Tag: Kamran Bangash

  • 2 کروڑ لینے کے الزام پر کامران بنگش کا ارباب محمد علی کو 50 کروڑ کا نوٹس

    2 کروڑ لینے کے الزام پر کامران بنگش کا ارباب محمد علی کو 50 کروڑ کا نوٹس

    پشاور: 2 کروڑ لینے کے الزام پر کامران بنگش نے ارباب محمد علی کو 50 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے صوبائی وزیر کامران بنگش پر 2 کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا تھا۔

    کامران بنگش نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ارباب محمد علی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، کامران بنگش نے اس سلسلے میں کہا کہ محمد علی کو 50 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، ہتک عزت کے ساتھ کریمنل کیس بھی کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ارباب محمد علی نے مجھ پر 2 کروڑ روپے لینے کا من گھڑت الزام لگایا، بلدیاتی الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، اس لیے ارباب محمد علی پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رہا ہوں۔

    میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر پر 5 کروڑ، کامران بنگش پر 2 کروڑ لینے کا الزام

    قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے 10 رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے امیداروں کو ٹکٹ جاری کیے، 10 میں سے 9 اراکین نے رضوان بنگش کو ٹکٹ جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

    کامران بنگش نے نوٹس میں کہا ہے کہ ارباب محمد علی جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگیں۔

  • الیکشن کمیشن کا نوٹس ، صوبائی وزیر کی وزیراعظم کے دورہ پشاور سے متعلق وضاحت

    الیکشن کمیشن کا نوٹس ، صوبائی وزیر کی وزیراعظم کے دورہ پشاور سے متعلق وضاحت

    پشاور: صوبائی وزیر کامران بنگش نے وزیراعظم کے دورہ پشاور پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کا دورہ روزمره امور مملکت کا حصہ ہے، جس پر کوئی پابندی نہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ پشاور پر الیکشن کمیشن کے نوٹس سے متعلق صوبائی وزیر کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ پشاور خالصتاً سرکاری نوعیت کا ہے، دورہ روزمره امور مملکت کا حصہ ہے جس پر کوئی پابندی نہیں۔

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صرف گورنر ہاؤس کی سرکاری تقریب میں شرکت کریں گے ، وہ دورہ پشاور میں کسی انتخابی یاعوامی اجتماع میں شرکت نہیں کر رہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جس کا دلی احترام کرتے ہیں، بلدیاتی الیکشن صرف خیبرپختونخوا کےچند اضلاع میں ہو رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا فلاحی پروگرام پورے پاکستان کےغریب عوام کے لیے ہے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کا متعلقہ مقام کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، پہلے مرحلےمیں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیا جارہاہے ، وزیراعظم کا متعلقہ مقام کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ہوگا۔

  • صوبائی وزیر کامران بنگش سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا

    صوبائی وزیر کامران بنگش سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا

    پشاور : خیبر پختونخواہ کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے صوبائی وزیر کامران بنگش سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لے کر بیرسٹر محمد علی سیف کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے تبدیلیوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر کامران بنگش سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا اور بیرسٹر محمد علی سیف معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صاحبزادہ سعید احمد معاون خصوصی توانائی مقرر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے کامران بنگش کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر بنا دیا گیا تھا، کامران بنگش کے پاس اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم کے قلمدان ہوں گے۔

    خیبرپختونخواکابینہ میں ارشد ایوب کوبھی شامل کیا گیا جبکہ معاونین خصوصی ریاض خان ، عارف احمدزئی اور محمدظہور کو مشیر مقرر کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل رواں سال مئی میں خیبر پختونخواہ کابینہ میں شامل نئے وزرا،مشیراورمعاونین خصوصی کومحکموں کے قلمدان سونپے گئے تھے ، جس کے مطابق فضل شکوروزیرقانون،عاطف خان وزیرخوراک اورانفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کئے گئے تھے۔

  • خیبر پختوںخواہ  کابینہ ، ارشد ایوب اور کامران بنگش نے صوبائی وزرا کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    خیبر پختوںخواہ کابینہ ، ارشد ایوب اور کامران بنگش نے صوبائی وزرا کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    پشاور: خیبر پختونخواہ کابینہ میں شامل کئے گئے  ارشد ایوب اور کامران بنگش نے صوبائی وزرا کے عہدے کاحلف اٹھالیا۔

    تفصیلات خیبر پختوںخواہ کابینہ میں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، تقریب میں ارشد ایوب اور کامران بنگش نے صوبائی وزرا کے عہدے کاحلف اٹھایا ، گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے نئے وزرا سے حلف لیا۔

    گذشتہ روز خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے تبدیلیوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ، اعلامیے میں کامران بنگش کو معاون خصوصی سے وزیر بنایا گیا تھا ، کامران بنگش کے پاس اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم کے قلمدان ہوں گے۔

    اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخواکابینہ میں ارشد ایوب کو بھی شامل کیا گیا جبکہ معاونین خصوصی ریاض خان ، عارف احمدزئی اور محمدظہور کو مشیر مقرر کردیا گیا تھا۔

  • پشاور، دلیپ کمار کے گھر کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

    پشاور، دلیپ کمار کے گھر کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

    پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پشاور میں واقع بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا چار مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے اس مد میں گھر کی خریدو فروخت پر سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے۔

    کامران بنگش نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لیے حکومت فنڈ مہیا کررہی ہے، دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اس کی اصلی حالت میں بحالی کا کام کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کو پشاور ریوائیول پلان کے تحت عجائب گھر میں تبدیل کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: دلیپ کمار کی اہلیہ خیبرپختونخوا حکومت کی معترف

