Tag: kamyab-jawan-program

  • وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کی سندھ میں انٹری

    وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کی سندھ میں انٹری

    کراچی : سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے بینکوں کے سربراہان کو نوجوانوں میں قرض کی ادائیگی کا عمل بلا تاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کی سندھ میں انٹری ہوگئی ، معاون خصوصی عثمان ڈار کے نوجوانوں میں قرضوں کی تقسیم تیز کرنے کیلئے نجی بینکوں کے دورے جاری ہے۔

    عثمان ڈار نے بینکوں کے سربراہان کو قرض کی ادائیگی کا عمل بلا تاخیرمکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا میرٹ کو لے کرایک خوف کا ماحول بنا دیا گیا۔

    معاون خصوصی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کا ورکر ہوناجرم ہے؟ پی ٹی آئی ورکرز اتنے نالائق نہیں کہ میرٹ پر پورا نہ اتر سکیں، پی ٹی آئی ورکرز سے کہتا ہوں میرٹ سے نہ گھبرائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کامیاب جوان سمیت احساس اورنیا پاکستان پروگرام کیلئےاہل ہیں، عمران خان کی تحریک کا حصہ بننے والا ہر نوجوان منصوبے کا حصہ بنے۔

    عثمان ڈار نے بتایا کہ کراچی میں اب تک 3 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں، 30ہزار خاندانوں کے افراد با عزت روزگار حاصل کر چکے ہیں۔

  • کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی سامنے آگئی

    کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی سامنے آگئی، ملتان کے سعید احمد نے قرض کی رقم سے موبائل فونز کا کام شروع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک میں کاروباری قرضہ جات کی تقسیم تیزی سے جاری ہے، کامیاب جوانوں میں29ارب روپے سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملتان کے نوجوان کی کہانی ٹوئٹ کردی ، جس میں بتایا گیا کہ جس طرح ملتان کے سعید احمد نےقرض کی رقم سےموبائل فونزکاکام شروع کیا۔

    سعید احمد نے اپنے بیان میں کہا پہلے ملازمت کرتاتھا اور اپنا کاروبار شروع کرناخواب تھا، قرضہ اسکیم کےتحت نیشنل بنک سے3 ملین قرضہ منظورہوا، وزیراعظم اور کامیاب جوان پروگرام ٹیم،نیشنل بینک کا شکر گزار ہوں۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پروگرام سے خالصتاً میرٹ قرضہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں اور ہزاروں نوجوان پروگرام کے تحت قرض لیکرکاروبار چلا رہے ہیں۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کی ترقی وخوشحالی کیلئےکام کر رہے ہیں، پروگرام کے تحت ہر ماہ2سے 3ارب کےقرضےمنظور کئےجارہےہیں۔

    2سال میں29ارب مالیت کےکاروباری قرضوں کی تقسیم بڑی کامیابی ہے اور 4ارب سے 1لاکھ سےزائدنوجوانوں کو جدید،تکنیکی تعلیم سےآراستہ کرچکے، پروگرام سے 34 ارب روپے سے 1لاکھ 20ہزار خاندان کامیاب ہوئے۔

  • وزیراعظم کے ‘کامیاب جوان پروگرام’ کا چرچا، مراد سعید نے ویڈیو شیئر کردی

    وزیراعظم کے ‘کامیاب جوان پروگرام’ کا چرچا، مراد سعید نے ویڈیو شیئر کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کا ملک کے طول وعرض پر چرچا ہے، وفاقی وزیر مراد سعید نے اس پروگرام سے مستفیذ ہونے والے شخص کی ویڈیو ٹوئٹ کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پختونخواہ کےنوجوان بھی کامیاب جوان پروگرام کےتحت اپنا کاروبار شروع کررہے ہیں، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کامیاب جوان لون اسکیم سے مستفید ہونے والے خیبر پختونخوا کے کامیاب جوان کی وڈیو ٹویٹ کی ہے۔

    مراد سعید نے اپنے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے توسط سے نہ صرف نوجوانوں کو کاروبار کرنے میں آسانی حاصل ہورہی ہے بلکہ روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے نوجوان مجاہد سنتوری نے قرض حاصل کر کے موٹر سائیکلوں کی مرمت اور خرید و فروخت کا کاروبار بڑے پیمانے پر بڑھایا۔

    یہ بھی پڑھیں: کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا خصوصی ترانہ جاری

