Tag: Kamyab Jawan Sports Drive

  • اسپورٹس باڈیز میں موجود مافیا کو ختم  کرکے نئی پالیسی لائے ہیں، وزیراعظم

    اسپورٹس باڈیز میں موجود مافیا کو ختم کرکے نئی پالیسی لائے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس باڈیز میں موجود مافیا کو ختم کرکے نئی پالیسی لائے ہیں ، کوشش ہے پاکستان انٹرنیشنل لیول کی اسپورٹس میں شرکت کرے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے پروگرام کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نوجوانوں کوکھیلوں کےمواقع فراہم کرنے کے لیے 4ارب کے 4 نئے منصوبوں کا آغاز ہوا، پروگرام میں 3300 نوجوان اور2700خواتین پروگرام میں حصہ لے رہی ہیں۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہ عثمان ڈار کو اسپورٹس ڈرائیو کےانعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں اور ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیور میں شرکت کرنیوالے نوجوانوں کو پیغام دیتاہوں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی کے21سال عالمی گراؤنڈز میں گزارے، ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہوتے بلکہ اس سے سیکھتے ہیں، گر کر کھڑا ہونے والے کو مشکل وقت میں مقابلہ کرنا آتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہارتے تب ہیں جب آپ ہارنے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر ہاتھ کھڑے کردیتے ہیں، جب تک ہار سے سیکھتے ہیں ،محنت کرتے ہیں تو پہلے سے بہتر ہوتے ہیں، اسپورٹس برے وقت میں مقابلہ کرنا سکھاتی ہے تو یہ زندگی کی تیاری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ جیتتے ہیں تو پیر زمین پر رہتے ہیں،آسمان پر نہیں جاتے، پہلے ہارنے والے کو پتہ ہوتا ہے آج جیتا ہوں تو ہار بھی سکتا ہوں، اسپورٹس صحت کےلئے ضروری ہے جو اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے اور صحت اللہ کی نعمت ہے اس کے دھیان کیلئے اسپورٹس اور ورزش کرناپڑتی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں 70فیصد پاکستانی 30سال کی عمر سے کم ہیں، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈز بنانے ہیں، کےپی میں 300،پنجاب میں 260گراؤنڈ بناچکے ہیں، ہماری کوشش ہے ہر محلے میں کھیلوں کے گراؤنڈ ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی 50لاکھ کی آبادی کیلئےکھیلوں کے گراؤنڈ پاکستان سے زیادہ ہیں، ہم نے کوشش کرنی ہے کہ کھیلوں کے گراؤنڈ کا جال بچھے ، حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ نوجوانوں کو بہترتعلیم کا موقع دے۔

    کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب،کےپی اور وفاقی حکومت نے 47ارب کی اسکالرشپس دی ہیں، 47ارب روپے سے 63لاکھ نوجوانوں کو اسکالرشپس دی ہیں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کوشش ہے پاکستان انٹرنیشنل لیول کی اسپورٹس میں شرکت کرے، اس کیلئےٹیلنٹ ہنٹ ایک گراؤنڈزبنانادوسراطریقہ ہے، اسپورٹس باڈیزکی مکمل اصلاح کررہے ہیں ، اسپورٹس بوڈیز میں مافیا بیٹھے تھے اسکو ختم کررہے ہیں اور ہم نئی اسپورٹس پالیسی لیکرآئےہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانے سسٹم میں مافیابیٹھے تھے اسے ختم کرنے کیلئے چوتھی اصلاحات لائےہیں ، ان نوجوانوں سے ہی پاکستان کے لئے ٹیلنٹ نکلے گا۔

  • سابق برطانوی فٹ بالر کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے

    سابق برطانوی فٹ بالر کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آغاز میں صرف 1 دن باقی رہ گیا، سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون بھی کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے، مائیکل اوون پاکستان میں سوکر سٹی بنا کر نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔

    مائیکل اوون نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی فینز کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی معیار کے مطابق کوچنگ کے لیے تیار ہوں، پاکستان کی 68 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستانی نوجوانوں کو لوکل سے گلوبل تک لانے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

    مائیکل اوون کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے فٹبال کا زبردست ٹیلنٹ تلاش کروں گا، پاکستان اسپورٹس ڈرائیو وزیر اعظم اور عثمان ڈار کا زبردست خیال ہے۔ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے نیشنل ٹرائلز شروع کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے مائیکل اوون کو کامیاب جوان کا سفیر بننے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کا زبردست موقع فراہم کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ جامع پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتاؤں گا، نوجوانوں کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ پاکستان کے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مائیکل اوون کی شمولیت پاکستانی ٹیلنٹ کے لیے حوصلہ افزا خبر ہے، کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کا معیار عالمی سطح پر لانے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچنگ مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگی، نامور عالمی کھلاڑیوں نے اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بننے کی پیشکش کی ہے۔ کامیاب جوان پروگرام میں نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کا جاری رکھیں گے۔