Tag: Kane Williamson

  • کین ولیمسن کراچی کنگز کو جوائن کرنے لاہور پہنچ گئے

    کین ولیمسن کراچی کنگز کو جوائن کرنے لاہور پہنچ گئے

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز کو جوائن کرنے کے لئے لاہور پہنچ گئے۔

    کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب ہوئے تھے۔ کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شیڈول ہے۔

    کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 11ویں میچ میں کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پاکستان سپر لیگ کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک

    کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ ٹم سائفرٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ خوشدل شاہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

  • ’’کین ولیمسن کراچی کنگز کو کب جوائن کریں گے؟‘‘

    ’’کین ولیمسن کراچی کنگز کو کب جوائن کریں گے؟‘‘

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن آج سے لاہور میں ٹریننگ سیشن کا حصہ ہونگے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا کیمپ 6 اپریل سے شروع ہوا تھا، 11 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں باقاعدہ پریکٹس کا موقع ملا۔

    ٹیم ڈائریکٹر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ جیسا سوچ رہے تھے آسٹریلوی مٹی سے بنی وکٹ ویسی ثابت نہیں ہوئی، ہوم گراؤنڈ ہونے کے باوجود ہمیں اتنی زیادہ پچ سپورٹ نہیں ملی۔

    Karachi Kings Kane Williamson

    انہوں نے کہا کہ پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے کمبی نیشن بنائے ہیں، ایمرجنگ کی تبدیلی یا غیرملکی کو ہٹانے سےپلیئنگ الیون بدل جاتا ہے۔

    حیدر اظہر نے کہا کہ پچ کنڈیشنز کو دیکھ کر زاہد محمود کو بھی کھیلنے کا موقع ملے گا، محمد نبی ہمارے لیے فرنٹ لائن اسپنر ہیں۔

    کین ولیمسن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ٹیم ڈائریکٹر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرنا ہے ان کی ابھی کچھ گھریلو مصروفیات ہیں۔

    ’،مزید پڑھیں : کراچی کی پچ ٹی ٹوئنٹی کےلیے اتنی سازگار نہیں تھی‘

    ان کا کہنا تھا کہ ولیمسن آج 23اپریل کو جوائن کرینگے اور لاہور میں ٹریننگ سیشن کا حصہ ہونگے، کمبی نیشن دیکھ کر مزید فیصلے کیے جائیں گے، ضرورت کے تحت ان کو ذمہ داریاں بتائی جائیں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-karachi-kings-vsspeshawar-zalmi/

  • کین ولیمسن کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

    کین ولیمسن کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ورلڈ کپ 2023 کا اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انجری سے مکمل صحت یاب ہو گئے، وہ اب آئی سی سی ورلڈ کپ میں ایکشن میں ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق کین ولیمسن نے پریس کانفرنس میں اس خبر کی تصدیق اور بتایا کہ ان کے ساتھ ٹم ساؤتھی بھی اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف اہم ترین میچ کے لیے دستیاب ہیں۔

    کین ولیمسن کا پاکستان کیخلاف وارم اپ میچ کھیلنے کا امکان

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی دونوں ہی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں 2 میچ سے باہر تھے اس کے باوجود ان کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

    یاد رہے کہ انجری کی وجہ سے کین ولیمسن ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 میچ نہیں کھیل سکے تھے، ان میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم نے کی تھی۔

  • بھارتی کھلاڑی بابر اعظم سے بیٹنگ سیکھیں، سابق انگلش کپتان

    بھارتی کھلاڑی بابر اعظم سے بیٹنگ سیکھیں، سابق انگلش کپتان

    سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ سوئنگ بال کیسے کھیلی جاتی ہے؟ یہ جاننے کیلئے بھارتی کرکٹرز کو پاکستان کے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 209 رنز سے شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھارتی بلے بازوں کو بابر اعظم اور کین ولیمسن سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پاکستان کے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سیم اور سوئنگ بال کو کھیلا جاتا ہے۔

    ناصر حسین کا کہنا تھا کہ میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے، بھارتی مداح مجھ پر تنقید کریں گے لیکن میں کہوں گا کہ بھارتی بلے بازوں کو بابراعظم اور کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ جب گیند سوئنگ ہورہی ہو تو کیسے کھیلنا چاہیے۔

    سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ بابر اور کین ولیمسن سوئنگ گیند کو کھیلنے میں جلدی نہیں کرتے بلکہ اسے اطمینان سے کھیلتے ہیں۔

  • ’میرے مشاغل میں کین ولیمسن کی بیٹنگ دیکھنا شامل ہے‘

    کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے نوجوان بیٹر محمد حریرا نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جاری ہے، مہمان ٹیم نے 43 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنالیے ہیں۔

