Tag: kami

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتتوں میں مزید کمی کا امکان

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتتوں میں مزید کمی کا امکان

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی طلب میں مسلسل کم رہنے کے باعث خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کمی کا شکار ہوسکتی ہیں۔

    امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق خام تیل کی طلب مسلسل انجماد کا شکار ہے جس کے باعث خام تیل کی مستحکم ہوتی ہوئی  قیمتیں ایک بار پھر کمی کا شکار ہورہی ہیں۔

    امریکی ادارے کے مطابق یہ خام تیل کی قیمت چالیس سے پینتیس ڈالر تک گر سکتی ہے مگر بیس ڈالر فی بیرل تک کمی متوقع نہیں ہے۔

    ا مریکی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں آنے والے حالیہ استحکام وقتی ہے۔گزشتہ سال جون سے اب تک خام تیل کی قیمت میں ساٹھ فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کوتا حال نہ مل سکا

    پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کوتا حال نہ مل سکا

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود مہنگائی کاجن بے قابوہوگیا ہے، حکومت پیٹرول سستا کرنے کے باوجود عوام کی امیدوں پر پوری نہ اترسکی۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ غریب عوام اس امید پر جی رہے تھے کہ شاید پیٹرول سستا ہونے سے اشیائے خوردونوش بھی سستی ہوجائیں گی لیکن پیٹرول سستا ہونے کے باوجود مہنگائی کاجن ہے کہ قابوہونے میں ہی نہیں آرہا۔

    حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔  حکومت ملک بھر میں پیٹرول سستا ہونے کا فائدہ عوام تک پہچانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    عوام کا مطالبہ ہے کہ پٹرول کے ساتھ ساتھ اشیا خوردونوش کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔ مہنگائی نے غریبوں کو آٹھ آٹھ آنسو رلا رکھا ہےلیکن حکمرانوں کے پاس بظاہر دعوؤں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ مالکان بھی عوام کو ریلیف دینے کے موڈ میں نظر نہیں آرہے۔

    علاوہ ازیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے عہدیدار دکانداروں کو پرائس لسٹ تو تھما دیتے ہیں لیکن اس لسٹ کے نرخوں پرعملدرآمد کرانا ان کے بس کی بات نہیں۔

  • مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک تین فیصد کمی

    مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک تین فیصد کمی

    اسلام آباد : فروری کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک تین فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے مطابق پانچ فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر،کیلے ،چائے ،پیاز،چینی اور زندہ مرغی سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،ایل پی جی،آلو،انڈے،دال ماش و مسور،گھی،تیل سرخ مرچ سمیت پندرہ اشیایہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ ،آٹا، دھی ،تازہ دودھ، گیس نرخ چاول ، ملک پاؤڈر، نمک،بجلی کے نرخ اور کپڑے سمیت تیس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہوگئ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہوگئ

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پینتالیس ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمت ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح پرٹریڈ کر رہا ہے۔

    عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، کویت اور متحدہ عرب امارات کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ معاشی سست روی اورخام تیل کی اٹھارہ لاکھ بیرل زائد سپلائی ہے۔

    کویتی وزیر تیل علی العمیر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام متوقع نہیں ہے۔

    ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل پنتالیس ڈالر چھیتیس سینٹس جب کہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت چھیالیس ڈالر بارہ سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • قیمتوں میں کمی: خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

    قیمتوں میں کمی: خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

    ویانا: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر فی بیرل تک آجانے سے خام تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    غیر ملکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر تک آجاتی ہے تو نہ صرف ایک اعشاریہ چھ فی سپلائی یومیہ متاثر ہوگئی بلکہ پندرہ لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار کیش نیگیٹو ہو جائے گی۔

    قیمتوں میں اس قدر کمی سے تیل کی تلاش کے منصوبوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ کیش نیگیٹو کا مطلب پیداواری لاگت ک قیمت فروخت سے کم ہونہ ہے۔

    گزشتہ چھ ماہ میں خام تیل کی قیمت پانچ سال سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل سینتالیس ڈالر فی بیرل پر ٹریڈکر رہا ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    کراچی : کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوش خبری سنا دی گئی۔ نپیرا نے کے الیکٹرک کے ٹیریف میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کی کمی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ مذکورہ کمی نومبر کے مہینے کیلئےکی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق  بجلی کی پیداواری لاگت میں دو ارب روپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نپیرا نے اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں چوہتر پیسے کمی کی تھی۔

  • یکم جنوری سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    یکم جنوری سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل مزیدسستاہونےکےباعث پاکستان میں یکم جنوری سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھےچھے روپےسےتیرہ روپےفی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

    اوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیارکرلی گئی ہےجو منگل کو وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کی جائیگی۔

    سمری میں پیٹرول چھےروپےچھیاسٹھ پیسےفی لیٹرسستاکرنے کی تجویز ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت نو روپےاکیانوے پیسےفی لیٹرکم کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔

    مٹی کا تیل تیرہ روپےتئیس پیسےفی لیٹر سستاکرنےکی سفارش کی گئی ہے۔۔اسی طرح لائٹ ڈیزل بارہ روپےچھپن پیسےفی لیٹرسستاکرنےکی تجویزدی گئی ہے۔

    سمری کی منظوری کی صورت میں یکم جنوری سےپاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھےچھے روپےسےلیکر تیرہ روپےفی لیٹر تک سستی ہوجائیں گی۔

  • عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

    عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

    ویانا : امریکہ اور اوپیک کے درمیان جاری جنگ کے باعث آئندہ سال میں خام تیل برینٹ کی قیمت پچاس ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

    عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت گزشتہ چھ ماہ میں نصف سے بھی کم ہوگئی ہے۔ آئل سیکٹر کے تجزیہ کاروں کے مطابق سال دوہزار پندرہ کے آغاز پر خام تیل برینٹ کی قیمت پچاس ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچ جانے کا امکان ہے۔

    ۔غیر ملکی جریدہ کی جانب سے کئے گئے سروے میں زیادہ تر تجزیہ کاروں کی پیش گوئی ہے کہ قیمتوں مین کمی کا سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہے گا۔

  • دسمبر: مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ چارفیصد کمی

    دسمبر: مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ چارفیصد کمی

    اسلام آباد: دسمبر کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ چار فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کےمطابق بارہ دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، مرغی،ادرک، گندم اور مٹی کاتیل سمیت سات اشیائےکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    پیاز، چینی، انڈے،مسور کی دال ،چنے کی دال ،سرخ مرچ ،ایل پی جی ، دال ماش ،آٹا ،کیلا، چاول اور خوردنی تیل سمیت سترہ اشیائےکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ گیس وبجلی کے نرخ ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت انتیس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے مالی فوائد حاصل ہونگے،مرتضیٰ مغل

    پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے مالی فوائد حاصل ہونگے،مرتضیٰ مغل

    اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں چالیس فیصد کمی سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو 1.3کھرب ڈالر کا فائدہ ہو گا۔

    جبکہ قیمتیں مزید کرنے سے فائدے میں مزید اضافہ ہو گا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر تیل درآمد کرنے والے ملک میں افراط زرکم ہو رہا ہے اور مرکزی بینک مانیٹری پالیسی میں نرمی برتنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

    ادھرسعودی عرب جس کے پاس 736 ارب ڈالر موجود ہیں کے سوا تیل برآمد کرنے والے کئی ممالک کو اپنی کرنسی کی قدر کم کرنے اور سخت مانیٹری پالیسی کا سہارا لینا ہو گا جبکہ بعض ڈیفالٹ بھی کرسکتے ہیں۔