Tag: Kansas

  • غلطی سے گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں

    غلطی سے گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں

    امریکا میں ایک 16 سالہ نوجوان نے غلطی سے ایک غلط گھر کی گھنٹی بجا دی جس پر گھر کے مالک نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کردی۔

    امریکی ریاست کنساس میں غلطی سے گھر کی گھنٹی بجانے پر گھر کے مالک نے 16 سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولیاں مار دیں۔

    مذکورہ بچے کو اس کے والدین نے بھائی کو بلانے کے لیے 16 سالہ رالف یارل کو دوست کے گھر بھیجا، لیکن یارل غلط ایڈریس پر پہنچ گیا اور گھر کی گھنٹی بجادی، جیسے ہی گھنٹی بجی گھر کے مالک نے دروازے پر ہی نوجوان پر گولیاں چلا دیں۔

    گولیاں لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا لیکن وہ اس قابل تھا کہ وہ چلتے ہوئے ساتھ والے گھر میں مدد کے لیے چلا گیا، زخمی حالت میں دیکھ کر لڑکے کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس کو اطلاع کیے جانے پر گولی چلانے والے گھر کے مالک کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    رپورٹس کے مطابق نوجوان کو اتوار کے روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو بیان لینے کے بعد چھوڑ دیا، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    ملزم کو حراست سے چھوڑنے پر گزشتہ کئی دنوں سے سیاہ فام افراد کی سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے ملزم کے گھر کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا مشتبہ شخص کو ریاست کے اسٹینڈ یور گراؤنڈ قوانین سے تحفظ حاصل ہے یا نہیں، جو لوگوں کو شدید خطرہ محسوس ہونے پر طاقت کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے قوانین سیاہ فام لوگوں کے خلاف تشدد میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

  • کتے نے مالک کو گولی مار دی، مالک موقع پر ہی ہلاک

    کنساس: امریکی ریاست کنساس میں ایک پالتو کتے نے مالک کو ’غلطی‘ سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز کنساس میں ایک شخص کی موت اس وقت واقع ہوئی جب حکام کے مطابق ٹرک میں موجود رائفل پر اس کے پالتو کتے نے پیر رکھ دیا تھا۔

    یہ واقعہ کنساس کے شہر وچیتا میں پیش آیا، 32 سالہ جوزف آسٹن اسمتھ صبح کے وقت ایک ٹرک میں مردہ پایا گیا، وچیتا کے علاقے سمنر کی پولیس نے واقعے کے بعد بتایا کہ وہ شخص شکار کے ارادے سے اپنی گاڑی میں جا رہا تھا اور اس دوران ہی واقعہ پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق جوزف اسمتھ گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے اور ساتھ والی سیٹ شکار کی بندوق پڑی تھی، اس دوران کتا پیچھے والی سیٹ سے اگلی سیٹ پر آیا تو اس کا پاؤں ٹریگر کے اوپر آ گیا اور گولی چل گئی۔

    پولیس کے مطابق گولی لگنے کے فوراً بعد جوزف دم توڑ گیا تھا، اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پلمبر کا کام کرتا تھا۔

    شیرف آفس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں تاہم اب تک سامنے آنے والے شواہد سے عیاں ہے کہ یہ حادثاتی طور پر ہی رونما ہوا۔

    امریکا کے شعبہ صحت کا کہنا ہے کہ 2021 کے دوران حادثاتی طور پر گولی چلنے سے 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

  • امریکا میں 3 بیڈ روم کا گھر بالکل مفت، لیکن عجیب و غریب شرط

    امریکا میں 3 بیڈ روم کا گھر بالکل مفت، لیکن عجیب و غریب شرط

    کنساس: امریکی ریاست کنساس کے ایک علاقے میں واقع گھر بالکل مفت فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم ساتھ میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ خریدار کو گھر اٹھا کر اپنے ساتھ لے جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کنساس کے ایک علاقے لنکن میں ایک تاریخی گھر بنا ہوا ہے، یہ 3 بیڈ روم کا ہے، اور اسے صفر روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، لیکن اگر آپ یہ گھر خریدیں گے تو آپ اس میں رہ نہیں سکتے، بلکہ آپ کو یہ گھر کہیں اور منتقل کرنا پڑے گا۔

