Tag: kamyab jawan Sports Program’

  • کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ویڈیو ٹیزر جاری

    کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ویڈیو ٹیزر جاری

    اسلام آباد:سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ویڈیو ٹیزر جاری کردیا ، جس میں گلی سے گراونڈ تک، فائنل راونڈ تک خصوصی ترانے کے بول ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوکی لانچنگ میں2دن باقی رہ گئے ، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پروگرام کا ویڈیو ٹیزر جاری کردیا۔

    ٹیزر میں گلی سے گراونڈ تک، فائنل راونڈ تک خصوصی ترانے کے بول ہیں ، ترانےکی شوٹنگ میں خودعثمان ڈارنےبھی حصہ لیا ہے۔

    عثمان ڈارنے پیغام میں کہا کہ بس2 دن کاانتظاراور پھر آرہا ہےزبردست شاہکار، کھیلوں کےفروغ کیلئےملکی تاریخ کاسب سےبڑامنصوبہ48گھنٹوں بعد۔

    یاد رہے وزیر اعظم کامیاب جوان اسپورٹس کا افتتاح چھ دسمبر کو کریں گے ، پروگرام کے تحت فٹبال ، باکسنگ ، بیٹمنٹن،جوڈو،اسکواش،والی بال اورٹینس کی اکیڈمیز بنائی جائیں گی، جس میں ایک لاکھ سےزائدنوجوان اسکلزحاصل کرسکیں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام حکومت کافلیگ شپ پروگرام ہے، فٹبال کےکھیل کے لئے کراچی میں اکیڈمی بنے گی جبکہ باکسنگ کیلئے بینظیر شہید یونیورسٹی لیاری میں بنا رہے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان 6 دسمبر کو ‘کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام’ کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 6 دسمبر کو ‘کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام’ کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کامیاب جوان اسپورٹس کا افتتاح چھ دسمبر کو کریں گے ، پروگرام کے تحت فٹبال ، باکسنگ ، بیٹمنٹن،جوڈو،اسکواش،والی بال اورٹینس کی اکیڈمیز بنائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کواہم بڑی خوشخبری دیناچاہتاہوں کہ 6دسمبرکووزیراعظم سب سے بڑے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان اسپورٹ پروگرام کے تحت 12اکیڈمیزبنانےجارہےہیں، جس میں ایک لاکھ سےزائدنوجوان اسکلزحاصل کرسکیں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام حکومت کافلیگ شپ پروگرام ہے، فٹبال کےکھیل کے لئے کراچی میں اکیڈمی بنے گی جبکہ باکسنگ کیلئے بینظیر شہید یونیورسٹی لیاری میں بنا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان ٹیلنٹ پروگرام سےنوجوان اوپرآئیں گے، ہم پاکستان کے نوجوانوں کو کھلا میدان دیں گے ، کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام میں سب کچھ ہے، پروگرام کابنیادی مقصدنوجوانوں کواسپورٹ فراہم کرنا ہے۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا این ای ڈی یونیورسٹی میں موومنٹ انالیسزلیب بنانےجارہےہیں، بیٹمنٹن،جوڈو،اسکواش،والی بال،ٹینس کی اکیڈمیاں بنائیں گے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کےذریعےہم ٹیلنٹ کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم کی ہدایات ہیں کامیاب جوان سےہیروز پرڈیوس کرنے ہیں۔