Tag: kami

  • اکتوبر کا دوسرا ہفتہ: مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 23 فیصد کمی

    اکتوبر کا دوسرا ہفتہ: مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 23 فیصد کمی

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2015-16ء کے چوتھے ماہ ( اکتوبر 2015ء ) کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.17 فیصدکمی دیکھنے میں آئی ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم ،آٹا، ٹماٹر،تازہ دودھ ،دھی ،چائے ،دال ماش، چنے کی دال ،مسور کی دال ،مونگ کی دال،ملک پاؤڈ، مٹن ،مسٹرڈ آئل ،سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی،انڈے،ایل پی جی ،پیاز ،آلو، گڑ،چینی ، اری چاول، باسمتی چاول ، ویجی ٹیبل گھی اور کیلے سمیت13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،نمک ،بیف ،لہسن ، سرخ مرچ ، خوردنی تیل، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 24 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.20، 0.22 ،0.25 اور 0.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد کمی کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری آج دیں گے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد تک کی کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد تک کی کمی کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

    اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرول چھ روپے سولہ پیسے فی لیٹر،ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل چھ روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹراورمٹی کا تیل سات روپے سات پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔

    وزیراعظم آج قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسےفی لیٹر کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسےفی لیٹر کمی کا امکان

    اسلام آباد : عالمی منڈیوں میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر آجانےکےباعث یکم ستمبر سےپاکستان میں بھی تیل مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    اُوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسےفی لیٹر کمی متوقع ہے۔ہائی اوکٹین 8 روپے 10 پیسےفی لیٹر سستا کئے جانے کا امکان ہے۔

    اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 90 پیسےفی لیٹرکم کی جا سکتی ہےجبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 3 روپے 11 پیسےفی لیٹرکمی متوقع ہے۔

    لائٹ اسپیڈ ڈیزل بھی 3 روپے 57 پیسےفی لیٹرسستا ہوسکتا ہے۔۔قیمتوں کی حتمی سمری 27 اگست کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جائیگی۔

  • اپریل کے ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2.11 فیصد رہی

    اپریل کے ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2.11 فیصد رہی

    کراچی: اپریل دو ہزار چودہ میں ملک بھی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح دو اعشاریہ ایک ایک فیصد رہی۔

    پاکستان ادارئے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح چار اعشاریہ ایک آٹھ فیصدرہی۔

     اپریل دوہزار پندرہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی دو اعشاریہ ایک ایک فیصدرہی۔سبزیوں کی قیمت میںچودہ عشاریہ تین تین فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مجموعی طور پر کھانےپینےکی اشیاکی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

    ادارئے شماریات کا کہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہواتومہنگائی کی شرح یکساں رہیگی۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی

    کراچی: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کی کمی کردی گئی۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی سے گھریلو سلنڈر ایک سو پندرہ روپے اور کمرشل سلنڈرچارسو ساٹھ روپے سستا ہوگیا۔

    ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت اسی روپے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی نئی قیمت پچاسی روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد : عالمی منڈیوں میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی تیل مصنوعات ڈھائی سےساڑھے چار روپے فی لیٹر تک سستی ہونےکا امکان ہے۔

    اُوگرا ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے جس کی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی گرتی قیمتیں ہیں۔

    اُوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 2روپے45 پیسےفی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت3روپے 10 پیسےفی لیٹرکم کی جاسکتی ہے۔

    اسی طرح مٹی کےتیل 3 روپے ،،ہائی اوکٹین 4 روپے50 پیسےاور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2روپے77پیسےفی لیٹر سستا کئےجانےکا امکان ہے۔

  • فروری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    فروری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    کراچی: فروری دوہزار پندرہ کے دروان ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کےاسی عرصے کے مقابلے میں تین اعشاریہ دو چار فیصد رہی۔

    پاکستان ادارئے شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ نو دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    \پاکستان ادارئے شماریات کے ممبر عارف چیمہ اور ڈی جی پرائسز شوکت زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جولا ئی سے فروری میں مہنگائی کی شرح پانچ اعشاریہ چار پانچ فیصد رہی۔

    جنوری دو ہزار پندرہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ نو فیصد تھی۔

  • اسٹاک ایکسچینج مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی

    اسٹاک ایکسچینج مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ مسلسل پانچویں روز بھی مندی کا شکار، مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی۔ اقتصادی اور سیاسی محاذ سے اچھی خبروں کےباوجود کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل نہ سکی۔

    کاروباری ہفتےکےآخری روزمسلسل پانچویں روز بھی مارکیٹ میں کاروبارکا اختتام ایک سو اکتیس پوائنٹس کی مندی پر ہوا۔

    جمعےکوکاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پرمارکیٹ میں ایک سو اکتیس پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈکی گئی۔

    تاہم مالیاتی اداروں کی سپورٹ نہ ملنے اور سرمایہ کاروں کی جانب سےمنافع کماکر سائیڈلائن ہونےکےرجحان کےباعث تیزی برقرار نہ رہ سکی۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 361 پوائنٹس گرکر 33632 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

  • فروری کا دوسرا ہفتہ: مہنگائی کی شرح میں کمی

    فروری کا دوسرا ہفتہ: مہنگائی کی شرح میں کمی

    کراچی: فروری کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر آٹھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے مطابق بیس فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیاز،لہسن ،کیلے ،چائے اور تازہ دودھ سمیت چھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

     ٹماٹر، ایل پی جی ، آلو،چینی،گڑ،دالیں سرخ مرچ ، مرغی ،انڈے،گھی، تیل ،گندم اور آٹے سمیت انیس اشیاءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

     ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،مٹن،بیف، گیس چاول ، نمک اوربجلی سمیت اٹھائیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • ملکی کھاتوں کے خسارے میں نو فیصد کی کمی ریکارڈ

    ملکی کھاتوں کے خسارے میں نو فیصد کی کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملک کے جاری کھاتوں کے خسارے میں نو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا جنوری کے دوران جاری کھاتوں میں دو ارب تیس کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال دو ارب تریپن کروڑ ڈالر تھا۔

    صرف جنوری میں نو کروڑ پچاس لاکھ کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دسمبر میں کرنٹ اکاونٹ بائیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سر پلس تھا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں ہوتی مسلسل کمی کے باعث رواں مالی سال کے اختتام پر ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنےکی توقع ہے۔