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کو خرید کر اُسے عجائب گھر یا قومی ورثہ قرار دینے کے اقدام پر خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف کی تھی۔

    سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ ’جب مجھے یوسف صاحب کے پشاور والے گھر کی اطلاع ملی تو بہت زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے اُس گھر کو محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

    یاد رہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے خاندان تقسیم برصغیر سے قبل پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رہائش پذیر تھے، بعد ازاں وہ بھارت منتقل ہوگئے تھے، یہ دونوں حویلیاں تاحال موجود اور بند ہیں۔

  • بی آر ٹی افتتاح کے پروگرام کی منسوخی سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

    بی آر ٹی افتتاح کے پروگرام کی منسوخی سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

    پشاور : معاون خصوصی کامران بنگش نے بی آر ٹی افتتاح کے پروگرام کی منسوخی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا افواہوں سے گریز کیا جائے۔

    تفٓصیلات کے مطابق معاون خصوصی کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم طے شدہ پروگرام کے تحت بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے، پروگرام کی منسوخی سے متعلق خبریں بے بنیاد،بدنیتی پر مبنی ہیں، فواہوں سے گریز کیا جائے،بی آر ٹی مبارک۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان آج بی آر ٹی منصوبےکاافتتاح کریں گے ، منصوبےکے افتتاح سےمتعلق تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا تھا کہ بی آر ٹی بالکل ایک نیا سسٹم ہے، جو باتیں بی آرٹی کےبارے میں سنیں بڑی مشکل سےبرداشت کیں شاید ابتدا میں مشکلات ہوں، لیکن حل کریں گے، بی آرٹی پرویزخٹک نےلوگوں کیلئےشروع کی ، اپنی ذات کےلیےنہیں ، ایک غلطی ہم سےہوئی تھی کہ ہم نے 6مہینے کاوقت دیاتھا۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا تھا کہ صوبےکےاداروں میں اہلیت ہےکہ وہ بڑےبڑےپروجیکٹ بنااورچلاسکیں، غلطی انسان سےہی ہوتی ہے لیکن اب بی آرٹی کاوعدہ پورا کردیا۔

    خیال رہے یہ منصوبہ خیبر پختون خوا کے واحد میٹرو پولیٹن شہر پشاور کے لیے معاشی سرگرمیوں اور خوش حالی کے نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا، اس منصوبے کے لیے ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    اس منصوبے کا مخصوص کوریڈور 27 کلو میٹر پر مشتمل ہے، کرائے کی وصولی کے لیے ایک خود کار نظام وضع کیا گیا ہے، مسافروں کو بسوں اور اسٹیشنز پر بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔

  • وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کورونا وائرس  کا شکار

    وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کورونا وائرس کا شکار

    پشاور : وزیراعلی خیبرپختونخوا کےمعاون خصوصی کامران بنگش کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد کامران بنگش اپنے ہی گھر میں قرنطینہ میں ہیں جبکہ خاندان کےمزید 11 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کےمعاون خصوصی بلدیات کامران بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، فوکل پرسن وزیراعلیٰ کےپی فرقان کاکا خیل نے بتایا کہ گزشتہ روز طبیعت کی خرابی پرکامران بنگش اسپتال گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

    فرقان کاکا خیل کا کہنا تھا کہ کل صبح 6 بجے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ کرایا گیا، کامران بنگش اپنے ہی گھر میں قرنطینہ میں ہیں اور خاندان کےمزید 11 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کامران بنگش کے ذاتی عملےکےنمونےٹیسٹ کےلیےبھجوادیےگئے ہیں ، مشیرضیابنگش بھی کامران بنگش کے ہمراہ تھے، ضیابنگش کےبھی ٹیسٹ کرائےجائیں گے۔

    خیال رہے نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 253 ہو گئی ہے جبکہ  ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 11940 تک جا پہنچی ہے۔

    واضح رہے خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی ہے، 9 مئی تک موجودہ صورت حال چلے گی، صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورت حال کے مطابق فیصلہ کریں گی۔

  • خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سنہرے دور کا آغاز

    خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سنہرے دور کا آغاز

    پشاور : پشاور میں پہلی بار ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کے منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے، منصوبے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج ہوں گے، جس سے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سنہرے دور کا آغاز ہورہا ہے، پشاور میں ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کے منصوبہ تیار ہے ، کیا جارہا ہے، منصوبے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج ہوں گے ، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورضلعی حکومت کے نمائندے دستخط کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کمپلیکس کے لیے ضلعی حکومت 25 کنال اراضی دے گی، اس منصوبے سے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

    منصوبے سے آئی ٹی اورٹیلی کام  میں نوجوانوں کوروزگار کے مواقع میسر آئیں گے

    مشیرآئی ٹی کامران بنگش نے کہا ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کے لیے 3 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، ڈیجیٹل کمپلیکس17 منزلہ عمارت ہوگی، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا، ڈیجیٹل کمپلیکس سے صوبے کو بھی خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوگا۔

    یاد رہے رواں سال کے آغاز میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے ایک اجلاس میں انکشاف کیا تھا کہ پشاور میں ڈیجیٹل ٹاور اور کمپلیکس کے قیام کیلئے ضلعی حکومت سے اراضی کے حصول کیلئے بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اس سلسلے میں مذکورہ منصوبوں کیلئے 25کنال اراضی فراہم کرنے کے بارے میں اصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ملک کا سب سے پہلا شہر ہو گا، جہاں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر مبنی سمارٹ سٹی کا قیام عمل میں لایا جائےگا۔