    کیویز کی جانب سے اوپنر ڈیون کونوے نے شاندار 101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن بھی 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوجوان بیٹر محمد حریرا نے کین ولیمسن کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میرے مشاغل میں کین ولیمسن کی بیٹنگ دیکھنا شامل ہے۔

    چند روز قبل بھی محمد حریرا نے کین ولیمسن کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ نوجوان کھلاڑیوں سے گفتگو کررہے ہیں۔

    محمد حریرا نے لکھا تھا کہ ’کاش مجھے بھی کین ولیمسن سے بات کرنے کا موقع ملتا، بلے بازی کے فن کے بارے میں ان سے بات کرنا پسند کروں گا وہ ہمیشہ سے ہی میرے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ محمد حریرا نے ڈومیسٹک سیزن میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

  • پاکستان مضبوط ٹیم ہے، ولیمسن، بولرز نے کیویز کو محدود کیا، بابر اعظم

    کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، نسیم شاہ کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 کٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان بابر اعظم نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، فخر زمان 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’بولرز نے نئی گیند سے اچھی بولنگ کرکے کیویز کو محدود کیا ہماری کوشش یہی تھی کہ لمبی شراکت بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جس کھلاڑی کو موقع مل رہا ہے وہ پرفارم کررہا ہے۔

    دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ہترین کرکٹ کھیلی، بڑی شراکت نہ بنانے کی وجہ سے اسکور نہیں کرپائے۔

    ولیمسن نے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے مقابلہ کرنا آسان نہیں ہم آج کے میچ سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے لگاتار 9 ایک روزہ میچز میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور کیوی ٹیم کو کلین سویپ کرکے پاکستان رینکنگ میں ٹاپ پر آسکتا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا جھٹکا

    نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا جھٹکا

    ناٹنگھم: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل جھٹکا لگا ہے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان ولیمسن کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ ناٹنگھم میں آج سے ٹینٹ برج میں شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

    کپتان ولیمسن نے جمعرات کو معمولی علامات کا سامنا کرنے کے بعد ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) کروایا، نتیجہ مثبت آنے پر اب وہ پانچ دن کے لیے آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ کین کی جگہ ٹام لیتھم نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ اس میچ میں مائیکل بریسویل کو ٹیسٹ کیپ ملے گی۔

    ہمیش ردرفورڈ، جو اس وقت لیسٹر شائر کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، کو نیوزی لینڈ نے ڈرافٹ کر لیا ہے اور وہ جمعے کی صبح ناٹنگھم میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ یہ کین کے لیے بہت پریشان کن بات ہے کہ اتنے اہم میچ کے موقع پر وہ دستیاب نہیں ہوں گے، ہمیں احساس ہے کہ وہ کتنے مایوس ہوں گے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 ٹیسٹس کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • کیوی کپتان نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا

    کیوی کپتان نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی شرمناک تھی، اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا۔

    کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ مجھے زیادہ تفصیلات کا علم نہیں لیکن یہ اچانک ہوا، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے تمام ملک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم کا وہاں جانا اچھا قدم تھا سب کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔ حکومت کا فیصلہ کھلاڑیوں کے لیے ہی کیا گیا ہے۔

    کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک خاص جگہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان نے بے پناہ اقدامات کیے۔ امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں مزید کرکٹ ہوگی۔

  • کیوی کپتان کو بھارت کے خلاف میچ وننگ اننگز کا صلہ مل گیا

    کیوی کپتان کو بھارت کے خلاف میچ وننگ اننگز کا صلہ مل گیا

    دبئی: بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شکست دینے والی کیوی ٹیم کے کپتان کو آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، آئی سی سی رینکنگ میں کین ولیمسن نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سےپہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

    کین ولیمسن نے بھارت کیخلاف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں اننچاس اور باون رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی، جس پر انہیں ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز کا اعزاز دیا گیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے باعث وہ ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں، آسٹریلیا کے مارنس لیبس شیگن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم بھی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں جگہ نہ بناسکے۔

    بولرز رینکنگ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارتی اسپنر ایشون دوسرے، کیوی بولر ٹم ساؤتھی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، کیوی بولر نیل ویگنر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر دوسرے، بین اسٹوکس تیسرے، ایشون چوتھے اور شکیب الحسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے، ویڈیو وائرل

    پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے، ویڈیو وائرل

    پرتھ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ سپر مین بن گئے، دوسری سلپ میں شاندار کیچ پکڑ کرکیوی کپتان ولیم سن کو پویلین واپس بھیج دیا۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان ولیم سن بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے لیکن 23ویں اوور میں اسمتھ نے شاندار کیچ تھام کر ولیم سن کو پویلین کی راہ دکھادی۔

    مچل اسٹارک کی گیند پر ولیم سن کے 34 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کیوی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کی کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنالیے ہیں، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 417 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