    یہ گھر 1910 سے لنکن، کنساس میں واقع ہے، دراصل اس گھر کے بالکل سامنے موجود اسپتال نے اس زمین کا قبضہ حاصل کر لیا ہے، لیکن وہ اس تاریخی عمارت کو گرانا نہیں چاہتا، چناں چہ لنکن کاؤنٹی اسپتال اور ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن نے فیصلہ کیا کہ یہ گھر کسی کو بالکل مفت دے دیا جائے۔

    یہ گھر 2,023 مربع فٹ پر بنا ہوا ہے اور 2 منزلہ ہے، پورے گھر میں لکڑی کا اتنا کام ہے کہ کوئی بھی اسے خریدنے کے لیے پرجوش ہو سکتا ہے، اس میں بلوط اور دیودار کی جتنی لکڑیاں لگائی گئی ہیں وہ تمام ابھی تک اصل حالت میں ہیں۔

    گھر کی منتقلی میں بڑا مسئلہ اس کی پتھر سے بنی بنیاد ہے، اس کا یہی حل ہوگا کہ گھر جہاں منتقل ہوگا وہاں نئی بنیاد بنائی جائے گی۔

    اور حیران کن خبر یہ بھی ہے کہ آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ جو گھر آپ مفت میں خرید رہے ہیں اسے منتقل کرنے کے لیے آپ کو اپنی جیبیں خالی کرنی ہوں گی، لیکن فکر نہ کریں!

    گھر فروخت ہونے سے قبل اس میں برسوں پرانا خزانہ نکل آیا (ویڈیو دیکھیں)

    لنکن کاؤنٹی اکنامک ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن نے اس مکان کی منتقلی میں مدد کے لیے 30 ہزار ڈالر (22.87 لاکھ روپے) کا گرانٹ فنڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ تاہم اگر نیا مالک نہ مل سکا تو رواں سال کے آخر میں اسے گرا دیا جائے گا۔

  • امریکہ: بیوی سے چھٹکارے کیلئے 70سالہ شخص کی ڈکیتی

    امریکہ: بیوی سے چھٹکارے کیلئے 70سالہ شخص کی ڈکیتی

    کنساس : امریکی ریاست کنساس میں ستر سالہ شخص نے بیوی سے جان چھڑانے کے لئے بینک ڈکیٹی کی اور پھر گرفتاری کیلئے پولیس کا انتظار بھی کیا۔

    شادی ایسا لڈو جو کھا کر کچھ لوگ عمر بھر پچھتائے، امریکی سترسالہ شخص لارنس ریپل کا بیوی سے جھگڑا ہوا، بیوی سے جان چھرانے کے لئے لارنس نے بینک لوٹنے کا منصوبہ بنایا مگرسترسالہ شخص نے دولت حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ جیل میں سکون کی زندگی گزارنے کے لئے بینک لوٹا۔

    us1

    لارنس نے تین ہزار ڈالر لوٹ کر پولیس کے آنے کا انتظار کیا پھر گارڈ سے کہا، میں وہ شخص ہوں جس کی آپ کو تلاش ہے۔

    لارنس ریپل نے پولیس اہلکاروں کو بتایا تھا کہ وہ گھر میں رہنے کے برعکس جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے، انھیں الزام ثابت ہونے پر بیس برس تک قید کی سزا ہوگی۔

    لارنس ریپل نے ڈاکے کے لیے ایک ایسے بینک کا انتخاب کیا تھا، جس کے قریب ہی پولیس سٹیشن واقع تھا۔