Tag: Kangaroos

  • کینگروز کے سیاحوں پر حملے، انتظامیہ پریشان

    کینگروز کے سیاحوں پر حملے، انتظامیہ پریشان

    سڈںی: مشرقی آسٹریلیا میں کینگرو سیاحوں کی جانب سے دی جانے والی خوراک کے اتنے عادی ہوگئے ہیں کہ اگر سیاح انہیں گاجر، برگر، چپس نہ دیں تو حملہ کرکے ان کی خوراک چھین لیتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کے شمال کی جانب واقع ایک سیاحتی مقام میں سیاحوں پر کینگروز کے حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ جانور کے ساتھ سیلفی لینے کے شوق میں بہت سے سیاح انہیں خوراک پیش کرتے ہیں جو کہ آسٹریلیا میں غیر قانونی ہے۔

    سڈںی کے پارک میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے تعینات ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ جب ایک جانور کو ایک سو بار گاجر دی گئی ہو تو وہ جب گاجر دیکھے گا تو اسے دیکھ کر زبردستی چھینے گا اورنہ دینے کی صورت میں سیاح کو لات مار سکتا ہے یا پھر انہیں دھکا دے سکتا ہے۔

    سیاحوں کے لیے مقامی اسٹیشن سے ہسپتال تک شٹل سروس چلانے والے شین لیوس کے مطابق لوگوں کو باقاعدگی سے کینگروز کے حملوں کا سامنا ہے، میں نے لوگوں کو کینگروز کو برگر، چپس اور دلیا کھلاتے ہوئے دیکھا ہے اور اب کچھ ایسے کھانے ہیں جنہیں پانے کے لیے کینگرو حملہ کرسکتا ہے۔

    مقامی اسمبلی کے رکن گریک کا کہنا ہے کہ سیاح کینگروز کو بہت پسند کرتے ہیں، لیکن یہ جنگلی جانور ہیں جن کے لمبے اور نوکیلے ناخن ہیں اور اب وہ لوگوں کو تواتر سے زخمی کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بے اولاد جوڑے نے 17 کینگرو گود لے لیے

    بے اولاد جوڑے نے 17 کینگرو گود لے لیے

    میلبرن: اولاد سے محروم ہونا بعض جوڑوں کے لیے بہت بڑی محرومی بن جاتی ہے تاہم آسٹریلیا کے ایک بے اولاد آسٹریلوی جوڑے نے نا امید ہونے کے بجائے 17 کینگرو گود لے لیے۔

    آسٹریلیا کی تھریسا اور ان کے شوہر ٹونی متھیوز نے اپنی تنہائی کا بہترین حل ڈھونڈ نکالا۔

    تھریسا اور ٹونی کو خدا نے اولاد جیسی نعمت سے محروم رکھا تاہم انہوں نے 17 کینگروز کو گود لے لیا۔

    دونوں میاں بیوی کو کینگروز کی پرورش اور دیکھ بھال کا خیال اس وقت آیا جب ایک شخص ان کے گھر پر ایک زخمی کینگرو کو چھوڑ گیا۔ دونوں اس کی دیکھ بھال میں جت گئے۔

    تب انہیں احساس ہوا کہ کینگرو ان کی تنہائی کا بہترین ساتھی ہے۔

    اب ان کے گھر میں 17 کینگروز ہیں جن کی دیکھ بھال اور پرورش سے انہیں فرصت نہیں ملتی۔ ٹونی اور تھریسا اب خوش اور مصروف نظر آتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