Tag: Kangna Ranaut

  • اداکارہ کنگنا رناوت نے دلہن کا روپ دھارلیا

    اداکارہ کنگنا رناوت نے دلہن کا روپ دھارلیا

    معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا، سچ مچ کی نہیں بلکہ ایک فیشن میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے انہوں نے دلہن کا روپ دھارا ہے۔

    اپنے منفرد کرداروں اور اسٹائل کے سبب بالی وڈ میں منفرد سمجھی جانے والی اس اداکارہ نے یہ فوٹو شوٹ ’ایشیانہ ویڈنگ میگزین‘ کے کور پیج کے لیے کروایا ہے۔ جس پر ان کے مداح ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    بالی وڈ کی یہ گینگسٹرکوئین شادی کے لباس بالکل الگ ہی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے عرب اور ہندوستانی روایتی دلہن ملبوسات کے باہمی ملاپ سے تشکیل پانے والے روز گولڈرنگت کا لہنگا زیب تن کیا ، جس کی ڈیزائنر سائرہ رضوان ہیں، ساتھ ہی ان کے
    بلاؤز پر زربفت کا انتہائی نفیس کام کیا گیا تھا، شادی کے اس لباس میں وہ کسی جل پری کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔

    کنگنا عموماً شوخ میک اپ سے اجتناب کرتی ہیں لیکن اس فوٹو شوٹ کے لیے انہوں نے لباس کی مناسبت سے انتہائی بھڑکیلا میک اپ کروایا جس کے سبب ان کے مداح اس نئے گیٹ اپ کو کچھ زیادہ پسند نہیں کررہے۔

    یاد رہے کہ کنگنا رناوت اس سے قبل ووگ ویڈنگ بک کے لیے بھی برائیڈل شوٹ کروا چکی ہیں جس میں انہوں نے تارن تاہلیانی کا لہنگا زیب تن کیا تھا جبکہ زیورات بھی ایک معروف برانڈ کے استعمال کیے تھے۔

    اس سے قبل کنگنا رناوت کو ’ملکہ ‘ کے کردار میں دیکھ کر مداحوں نے بے پناہ سراہا تھا۔ مانی کرنیکا نامی اس ڈرامے میں انہوں نے رانی لکشمی بائی المعروف جھانسی کی رانی کا کردار ادا کیا تھا ۔ اور ایک جنگجو رانی کے روپ میں انہیں دیکھ کر دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں تھیں۔

  • کنگنا رناوت کی ملکہ کے لباس میں تصاویر وائرل

    کنگنا رناوت کی ملکہ کے لباس میں تصاویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ملکہ کے لباس میں سامنے آنے والی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت آج کل اپنے نئے آنے والے ڈرامے ’مانی کرنیکا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک ملکہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    پڑھیں: بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ، امیتابھ بچن، کنگنا بہترین اداکار قرار

    کنگنا نئے ڈرامے میں رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں،  ڈرامے کی شوٹنگ بھارتی کے شہر جے پور میں جاری ہے جہاں مداح اپنی ہر دل عزیز فنکارہ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

    مانی کرنیکا کی کہانی جھانسی کی رانی لکشمی کے گرد گھومتی ہے، فلم گول مال اور بجرنگی بھائی جان کی کہانی لکھنے والے ویجندرا نے اس ڈرامے کی بھی کہانی تحریر کی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں کنگنا رناوت کا شمار اچھے اداکاروں میں ہوتا ہے، انہیں گزشتہ برس مئی میں بھارتی نیشنل ایوارڈز میں بہترین اداکار اعزاز دیا گیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اذان سے متعلق گلوکار سونو نگم کے اذان سے متعلق بیان پر کنگنا رناوت نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اذان بہت پسند ہے اور میں اس کا بے حد احترام کرتی ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نہایت بوریت بھری شخصیت کے مالک ہیں، کنگنا رناوت

    عمران خان نہایت بوریت بھری شخصیت کے مالک ہیں، کنگنا رناوت

    ممبئی: بولی ووڈ کی ’کوئین‘کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اداکار عمران خان نہایت بوریت بھری شخصیت کے مالک ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی طرف سے یہ بیان حال ہی اپنی نئی آنے فلم ’کٹی بٹی‘ کے سلسلے میں بات چیت کے لئے بلائی گئی پریس کانفرس کے دوران دیا گیا۔

    واضح رہے اداکارہ کنگنا اور عمران کٹی بٹی میں مین کردار ادا کر رہے ہیں، اداکار ہ کنگنا کا کہنا تھا کہ کٹی بٹی میں انکے ساتھی اداکار عمران کی شخصیت بہت بورنگ ہے۔علاوہ ازیں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کبھی کبھی تو انھیں عمران کی شخصیت میں دوہرا پن محسوس ہوتا ہے، اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات انھیں عمران خان مجرمانہ ذہنیت کے نفسیاتی مریض نظر آتے ہیں۔

    تاہم اداکاری کی اہلیہ آوینتکا کا کہنا ہے کہ نا جانے کیوں لوگ انکے شوہر کے بارے میں ایسے خیالات رکھتے ہیں جبکہ میرے شوہر انتہائی خوش مزاج انسان ہیں۔

    جبکہ کنگنا کا کہنا ہے کہ اگر آوینتکا کے عمران کے بارے میں ایسے خیالات ہیں تو درست ہی ہوں گے۔یاد رہے کنگنا رناوت اور عمران خان کی ’کٹی بٹی‘ رواں سال 18ستمبر کو ملک بھر کے سینماﺅں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔

  • اپنی زندگی میں بہت مشکل دن بھی دیکھے ہیں، کنگنا رناوت

    اپنی زندگی میں بہت مشکل دن بھی دیکھے ہیں، کنگنا رناوت

    ممبئی : بالی ووڈ کی حسین اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ فلموں میں اداکاری کرنے سے پہلے انہوں نے ایک مشکل زندگی کا سامنا بھی کیا ہے۔

    کنگنا نے بتایا کہ جب وہ ممبئی آئی تو اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور اسے ٹیکسی اور رکشوں میں سفر کرنے کے علاوہ پیدل سفر بھی کرنا پڑتا تھا اور ان کے پاس گھر بھی نہیں تھا سونے کےلئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی مرتبہ فرش پر ہی سونا پڑتا تھا۔

    کنگنا نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت مشکل دن بھی دیکھے ہیں اور اگر ان کی زندگی پر کہانی لکھی جائے تو اس پر بہت اچھی فلم تیار کی جا سکتی ہے۔

    کنگنا نے بتایا کہ ایک لڑکی کو فلموں میں اداکاری کرنے کےلئے بہت سے مشکل مراحل سے گزرناپڑتا ہے اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ان کے کئیریر کے شروعاتی ٹائم میں انہیں بہت سے غلط لوگوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    تاہم انہوں نے اپنی محنت جاری رکھی اور آج وہ اس مقام پر ہیں کہ بالی ووڈ میں خاتون اداکارہ ہونے کی حیثیت سے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کر رہی ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ ان کی یہ خواہش ہے وہ اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھیں۔