Tag: Kandhkot: 80 policemen involved in crimes

  • کندھ کوٹ: جرائم میں ملوث پولیس اہلکار ضلع بدر

    کندھ کوٹ: جرائم میں ملوث پولیس اہلکار ضلع بدر

    کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پولیس نے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔

    کندھ کوٹ سندھ کا وہ ضلع جہاں پولیس کو ڈاکوؤں کے خلاف شدید مزاحمت کا سامنا رہا،متعدد بار پولیس آپریشن ناکامی کا شکار ہوئے اور کئی پولیس اہلکاروں نے شہادت حاصل کی۔

    مگر ڈاکوؤں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی، تاہم پولیس کے اعلیٰ افسران نے کافی سوچ بچار کے بعد حکمت عملی تبدیل کی اور ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن سے قبل محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام اٹھایا۔

    اسی تناظر میں اسی سے زائد پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کندھ کوٹ آپریشن : پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کو دادو، نوشہروفیروز اور خیرپور بھیج دیا گیا ہے، ضلع بدر کئے گئے پولیس اہلکار مخلتف جرائم میں ملوث تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں کندھ کوٹ کےعلاقےغوث پورمیں پولیس نے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار ڈاکو ہلاک کئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں میں ٹکر سبزوئی اور صابو سبزوئی بھی شامل تھے، ٹکر سبزوئی پر 10 لاکھ روپے جبکہ صابو سبزوئی کی سر کی قیمت 5 لاکھ روپے رکھی گئی تھی، ان ڈاکوؤں پر سندھ پنجاب اور بلوچستان میں متعدد مقدمات درج تھے۔