Tag: kanpur

  • بھارت لاک ڈاؤن : غریب باپ کی مجبوری دیکھنے والوں کی آنکھیں بھیگ گئیں

    بھارت لاک ڈاؤن : غریب باپ کی مجبوری دیکھنے والوں کی آنکھیں بھیگ گئیں

    کانپور : کورونا لاک ڈاؤن میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے باپ اپنے بیمار بیٹے کو چارپائی پر ڈال کر میلوں دور پیدل چلنے پر مجبور ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاک ڈاؤن کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے دلوں کو جھنجھوڑنے والے مہاجر مزدوروں کی تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

    ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کے دوران مختلف ریاستوں سے مہاجر مزدوروں کا پیدل سفر جاری ہے اور اب تک درجنوں مزدور حادثات کے شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم مہاجر مزدوروں کا سفر مسلسل جاری ہے۔

    اسی ضمن میں لدھیانہ سے چارپائی پر اپنے بیمار بیٹے کو گھر لے جاتے ہوئے تکلیف دہ تصویر بھی سامنے آئی۔ در اصل راج کمار اپنے خاندان کے ساتھ لدھیانہ میں دیہاڑی مزدوری کرتا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا تھا،۔

    جس کے بعد انہوں نے بیمار بیٹے کے ساتھ اپنے آبائی وطن جانے کا فیصلہ کیا اور 15 دنوں میں800 کلو میٹر کا سفر طے کرکے کانپور پہنچا جہاں پولیس انہیں کھانا کھلایا پھر آگے کے سفر کے لیے انتظام کروایا۔

  • بھارت میں آئی لو پاکستان والے غباروں کی فروخت، دودکاندار گرفتار

    بھارت میں آئی لو پاکستان والے غباروں کی فروخت، دودکاندار گرفتار

    کانپور : مبینہ پاکستانی جاسوس کبوتر سے خوفزدہ بھارتی اب پاکستان کے نام کے غباروں سے بھی ڈرنے لگے، پولیس نے ’آئی لوپاکستان‘ والے غبارے فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کانپور میں پولیس میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب اس کو یہ خبر ملی کہ گووندنگر میں ایک دکان پر آئی لو پاکستان والے غبارے فروخت کیے جارہے ہیں۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر غباروں کے کئی پیکٹس قبضے میں لے لیے اور مذکورہ دکاندروں کو اپنی حراست میں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام ان غباروں کے بارے میں پتہ لگانے کی کوششوں میں ہیں کہ آیا یہ غبارے کہاں سے آئے؟ اور انہیں کہاں پرنٹ کیا گیا۔


    مزید پڑھیں: پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام، بھارت میں ایک اور کبوتر گرفتار


    پاکستان سے محبت والے الفاظ پر مشتمل ان غباروں کی ترسیل کے پیچھے کارفرما خفیہ ہاتھ کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: جاسوس کبوتر انڈین پولیس کی حراست سے فرار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترانے کے دوران چیونگم کیوں‌ چبائی؟ کشمیری کرکٹر کے خلاف ہندوسراپا احتجاج

    ترانے کے دوران چیونگم کیوں‌ چبائی؟ کشمیری کرکٹر کے خلاف ہندوسراپا احتجاج

    کانپور : بھارت میں کشمیری کرکٹر پر ترانے کی بے حرمتی کا الزام لگا کرانتہا پسندوں نے کڑی تنقید کی ہے، ان کا اعتراض ہے کہ پرویز رسول نے ترانے کے دوران چیونگم چبا کربے حرمتی کی ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ سے قبل بھارتی ترانے کے دوران ٹیم میں شامل کشمیری کھلاڑی پر ترانے کی بے حرمتی کا الزام لگا کر انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔


    Parvez Rasool under attack for ‘insulting… by arynews

    میچ ختم ہوتے ہی پرویز رسول کےخلاف محاذ کھڑا ہوگیا کہ چیونگم کیوں چبائی؟؟ اور انتہا پسندوں نے پرویز رسول پر ترانے کی بے حرمتی کا الزام لگا دیا۔

    پرویز رسول بھارت کی نمائندگی کرنے والے پہلے کشمیری کرکٹر ہیں، انتہا پسندوں نے پرویز رسول کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

    انتہا پسندوں کا مؤقف ہے کہ پرویز رسول نے قومی ترانے کے دوران چونگم چبا کر ترانے کی بے حرمتی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر پرویز رسول ہندوستان کا ترانہ نہیں پڑھ سکتے تو ہندوستان کی جرسی پہننے کا ان کو کوئی حق نہیں ہے۔

  • پہلا ون ڈے، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 رنز سے شکست دے دی

    کانپور : جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی ہے۔ بھارت کو ناقابل یقین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کانپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلےمیچ میں جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے اے بی ڈی ویلیئرزکی دھواں دھار سنچری کی بدولت پانچ وکٹوں پر تین سو تین رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارت کو ابتداء میں ہی نقصان اٹھاناپڑا۔رہانے اور روہت شرمانے ایک سو انچاس رنز کی شراکت جوڑ کرپوزیشن مستحکم بنائی۔ رہانے کے آؤٹ ہوتے ہی بلے بازوں کی لائن لگ گئی۔

    روہت شرما ایک سو پچاس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو اٹھانوے رنز ہی بناسکی، ڈی ویلیئرز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