Tag: kamyab-jawan-convention

  • آئندہ دو تین سال میں صرف 2 ٹیکسز ہوں گے، باقی تمام غیر ضروری ٹیکسز ختم کردیں گے، شوکت ترین

    آئندہ دو تین سال میں صرف 2 ٹیکسز ہوں گے، باقی تمام غیر ضروری ٹیکسز ختم کردیں گے، شوکت ترین

    اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئندہ دو تین سال میں صرف دو ٹیکسز ہوں گے باقی تمام غیر ضروری ٹیکسز ختم کردیں گے ، ٹیکس تو ہر ایک کو دینا ہی ہو گا ہمارے پاس تمام افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب جوان کنوینشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی آبادی کا 60فیصد 30سال سے کم عمر ہے، نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے سے ملکی ترقی میں انکے کردار کو بڑھانا ہے ، انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کرکے ملک ترقی کے منازل تیزی سے طے کرے گا۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی خدمت کےسلسلے میں کامیاب جوان پروگرام شروع کیا، نوجوانوں کو ہر سہولت کی فراہمی وزیراعظم کا وژن ہے، کامیاب جوان پروگرام نوجوانون کی ترقی میں کلیدی کرداراداکررہاہے۔

    پروگرام کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا کہ چھوٹے قرضوں کےحصول کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام کی بنیادرکھی گئی، ذاتی گھر کے حصول کیلئے27لاکھ روپے تک آسان شرائط پر قرضےدیئےجارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کےتحت 8لاکھ سےزائددرخواستیں موصول ہوئیں، جس میں سے 2لاکھ سے زائد نوجوان کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے اہل قرارپائے۔

    مشیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ایس ایم ای سیکٹرکومالی وسائل کی فراہمی میں بہتری ترجیح ہے، چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صعنت کی ترقی پر توجہ دےرہےہیں، آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    ٹیکس کے حوالے سے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹیکس گزار خود ریٹرن برھیں کوئی تنگ نہیں کرےگا،ملکی ترقی کےلئے سب کو ٹیکس دینا ہوگا،ہمارے پاس ٹیکس نہ دینےوالوں کا ڈیٹا آگیا ہے، فلاحی مملکت کا قیام اورملک کو شاندار مستقبل دینا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا آئندہ دو تین سال میں صرف دو ٹیکسز ہونگے۔۔ ایک انکم ٹیکس اور دوسرا کنزمپشن ٹیکس کے علاوہ تمام غیر ضروری ٹیکسز ختم کردیں گے ، یہ غیر ضروری ٹیکسز ہونے ہی نہیں چاہئے۔ ٹیکس تو ہر ایک کو دینا ہی ہو گا ہمارے پاس تمام افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔

  • کامیاب جوان مراکز  :  سرکاری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

    کامیاب جوان مراکز : سرکاری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : کامیاب جوان کنونشن کا انعقاد آج ہوگا ، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں، جس سے 20 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کامیاب جوان کنونشن کا انعقاد آج ہوگا ، مشیرخزانہ شوکت ترین تقریب میں بطور مہمان خصوصی  شرکت کریں گے۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان لون اسکیم کےتحت30 ارب قرض کی منظوری دی جاچکی ہے اور کاروبار کے خواہشمند نوجوانوں میں23.5 ارب کا قرض تقسیم ہوچکا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان آزادکشمیر،جی بی میں کامیاب جوان پروگرام سےمستفیدہورہےہیں، ہنر مند پاکستان پروگرام کا ہدف1 لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے4 ارب کے منصوبوں کا آغاز کر چکے ہیں، سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں، کامیاب جوان مراکز سے20لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان انوویشن لیگ کے تحت 500اسٹارٹ اپس کاقیام عمل میں لایاجارہا ہے۔