے عبداللہ رحمان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا عبداللہ رحمان لاکھوں نوجوانوں کیلئےقابل تقلیدمثال بن چکاہے، بے روزگار نوجوان اسکل اسکالرشپ حاصل کرکےروزگارحاصل کریں۔
وزیراعظم کی ہدایات پر اربوں روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے، اب تک 1لاکھ 70ہزارنوجوانوں کواسکالرشپ فراہم کی جا چکی۔