اسلام آباد : پاکستانی نوجوان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 90لاکھ روپے کا قرض حاصل کرکے مکانات کی تعمیر میں سرمایہ کاری اور اپنے رئیل اسٹیٹ دفتر کا خواب پورا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی ، چند دنوں میں 90 لاکھ روپے کا قرض حاصل کرکے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کی گئی ، راولپنڈی کا رہائشی اسد کمال حکومتی تعاون کے ذریعے اپنا کاروبارکرنے میں کامیاب ہوگیا۔
کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی!
چند دنوں میں 90 لاکھ روپے کا قرض حاصل کر کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والا نوجوان اسد کمال اپنا کاروبار کرنے میں کامیاب ہو گیا! آپ بھی اپنے خوابوں کو حقیقت بنا سکتے ہیں! یقین دلاتا ہوں میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا! pic.twitter.com/IM6fyTV8Kl— Usman Dar (@UdarOfficial) September 2, 2021
اسد کمال نےبلڈنگ اینڈکنسٹرکشن کے کاروبار کیلئے 90لاکھ روپےکاقرض حاصل کیا اور مکانات کی تعمیرمیں سرمایہ کاری اور اپنے رئیل اسٹیٹ دفتر کا خواب پورا کر لیا۔
اسد کمال نے بتایا کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا اتنے شفاف طریقے سےقرض کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی، اپنے تعمیراتی پراجیکٹس کی تعداد بڑھا کر کام پہلے سے دوگنا کردیاہے، اپنے کاروبار کےذریعے کنسٹرکشن سے وابستہ دیگرافراد کو بھی روزگار فراہم کیا۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے اسدکمال کوقرض حاصل کرنےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا نوجوانوں سےوعدہ ہےکہ میرٹ اورشفافیت پرسمجھوتہ نہیں ہو گا، کامیاب جوان ہزاروں نوجوانوں کا اپنے کاروبار کا خواب پورا کرچکاہے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 2 سالوں میں 30ہزارنوجوانوں کیلئے25ارب روپےکاقرض منظورکیاگیا، کامیاب جوانوں کی تعدادمیں ہرآنےوالےدن کے ساتھ اضافہ ہوگا۔