    مجاہد سنتوری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قرض ملنے سے ہمارے پاس سہولتیں آگئیں ہیں ، اسپئیر پارٹس زیادہ آگئے ہیں ، کامیاب جوان پروگرام سے میرا اور میرے جیسے چھوٹے تاجروں کا بہت بھلا ہوا ہے ، کامیاب جوان پروگرام کی لون اسکیم سے ملک بھر میں کاروبار کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام وزیراعظم عمران خان کا بہت اچھا اقدام ہے ، کاروبار بڑھانے سے ورکر اور مکینک بھی مزید رکھے ہیں ، مقامی کالج کے طلبہ میری ورکشاپ پہ آکر مکینکل شعبے میں مفت ہنر سیکھ سکتے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرمراد سعید نے ٹوئٹ میں کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے کاروبار اور روزگار کےمواقع پیدا ہوئے، انہوں نے عوام سے کہا کہ آپ بھی اسکا حصہ بنیں اورپاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

  • کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی

    کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی

    کراچی : کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی، نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے جوان عرفان علی قرض اسکیم سے مستفید ہوئے اور اس قرض سے بھینسیں خریدیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی ملک بھر کی طرح سندھ میں فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، کامیاب جوان کےتحت ملک کے نوجوانوں میں 22 ارب کی تقسیم مکمل ہوگئی ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں میں 3.5 ارب روپے سے زائد کے قرض تقسیم ہوچکے ہیں، ایسے ہی نوجوان نوابشاہ سےعرفان علی ہیں جو قرض اسکیم سےمستفیدہوئے، نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے جوان نے قرض سے بھینسیں خریدیں۔

    اس حوالے سے گورنرسندھ نے کہا نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے، پروگرام وزیر اعظم کے وژن کےمطابق نوجوانوں کی ترقی کیلئے سرگرم ہے، پروگرام کے تحت میرٹ پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

  • پاکستانی نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، یورپی یونین نے بڑا اعلان کردیا

    پاکستانی نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، یورپی یونین نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد :  یورپی یونین نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کےلئے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے بعد یورپی یونین نے بھی کامیاب جوان پروگرام کیلئے پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا اور پاکستانی نوجوانوں کےلئے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔

    اس سلسلے میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارسے یورپی یونین سفیر اینڈرولا کامینرا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں منصوبے کی 3بنیادی ترجیحات  روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت پر بریفنگ دی گئی۔

    عثمان ڈار نے لون اسکیم اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے اعداد و شمار سے بھی آگاہ کیا، جس پر یورپی یونین نے کامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اور میرٹ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    سفیراینڈرولا کامینرا نے کہا ای یوٹیکنیکل اورووکیشنل ایجوکیشن معیار بہتر بنانے میں سرگرم عمل ہے، پاکستان سےملکر کامیاب جوان پروگرام آگے بڑھانے کیلئے تیارہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ہنر کی طاقت سے آراستہ دیکھنا چاہتےہیں کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم پاکستان کے دل سے قریب تر ہے ، مثبت نتائج کیلئےیورپی یونین کی تکنیکی معاونت ،رہنمائی مددگار ثابت ہوگی۔

    سفیر ای یو نے مزید کہا کہ جدید دورکے مطابق نوجوانوں کو مزید سہولتوں سے آراستہ کر سکتے ہیں، باہمی اشتراک کیلئے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیمیں آپس میں مشاورت کریں گی، آئندہ ماہ ملاقات میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام : کراچی کی خاتون  نے چند دنوں میں اپنے ہنر کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا

    کامیاب جوان پروگرام : کراچی کی خاتون نے چند دنوں میں اپنے ہنر کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا

    کراچی : کامیاب جوان پروگرام کے تحت کراچی کی خاتون مہوش وجاہت نے چند دنوں میں اپنے ہنر کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا اور وزیراعظم عمران خان سمیت سربراہ کامیاب جوان پروگرام کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے ، وفاقی حکومت نے نوجوانوں میں 21 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے جبکہ بینکوں کی جانب سے اسکروٹنی اور رقم کی فراہمی کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے، جس کے مطابق ملک بھر کے نوجوانوں میں 2 ہفتوں میں مزید 2 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کر دئیے ، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 33 ہزار تک پہنچ گئی ، نوجوان کیسے اپنے ذاتی کاروبار کا خواب پورا کر رہے ہیں؟

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیاب جوان کی کامیاب کہانی ٹویٹ کر دی ، کراچی کی رہائشی خاتون مہوش وجاہت نے چند دنوں میں اپنے ہنر کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا۔

    مہوش وجاہت نے کہا بیوٹی سیلون کا کام سیکھا لیکن کاروبار کے آغاز کیلئے سرمایہ کاری نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرض کیلئے اپلائی کیا تو چند دنوں میں مطلوبہ رقم مل گئی، اب میرا اپنا کاروبار ہے جسے اپنی مرضی کے مطابق وسعت دے رہی ہوں۔

    مہوش کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے میرے خوابوں کی تعبیر ہوئی،وزیراعظم عمران خان اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام کی شکرگزار ہوں۔

