Tag: Kanwal Shauzab

  • لاہور مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے، کنول شوذب

    لاہور مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے، کنول شوذب

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ دوران کارکنان پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی مذمت کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل رانا ثناءاللہ نے اپنی حرکتیں نہیں چھوڑیں۔

    کنول شوذب نے کہا کہ غنڈے نقاب پوش گلو بٹ جیسے لوگ پولیس کے بیچ میں موجود ہیں، جن کی جانب سے پی ٹی آئی کی گاڑیوں پر ڈنڈے اور پتھر برسائے جارہے ہیں۔

    Image

    تحریک انصاف کی مرکزی صدر ویمن ونگ نے کہا کہ اس وقت لاہور مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے، دہشت گرد تنظیموں کا سہولت کار رانا ثناء اللہ نے ان کو پی ٹی آئی پر چھوڑ دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی طرح آرایس ایس اور مودی کے یار ن لیگ والے بھی اسی انتہا پسندی کے ساتھ پاکستان کے پرامن شہریوں پر ڈنڈے اور لاٹھیاں برسا رہے ہیں

    اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اس انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی سرغنہ مریم جُھوٹی ہے جو عوام کو دھمکیاں لگا رہی تھی کہ سوچ کر نکلنا رانا ثنا وزیر داخلہ ہے۔

  • "سازش بتائی نہیں جاتی، اس کی کڑیاں ملتی ہیں”

    "سازش بتائی نہیں جاتی، اس کی کڑیاں ملتی ہیں”

    جہلم: پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی پاکستان بچاؤ تحریک ہے، عوام صرف عمران خان کی کال کا انتظار کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ” گڈ مارننگ پاکستان” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا کہ آج عمران خان کی کال پر پوراجہلم پی ٹی آئی کے جلسےمیں آئےگا، یہ پی ٹی آئی کےجلسےنہیں، احتجاج ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نےکہاتھا کہ لیٹرثابت ہوجائےتو عمران خان کےساتھ کھڑاہونگا،کونسی سازش،کونسی غداری کا کہاجارہاتھا،کل اس کا تماشا دیکھ لیا، شہبازشریف نےمراسلہ تو مان لیا اور دھمکی بھی مان لی۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر الزامات ن لیگ کا خود توشہ خانہ کی تفصیلات بتانے سے انکار

    کنول شوزب نے کہا کہ ستائیس مارچ کے جلسے میں عمران خان نے کہاتھا کہ دھمکی دی جارہی ہے،کپتان نےکہا تھا کہ منتخب وزیراعظم کو ہٹانےکی سازش کی جارہی ہے اور تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہونے پر نتائج بھگتنےکا کہا گیا، پھر امپورٹڈ حکومت پاکستان میں آدھی رات کو مسلط کی گئی، ہمیں امید تھی کہ اس معاملے پر رات کو عدالت کھل جائیگی، سازش کبھی بتائی نہیں جاتی،اس کی کڑیاں ملتی ہیں۔

    اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی پاکستان بچاؤ تحریک ہے، عوام کپتان کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جلسے میں آئینگے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرینگے۔

  • عدالتیں ایک بار پھر فواد چوہدری کے نشانے پر

    عدالتیں ایک بار پھر فواد چوہدری کے نشانے پر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر عدالتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے لیے تو ہتک عزت کا قانون فوری طور پر حرکت میں لایا جاتا ہے لیکن عوامی نمائندوں کی عزت سے کھیلنے کا لائسنس دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اطلاعات کے وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزیب کے خلاف ہمسائے کے ساتھ جھگڑے کے تناظر میں ہونے والی تنقید پر ٹوئٹر پر سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

    انھوں نے لکھا میں ایم این اے کنول شوزیب کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ فواد چوہدری نے پیکا قوانین کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا آخر ہم قوانین نافذ کیوں نہیں کر سکتے۔

    فواد چوہدری نے عدالت کی جانب سے پیکا آرڈیننس کو ڈریکونین قرار دینے کے فیصلے پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ عدالتیں ان لوگوں کو عوامی نمائندوں کی عزت سے کھیلنے کا لائسنس نہ دیں، جب آپ پر بات آتی ہے ہتک عزت قانون حرکت میں آ جاتا ہے، دوسروں کی عزت کا تحفظ بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا قانون کی ‘ دفعہ 20 ‘ کےتحت گرفتاریوں سے روک دیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کے تحت ایف آئی کو گرفتاریوں سے روک دیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے آرڈیننس کو ڈریکونین قوانین قرار دیا۔

    انھوں نے کہا کہ عدالت کے لیے یہ بات تشویش ناک ہے کہ قوانین کو آرڈی نینس کے ذریعے ڈریکونین بنا دیا گیا ہے، یہ عدالت پیکا ایکٹ کا سیکشن 20 کالعدم قرار کیوں نہ دے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دنیا میں عدالتیں ایسا کر چکی ہیں، اگر ایگزیکٹو کو اپنی ساکھ کا اتنا خیال ہے تو اس میں سے پبلک آفس ہولڈرز کو نکال دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر پبلک آفس ہولڈر کی طاقت پبلک میں اس کی ساکھ ہوتی ہے، ایسی پارٹی جس کی اپنی طاقت ہی سوشل میڈیا ہے اس نے ایسا کیا، جو کچھ سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے سیاسی جماعتیں اور کارکنان ہی اس بات کے ذمہ دار ہیں تو پھر وہ اختلاف رائے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

  • مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں

    مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں

    اسلام آباد: مریم نواز کی نا اہلی کی خواہش مند پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں پڑ گئی، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ملائکہ بخاری اورکنول شوذب کا نااہلی کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا گیا۔

    تفصلات کے مطابق پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ملائکہ بخاری اورکنول شوذب کا نااہلی کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کو کیس کی سماعت کریں گے ۔

    عدالت نے تینوں ممبران قومی اسمبلی کے وکلاءسے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

    ن )لیگ نے دو ممبران اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کررکھا ہے، درخواست گزار کے مطابق دو کی دوہری شہریت ایک نے ہائی کورٹ میں غلط معلومات دیں تھیں، کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں۔

    درخواست میں کہا گیا کنول شوزب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔

    مزید پڑھیں  :  تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان اسمبلی پر نااہلی کی تلوارلٹکنے لگی

    دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی تاشفین صفدر کے خلاف اہلیت کیس پر بھی پیر کو سماعت ہوگی ۔

    یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر نے سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی سینیٹ رکنیت کالعدم قرار دی تھی ، دونوں کو دہری شہریت پرسینیٹ کی رکنیت سے نااہل قراردیا گیاتھا۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دونوں رہنماؤں کی رکنیت منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا تھا