Tag: kandhkot

  • پارلیمانی حق پارلیمان میں اور آئینی حق پارلیمان سے باہر استعمال کریں گے: بلاول بھٹو

    پارلیمانی حق پارلیمان میں اور آئینی حق پارلیمان سے باہر استعمال کریں گے: بلاول بھٹو

    کندھ کوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا آئینی حق استعمال کرے گی، پارلیمانی حق پارلیمان میں اور آئینی حق پارلیمان سے باہر استعمال کریں گے۔ اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میر ہزار خان بجرانی کا کردار سب کے سامنے ہے، میر ہزار خان بجرانی نے ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بے نظیر کے ساتھ کام کیا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار بھٹو کا دیا گیا آئین ملک کا پہلا آئین تھا، پیپلز پارٹی نے بھٹو کے آئین کو 2008 میں بحال کیا۔ شہید بھٹو نے نعرہ لگایا تھا روٹی، کپڑا اور مکان۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر طے کیا معاشی، انسانی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، 18 ویں ترمیم جو سندھ اور ملک کو تحفظ دیتی ہے خطرے میں ہے، پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا کے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے، حکومت نے وعدہ کیا تھا لوگوں کو نوکریاں دیں گے، حکومت نے عوام کو صرف بے روزگار کیا ہے۔ سندھ حکومت نے عالمی معیار کے صحت کے ادارے بنائے ہیں۔

    بلاول نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا آئینی حق استعمال کرے گی، پارلیمانی حق پارلیمان میں اور آئینی حق پارلیمان سے باہر استعمال کریں گے۔ اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اقدامات سے سندھ میں تبدیلی آئی ہے، 90 ارب روپے وفاق نے سندھ حکومت کو دینے ہیں۔ سندھ حکومت کے پیسے جان بوجھ کر روکے جا رہے ہیں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ ’ہم نے بڑے وقت دیکھے ہیں ایسی سازشوں سے کچھ نہیں ہوگا‘۔

  • پی پی ایل نے گیس کی پیداوار میں ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا

    پی پی ایل نے گیس کی پیداوار میں ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا

    کندھ کوٹ: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی پی ایل نے کندھ کوٹ میں یومیہ 230 ایم ایم ایس سی ایف ریکارڈ پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا، پی پی ایل نے 1 سال میں پیداوار بڑھا کر بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے کندھ کوٹ گیس فیلڈ سے پیداوار میں نمایاں اضافے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کندھ کوٹ گیس فیلڈ کی اضافی گیس گدو پاور اسٹیشن کو فراہم کی جا رہی ہے جو پاور پلانٹ گیس سے 450 میگا واٹ بجلی بنا رہا ہے۔3

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی پی ایل کے نظام میں بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے وفاقی حکومت پی پی ایل کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہی ہے، ایندھن کی مد میں سالانہ 30 کروڑ ڈالر سرمائے کی بچت ہو گی۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 100 کنویں کھودے ہیں، توانائی کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے کے حکومتی عزم کو پورا کرنے میں پی پی ایل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    ایم ڈی  اور سی ای او سید وامق بخاری نے بتایا کہ پیداوار کا یومیہ 1 بی سی ایف ای سے تجاوز کرنے کے ساتھ ساتھ رواں سال مختلف علاقوں میں 25 کنوؤں کی ریکارڈ کھدائی شامل ہیں۔

    پرانی فیلڈ کی پیداواری صلاحیت یومیہ 90 ایم ایم ایس سی ایف تک بڑھا دی گئی جو توانائی کی فراہمی میں شامل کر دی جائے گی۔

    پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے اس سا ل 3 اضافی پیداواری کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    دریں اثنا تقریب میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈویژن، وزارت توانائی جام کمال خان، گورنر سندھ محمد زبیر بھی تقریب میں موجود تھے۔

  • تحریک انصاف آج کندھ کوٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےگی

    تحریک انصاف آج کندھ کوٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےگی

    کشمور: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے شہرکندھ کوٹ میں آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کشمور کے ضلع کندھ کوٹ میں جلسے کا انعقاد کرےگی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کےلیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہوں گے،جلسے کی تیاریاں جاری ہیں،پنڈال میں 20ہزار سے زائد کرسیاں لگادی ہیں،ساﺅنڈ سسٹم بھی پہنچا دیا گیا ہےجبکہ مرکزی اسٹیج کی تیاری بھی مکمل ہوچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جلسے کے دوران اندرون سندھ سے کئی اہم رہنماﺅں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

    جلسےکے شرکاءسے خطاب کے دوران عمران خان پاناما کیس،وزیراعظم کا حالیہ دورہ سعودی عرب اور ڈان لیکس معاملےسمیت دیگر اہم ایشوز پربات کریں گے۔


    جے آئی ٹی پراعتراض تلاشی دینے سے بچنے کا حربہ ہے، عمران خان


    واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ حسین نواز کا جے آئی ٹی پراعتراض بلا جواز اور خود کو بچانے کی ناکام کوشش ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • سندھ میں ممکنہ سیلاب، وزیرِ اعلیٰ نے حفاظتی اقدامات ناکافی قرار دے دئیے

    سندھ میں ممکنہ سیلاب، وزیرِ اعلیٰ نے حفاظتی اقدامات ناکافی قرار دے دئیے

    کندھ کوٹ :وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےقادرپورلوپ بند پرکئے گئے حفاظتی کارروائیوں کو غیر تسلی بخش قراردےدیا، وہ ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر اقدامات کا جائزہ لینے  کے لئے کندھ کوٹ کشمورکاایک روزہ دورہ کر رہے تھے۔

    پنجاب میں غیر معمولی بارشوں کے پیش نظردریاؤں میں طغیانی ہے جبکہ سندھ میں بھی سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے جس کی پیش رفت کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے گڈو بیراج، کے ٹوڑی  بند اوراولڈ ٹوڑی بند کا معائنہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے قادرپور لوپ بند پر حفاظتی اقدامات کو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سیلاب کے بعد محکمہ آبپاشی کو بے حساب فنڈز فرا ہم کئے گئے تھےمزید فنڈز آڈٹ کے بعدجاری کیے جائیں گے۔

    آبپاشی عملے نے دورے کے دوران وزیراعلیٰ کوسیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے  کئے گئے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی، کندھ کوٹ کے قریب گاؤں جام صوہارواور گھوڑا گھات بندسمیت نو مقامات کوحساس قراردےدیاگیا۔

  • کندھ کوٹ اور کشمور میں سیلاب کے خدشات مزید بڑھ گئے

    کندھ کوٹ اور کشمور میں سیلاب کے خدشات مزید بڑھ گئے

    سندھ : کندھ کوٹ اور کشمورمیں سیلاب کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، ڈی سی او نے مکینوں کو چوبیس گھنٹے میں علاقہ خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

    بپھری ہوئی سیلابی موجیں کشمور کے گردونواح میں بھی داخل ہونا شروع ہوگئی ہے، جس کے باعث خدشات و خطرات بڑھ گئے ہیں، ٹوڑی بند سے گاؤں درانی مہر تک تین کلومیٹر بچاؤ بند کی حالت کو حساس قرار دے دیا گیا ہے، گڈو بیراج کے دائیں جانب سے نکلنے والے بند کو نو کلومیٹر تک انتہائی حساس بتایا گیا ہے۔

    اولڈ ٹوڑی بند سے گاؤں علی مراد اور گاہی تک دو کلومیٹر تک بند بھی انتہائی حساس قراردے دیا گیا ہے، ممکنہ خدشات خطرات کے پیشِ نظر ڈی سی او نے کندھ کوٹ اور کشمور کچے کے مکینوں کو علاقہ خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دے دیں ہیں۔

    صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز میر ہزار بجارانی محکمہ آبپاشی کی بریفنگ پر سخت برہم ہوئے، میر ہزار بجارانی نے چوبیس گھنٹوں میں متاثرہ بندوں پر کام کرنے کا حکم دیا ہے، صوبائی وزیر کے دورے کے فوری بعد آبپاشی کا عملہ استعمال میں آنے والی مشینری واپس کرکے غائب ہوگیا ہے۔