    پارٹنر بینکوں کی کارکردگی پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے اظہار اطمینان کیا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نوجوانوں کو نیشنل جاب مارکیٹ میں شامل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،نوجوانوں کو کامیاب دیکھنا وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ تکنیکی رکاوٹیں ختم کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، انشااللہ تمام نوجوانوں کی وسائل کی یکساں اور مرٹ پر فراہمی ممکن بنائیں گے،نوجوانوں کا بزنس پلان جتنا موثر اور واضح ہوگا، اتنا جلد قرض ملے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام  کے تحت جلدی قرض کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

    کامیاب جوان پروگرام کے تحت جلدی قرض کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

    اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام کے تحت برسر روزگار نوجوانوں کی مجموعی تعداد 33ہزار653تک پہنچ گئی، عثمان ڈار نے کہا جس نوجوان کا بزنس پلان جتنا موثر اور واضح ہوگا اتنا ہی جلدی قرض ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کی 15 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، پروگرام کی 19 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کی دو ہفتوں کی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

    قرض کی فراہمی بڑھی ، روزگاراور کاروبارمیں اضافہ ہوگیا ، نوجوانوں میں 2 ہفتوں میں مزید2 ارب 60 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا گیا، پروگرام کےتحت 2 ہفتوں میں 4 ہزار 203نوجوانوں کو نئی نوکریاں مل گئیں۔

    پروگرام کے تحت برسر روزگار نوجوانوں کی مجموعی تعداد 33ہزار653تک پہنچ گئی ، 2 ہفتوں میں ایک ہزار 48افرادنےقرضہ اسکیم سے نیا کاروبار بھی شروع کیا، پروگرام نے 16ہزار48پاکستانیوں میں ابتک 21 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کیے

    عثمان ڈار نے2 ہفتوں کی صوبائی موازنہ رپورٹ بھی جاری کردی ہے، رپورٹ میں پنجاب ،سندھ میں قرضہ اسکیم سےمستفید ہونے والوں کی تفصیلات کا ذکر کیا گیا ہے۔

    موازنہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 ہفتوں میں پنجاب میں 2ہزار572نوجوان نئے روزگارپرلگ گئے ، اس دوران صوبے میں 1 ارب 80 کروڑ کی رقم تقسیم کی گئی۔

    سندھ میں 2 ہفتوں میں 928 نوجوانوں کو نوکریاں ملیں اور نوجوانوں میں 50کروڑ روپےتک قرض تقسیم کیاگیا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کوقومی دھارے میں شامل کرناحکومت کی پہلی ترجیح ہے، نوجوانوں کوکامیاب دیکھنا وزیر اعظم عمران خان کابھی دیرینہ خواب ہے، جس نوجوان کا بزنس پلان جتنا موثر اور واضح ہوگا اتناہی جلدی قرض ملے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام کے قرض کی تقسیم میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی آگئی

    کامیاب جوان پروگرام کے قرض کی تقسیم میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی آگئی

    اسلام آباد : پنجاب کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی تقسیم اور روزگار پیدا کرنے میں سبقت لے گیا، صوبے میں تاحال14 ارب کا قرض نوجوانوں میں تقسیم کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے قرض کی تقسیم میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی آگئی ، ہفتہ وار اپ ڈیٹ میں پروگرام کی صوبوں میں حوصلہ افزا کارکردگی سامنےآگئی اور کامیاب جوان پروگرام نے19 ارب کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا۔

    صوبہ پنجاب قرض کی تقسیم اور روزگار پیدا کرنے میں سبقت لے گیا اور صوبہ سندھ کاقرضہ فراہمی اور روزگارمیں دوسرا نمبر ہر رہا۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار حقائق سامنے لے آئے اور اعداد وشمار جاری کردیے ، جس کے مطابق پنجاب میں تاحال14 ارب کا قرض نوجوانوں میں تقسیم کئے گئے ، جس سے صوبے میں 11 ہزار21 نوجوانوں کو قرض ملا اور ہر کاروبار کامیاب ہوا۔

    اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پروگرام کے قرض سے 22 ہزار 335 نوکریاں پیدا ہوئیں اور مزید 14 ہزار 856 نوجوانوں کوچند دنوں میں قرض مل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں پروگرام کے تحت وفاقی حکومت نے3ارب کاقرض فراہم کیا ، جس سے 4 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار ملا، صوبہ سندھ میں 3ہزار نوجوان قرض کی رقم سےاپنا کاروبار شروع کرچکے ہیں ، صوبے میں مزید 3 ہزار سےنوجوانوں کو قرض مل جائے گا، جنہیں اہل قرار دیدیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سندھ میں 10 ارب تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیاہے،پوری رقم تقسیم کریں گے، جلد ہی کامیاب جوان پروگرام سپورٹس کی دنیا میں بھی تہلکہ مچائے گا ،پروگرام اولمپک، کامیاب جوان ٹیلنٹ کا پتہ لگانے سمیت کھیل کے مواقع پیدا کرے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سال میں تقریباً ایک لاکھ ہنر مند نوجوان تیار

    کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سال میں تقریباً ایک لاکھ ہنر مند نوجوان تیار

    اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام نے ہزاروں نوجوانوں کوجدید دورکے تقاضوں سے جوڑ دیا اور اس پروگرام کے تحت 1سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند نوجوان تیار کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام قرض ہی نہیں بلکہ اعلیٰ تکنیکی کورسزمیں بھی آگےنکل گیا، اس پروگرام نے ہزاروں نوجوانوں کوجدید دورکے تقاضوں سے جوڑ دیا، کامیاب جوان پروگرام نے 1سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند نوجوان تیار کئے۔

    نوجوانوں کی ہائی ٹیک اسکلز کیلئے 1سال میں 4 ارب 30 کروڑ کے اسکالرشپ دئیے گئے، ہائی ٹیک کورسزہوں یامکینکل ،فنی تربیت،تربیتی پیکجزکی تفصیلات ویب پرڈال دی گئی ہے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ہائی ٹیک اسکل اسکالرشپ کے تحت 36 ہزار 369 نوجوانوں نےجدید کورسز مکمل کرلئے ، اعلیٰ تربیتی اسکل اسکالرشپ پر 2 ارب 54 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور روایتی ہنر کے کورسزمکمل کرنیوالے نوجوانوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی، روایتی ہنر مندی سکھانےپر1 ارب 64 کروڑ روپے کے اسکالرشپ دیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق 16ہزار 605 نوجوانوں کو مکینکل طرزکے رسمی کورس بھی کرائےگئے ، نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت بڑھنےپر7کروڑ 47 لاکھ اخراجات کئےگئے، جدید کورسز سے مستفید ہونیوالوں میں کارپوریٹ سیکٹر کے 1600نوجوان شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف کمپنیوں میں کام کرنیوالے 1600نوجوانوں کی تربیت پر3 کروڑ84 لاکھ خرچ ہوئے، ہائی ٹیک اسکل کے 28 ہزار سرٹیفائیڈ نوجوانوں میں 13 ہزار کو نوکریاں بھی مل گئیں جبکہ بیرون ملک جانیوالے سیکڑوں ہنر مند نوجوان کی ماہانہ آمد سوا لاکھ تک پہنچ گئی۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھاکر عمران خان دھرتی کا قرض بھی اتار رہے ہیں،ہماری کوشش ہے پاکستانی نوجوان جدید دنیا کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تربیت یافتہ نوجوان دنیا کا مقابلہ کریں گے، 1لاکھ 70ہزارنوجوانوں کی اسلکل ڈیولپمنٹ کا ہدف مکمل کرنےکے قریب ہیں۔

  • پاکستانی نوجوان  کامیاب جوان پروگرام  سے کس طرح فائدہ اٹھا رہے ہیں؟

    پاکستانی نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے کس طرح فائدہ اٹھا رہے ہیں؟

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کامیاب جوان کی کامیاب کہانی ٹویٹر پر شیئر کر دی اور بتایا کہ نوجوان حکومتی منصوبے سے کس طرح فائدہ اٹھا رہےہیں؟

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کےذریعےنوجوانوں کوکاروباری مواقع کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی حکومت نےملک بھرمیں 45ہزارسےزائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کر دیا۔

    ملک بھرکی طرح سندھ کے نوجوانوں میں بھی بزنس لون کی تقسیم تیز سے جاری ہے ، نوجوان حکومتی منصوبے سےکس طرح فائدہ اٹھا رہےہیں؟ اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کامیاب جوان کی کامیاب کہانی ٹویٹرپرشیئر کر دی۔

    میر پور خاص کارہائشی محمدانورچنددنوں میں کامیاب کاروبارکامالک بن گیا ، حکومت سےبروقت قرض کی رقم ملنے پرلوڈر گاڑی خرید کرروزگار شروع کیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت چھوٹےکاروبارسےلےکربڑے بزنس تک بھرپورمددفراہم کر رہی ہے، مشکل مالی حالات کےدوران روزگارکی فراہمی کیلئےاقدامات خوش آئندہیں، وفاقی حکومت سندھ کےنوجوانوں کولاوارث نہیں چھوڑسکتی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عثمان ڈارسےسندھ کےنوجوانوں کوقرضوں کی تقسیم تیزکرنےکی درخواست کی ہے، وزیراعظم کےویژن کےمطابق نوجوانوں پرسرمایہ کاری کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پروگرام میں کامیابی پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارمبارکبادکےمستحق ہیں۔