Tag: Kamran Farooq

  • سلیم شہزاد دوبارہ گرفتار، کامران فاروق کی رہائی

    سلیم شہزاد دوبارہ گرفتار، کامران فاروق کی رہائی

    کراچی : ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا،جبکہ عدالت نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران فاروق کو رہا کردیا، سلیم شہزاد دہشت گردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں پہلے ہی جیل میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما جو گزشتہ دنوں پاکستان واپس آتے ہی ائیر پورٹ سے گرفتار کرلئے گئے تھے اور وہ ان دنوں ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے سلسلے میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کے الزام میں جیل میں ہیں۔

    سلیم شہزاد کو گزشتہ روز رہا کیا جانا تھا مگر شناختی کارڈ کے مسئلہ کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا جا سکا تھا,عدالت نے آج پولیس کو سلیم شہزاد کی گرفتاری کی اجازت دی تھی۔

    جس کے بعد سینٹرل جیل کراچی سے تھانہ کھوکھرا پار پولیس نے سلیم شہزاد کو جیل کے اندر سے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حراست میں لے لیا،  ان سے مقدمے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سلیم شہزاد کے خلاف جلاؤگھیراؤ کا مقدمہ تقریباً 25 سال پرانا ہے۔

    علاوہ ازیں عدالت نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران فاروق کو ضمانت پر رہا کردیا ہے، کامران فاروق نے 4 لاکھ کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرا دیئے۔

    ایم کیوایم رہنما کامران فاروق پر اسلحہ اور دھماکا خیزمواد رکھنے کا الزام ہے، گزشتہ سال دسمبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامران فاروق کو نارتھ ناظم آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔

    یہ کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے رینجرز نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر بھی چھاپے مارے تھے تاہم وہاں سے گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    رہائی کی خبر سنتے ہی ایم کیوایم رہنما حاجی انور رضا اور جمال احمد سینٹرل جیل کراچی پہنچ گئے، جس کے بعد ان کو ایم کیو ایم کے مرکز پی آئی بی کالونی لے جایا گیا ہے۔

    کامران فاروق تمام مقدمات میں رہا ہوئے، خواجہ اظہار

    اس حوالے سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ کامران فاروق تمام مقدمات میں رہا ہوئے ہیں، ایم کیوایم پاکستان کا مقصد کراچی کی خدمت کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تشدد اور تصادم کی پالیسی ہماری نہیں، 23 اگست کے بعد منفی سرگرمی رکھنے والوں کی ایم کیو ایم میں کوئی گنجائش نہیں۔

    خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ہم پاکستان کے اندر سیاست کررہے ہیں، پاکستان سے باہرآنے والے بیان سے ہماراکوئی تعلق نہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد ہمارے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں۔

  • ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی  کامران فاروق پرفرد جرم عائد

    ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروق پرفرد جرم عائد

    کراچی: اے ٹی سی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروق پرفرد جرم عائد کردی ہے، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کا کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروق پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ ملزم کامران فاروق کا صحت جرم سے انکار کردیا ہے.

    کامران فاروق کی استدعا کی ہے کہ دل کامریض ہوں مجھ پر فرد جرم عائد نہ کی جائے، بعد ازاں‌ اے ٹی سی نے سماعت7 مارچ تک ملتوی کردی.

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران فاروقی گرفتار

    یاد رہے کہ گذشتہ سال سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کو 12 مئی سمیت اہم مقدمات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا.

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسماعت جیل میں کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا.

    واضح رہے کہ سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ سندھ نے جاری کیا ہے جبکہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعبد الرحمان عرف بھولا کو پیش نہیں کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرجیل حکام نے محکمہ داخلہ کوخط لکھا تھا.

  • سانحہ 12 مئی، 21 ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار

    سانحہ 12 مئی، 21 ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  12 مئی کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی میں دہشت گردی کرنے والے ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق 12 مئی کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی قانون نافذکرنے والے ادارے نے گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں سانحہ میں ملوث ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار کر لی ہے۔


    یہ پڑھیں: اسی سے متعلق : ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران فاروقی گرفتار


    قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی سربراہی ایک رکن سندھ اسمبلی نے کی، ٹیم میں 21 ٹارگٹ کلر شامل تھے جن میں عرفان ٹوپی،فراز بلو،عدنان لمبا،علاء الدین،شاکر ماموں، واجد وجی،نوید ٹھیکے دار، ندیم بہرا،دانش کیکڑا اور کاشف بہاری شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 مئی کے روز سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ڈرگ روڈ سے ایئر پورٹ تک کے علاقے میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر واجد وجی،نوید ٹھیکے دار، ندیم بہرا،دانش کیکڑا اور کاشف بہاری نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 35 افراد کو قتل کیا۔


    یہ پڑھیئے : ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


    ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی کے بعد 12 مئی کے واقعے میں ملوث مزید ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    واضح رہے کہ سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد کامران فاروقی کو عدالت میں پیش کیا، جہاں رینجرز کے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ ایم پی اے نے سانحہ 12 مئی سمیت ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلانے کا اعتراف کرلیا ہے اس لیے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ان کا دو روزہ ریمانڈ دے دیا۔