Tag: kapil sharma

  • کپل شرما کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    کپل شرما کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    ممبئی پولیس نے معروف کامیڈین کپل شرما کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے اور کیفے پر حملوں کے بعد ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی تھی اور اس گینگ کی جانب سے سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو بھی خطرناک انجام کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے سلمان خان سے تعلقات کی وجہ سے لارنس بشنوئی گینگ غصے میں ہے، کیونکہ کپل شرما جس کامیڈی شو کے میزبان ہیں اس کی پروڈکشن سلمان خان کی ہے۔ جس کے باعث ممبئی پولیس نے کپل شرما کی جان کو لاحق خطرے کے باعث ان کی سیکورٹی بڑھادی ہے۔

    واضح ہے کہ کینیڈا میں موجود کپل شرما کے کیفے پر یہ حملہ دوسری بار ہوا ہے۔ حالیہ حملے میں تقریباً 25 گولیاں چلائی گئیں اور اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک آواز بھی سنائی دی کہ اگر ہدف نے اپنی موبائل کال نہیں سنی تو ممبئی میں اگلا اقدام اُٹھایا جائے گا۔

    سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو لارنس بشنوئی گینگ کی خطرناک دھمکیاں

    لارنس بشنوی اور گورپریت سنگھ المعروف گولڈی دھلوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جولائی میں بھی اس کیفے پر فائرنگ ہوئی تھی مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ لارنس بشنوی گینگ نے دبنگ خان کے ساتھ کام کرنے والے تمام فنکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو بھی خبردار کردیا ہے کہ اگر انہوں نے اداکار کیساتھ کام کیا تو وہ ان کے خلاف سخت اقدام اُٹھائیں گے۔

  • کپل شرما بھی کرن جوہر کے نقشِ قدم پر؟ ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

    کپل شرما بھی کرن جوہر کے نقشِ قدم پر؟ ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

    بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق کامیڈین کپل شرما نے بدھ کی ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں کپل وزن میں کمی کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ دبلے نظر آرہے ہیں۔

     ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما ٹی شرٹ میں موجود ہیں، ویڈیو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے اور بعض نے پریشانی کا اظہار کیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کپل شرما نے اکشے کمار کی فٹنس سے متاثر ہو کر جم جانا شروع کیا اور وہ روزانہ صبح سویرے اٹھ کر جم جاتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق فروری سے کپل شرما سخت ٹریننگ لے رہے ہیں، روزانہ دو گھنٹے جم میں ورزش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب کپل شرما کے نئے روپ پر مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں، کسی نے لکھاکہ طبیعت ٹھیک نہیں کیا کپل کی؟

    ایک اور صارف نے کہا کہ لگتا ہے کپل بھی کرن سے متاثر ہوکر ان کے نقش قدم چل رہے ہیں، ایک اور صارف نے کہا کہ آج کل ایسے کیسے ہوگئے؟

    کپل کے ایک اور پرستار نے لکھا کہ وہ اچھا لگ رہا ہے، ایک شخص نے تبصرہ کیا بھئی سب اتنے پتلے کیسے ہو رہے ہیں، ہمیں بھی بتادو۔

  • کپل شرما اور راجپال یادو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

    کپل شرما اور راجپال یادو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

    بھارت کے اداکار اور کامیڈین کپل شرما، کامیڈین اداکار راجپال یادیو کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ سامنے آنے پر ممبئی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    موت کی دھمکی والی ای میل میں کہا گیا ہے، ”ہم آپ کی حالیہ سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم آپ کی توجہ ایک حساس معاملے کی طرف دلائیں، ای میل بھیجنے والے نے ‘BISHNU’ کے نام سے سائن آف کیا ہے۔

    14 دسمبر 2024 کو راجپال یادیو کو ایک شخص کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوا جو خود کو بشنو کہتا تھا، ای میل میں کپل شرما اور ان کی ٹیم کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی کیونکہ ان کا شو سلمان خان اسپانسر کر رہے تھے۔ جس کے بعد یادو کی بیوی نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

    واضح رہے کہ کپل اپنی ذہانت اور مزاح کے لیے مشہور ہیں، برسوں سے ہندوستانی تفریحی صنعت میں ایک نامور شخصیت رہے ہیں۔

    کپل شرما کو سکیورٹی گارڈ نے تھپڑ جڑ دیا، اصل وجہ سامنے آگئی

    دریں اثنا، راجپال یادیو، جو کہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنے ورسٹائل مزاحیہ کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں،آخری بار بھول بھولیا 3 میں نظر آئے تھے۔

  • کپل شرما کو سکیورٹی گارڈ نے تھپڑ جڑ دیا، اصل وجہ سامنے آگئی

    کپل شرما کو سکیورٹی گارڈ نے تھپڑ جڑ دیا، اصل وجہ سامنے آگئی

    سوشل میڈیا انفلوئنسر اور فلموں کے نامور ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہ کہ ان کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو زور دار تھپڑ مارا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں میکا سنگھ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کپل نے کمال آر خان کے گھر کے باہر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔

    کے آر کے نے اسی سلسلے میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں اُنہوں نے کامیڈین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا تذکرہ کیا۔

    کے آر کے کے مطابق میکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وہ اور کپل میرے ممبئی والے گھر آئے اور بدتمیزی کی، دونوں اُس رات نشے میں دھت تھے وہ میرے گھر آئے اور سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ دونوں مجھ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن گارڈ نے انہیں اندر نہیں جانے دیا، تو وہ میرے گھر کے نیچے تصویریں کھنچوانے لگے اور مجھ سے ملنے کے لئے اصرار کرنے لگے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وہ دونوں نشے میں تھے اور وہاں سے جانے سے انکار کر رہے تھے اس لیے میرے سکیورٹی گارڈز نے انہیں تھپڑ مارا، اور اُس رات کپل نے کچھ ٹوئٹس کیے جب میں نے صبح وہ ٹوئٹس دیکھے تو میں نے ان کا جواب بھی دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میکا اور میں ہمسائے ہیں، تو اگلے دن میں ان کے گھر گیا اور انہیں وارننگ دی کہ آئندہ ایسا نہ کریں، بعد میں انہوں نے معذرت کرلی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں میکا سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کے آر کے ان کے دبئی کے پڑوسی ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کپل شرما کے آر کے سے اس قدر ناراض تھے کہ وہ ان کے گھر ہنگامہ کرنے آگئے تھے۔

    میکا نے بتایا کہ یہ واقعہ’13-2012 کے آس پاس کا ہے، کپل کے آر کے سے بہت ناراض تھے، جب انہیں معلوم ہوا کہ کے آر کے میرا پڑوسی ہے تو اس نے کہا کہ وہ ان کے گھر جاکر کے آر کے کو مارنا چاہتے ہیں۔

    نادیہ خان کا اپنی عمر سے متعلق بیان پر ٹرولنگ کرنے والوں کو سخت جواب

    میکا سنگھ نے کہا ’میں نے ان سے درخواست کی کہ ایسا نہ کریں، بہرحال، ہم رات چار یا پانچ بجے کے قریب ان کے گھر گئے تو کے آر کے گھر پر نہیں تھے، ان کا اسٹاف ممبر گھر سے باہر آیا تھا، میں نے کپل سے کہا کہ بس یہی ہے، تو کپل نے ان کے گھر کے شیشے توڑ دیے اور ہنگامہ کیا‘۔

    واضح رہے کہ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب کے آر کے اور کپل شرما کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔

  • کپل شرما نے ارچنا پورن اور سنیل گروور سے متعلق کیا کہا؟

    کپل شرما نے ارچنا پورن اور سنیل گروور سے متعلق کیا کہا؟

    بھارتی کامیڈین کپل شرما نے نے اپنے شو کے کاسٹ ممبران بشمول سنیل گروور اور ارچنا پورن سنگھ کی تعریف کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شو کے پروموشنل ایونٹ کے دوران اپنے شو کے کاسٹ ممبران کی تعریف میں کپل شرما نے سنیل گروور کی بے پناہ فین فالوونگ کی تعریف کی اور ارچنا پورن سنگھ کو اپنا ’لکی چارم’ قرار دیا۔

    کامیڈین و اداکار کپل نے کہا کہ ’دی گریٹ کیپ شو‘ ایک طرف سنیل گروور کی فین فالوونگ ایک طرف، اور ارچنا سنگھ ہماری لکی چارم ہیں، ہم نے یہ شو 2013 میں شروع کیا تھا۔ اس سے پہلے میں نے ارچنا جی کے ساتھ کامیڈی سرکس میں کام کیا تھا۔

    ارچنا پورن سنگھ نے’ کپل شرما شو‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    کپل نے کہا کہ ارچنا کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ہر قسم کے مزاح کو سمجھتی ہے اور یہ ایک فن ہے، جب وہ ہمارے سامنے بیٹھتی ہے تو ہمیں بہت لطف آتا ہے، اس شو کو 11 سال ہو چکے ہیں، اور میں شو کو اتنا پیار دینے کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    سنیل گروور کی 17 سال بعد اس شو میں واپسی ہوئی، 2018 میں کپل اور ان کے درمیان کافی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔

    کپل شرما نے اس شو کے پروموشنل ایونٹ میں سنیل کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ آپ سب سنیل پاجی کو بہت پسند کرتے ہیں، لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے سنیل کے ساتھ 2013 میں اس شو سے کام شروع کیا تھا، لیکن ایسا نہیں ہے ہم 2009 میں ہنس بلیے کے نام سے ایک شو میں ساتھ کام کرتے تھے، اس شو میں پہلی بار ان سے ملا۔

  • کپل شرما کو شو کے دوران کون سا لفظ کہنے سے منع کیا گیا؟

    کپل شرما کو شو کے دوران کون سا لفظ کہنے سے منع کیا گیا؟

    معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ شو کرنے سے قبل بعض دفعہ انہیں کچھ لفظوں کے استعمال سے منع کیا جاتا ہے۔

    بالی وڈ اداکار اور کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ حال ہی میں ایک چینل پر پروگرام سے قبل انتظامیہ نے انہیں لفظ پاگل استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔

    کپل شرما واٹ ویمن وانٹ ودھ کرینہ کپور میں مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنی فلم زویگاڈو سے متعلق اور دوسرے سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔

    طنز و مزاح کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کامیڈینز کو کچھ معاملات میں محتاط رہنا پڑتا ہے۔

    جب ان سے کرینہ کپور نے پوچھا کہ 10 سال قبل لوگ جس مذاق سے محظوظ ہوتے تھے اب اس پر غصہ کر جاتے ہیں، اس لیے پروگرام کی تیاری کرتے وقت کن باتوں کو مدنظر رکھتے ہیں؟

    اس پر کپل شرما نے بتایا کہ جب میں امرتسر سے شوبز میں آیا اس وقت پنجاب میں مذاق اس حد تک عام تھا کہ شادیوں کے موقع پر لڑکی والے دولہے کو مختلف ناموں سے پکار کر چھیڑتے تھے جبکہ جسمانی خدوخال پر بھی جملے کسے جاتے تھے جو کہ وہاں کی ثقافت میں شامل تھا مگر اب یہ باتیں ’باڈی شیمنگ‘ بن گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب چینلز کے لیے پروگرام کرتے ہیں تو ان کی جانب سے آپ کو کچھ الفاظ نہ بولنے کی ہدایات دی جاتی ہیں، حالیہ دنوں میں ہی ایک چینل کی جانب سے مجھے کہا گیا کہ آپ لفظ پاگل استعمال نہیں کر سکتے۔

    انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی اور میں نے پوچھا کیوں، جس پر بتایا گیا کہ دراصل اس پر لوگ برا مان جاتے ہیں۔

    کپل شرما نے لفظ پاگل کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک ایسا لفظ ہے جسے ہم عام طور پر اپنے بچوں اور بہن بھائیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

  • کپل شرما کی پہلی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    کپل شرما کی پہلی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی نئی فلم حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے، وہ بھارت کے مقبول اور کامیاب ترین کامیڈین ہیں تاہم ان کا یہاں تک کا سفر آسان نہیں تھا۔

    کپل شرما نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے اپنی پہلی تنخواہ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انہوں نے اس وجہ سے پیسے کمانا شروع کیے کیونکہ وہ گھر والوں سے پیسے مانگنا نہیں چاہتے تھے۔

    کپل شرما جو اب بھارت کے ایک امیر کامیڈین ہیں وہ ایک وقت میں انڈین پنجاب کے شہر امرتسر میں معمولی نوکری کرتے ہوئے اپنا جیب خرچ پورا کرتے تھے۔

    انہوں ںے انکشاف کیا کہ وہ ایک پی سی او میں نوکری کرتے تھے جہاں ان کی تنخواہ 500 روپے ہوتی تھی۔

    کرلی ٹیلز سے بات کرتے ہوئے کپل شرما نے بتایا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے پی سی او بوتھ میں نوکری کرنا شروع کر دی تھی جس سے وہ 500 روپے کماتے تھے، وہ پی سی او پر پارٹ ٹائم نوکری کرتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں تب کم گھٹنے کام کرتا تھا، میں رات کو 10 بجے سے 1 بجے تک اور پھر صبح 4 بجے سے 7 بجے تک کام کرتا تھا۔

    انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ 14 سال کی عمر میں ایک مل میں کام کرنے لگ گئے جہاں ان کی تنخواہ 900 روپے تھی۔

    گزرے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کئی چھوٹی موٹی ملازمتیں کی ہیں، جیسے میں نے میٹرک کے امتحانات دینے کے بعد گارمنٹس کی مل میں نوکری کرنا شروع کر دی۔ وہاں اتنی گرمی ہوتی تھی کہ دوسرے شہروں سے آنے والے مزدور اپنے گاؤں واپس چلے جاتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تب 14 سال کے بچے ہی تھے اور ہمیں لگا کہ ہم 900 روپے ماہانہ کما لیں گے، یہ 1994 کی بات ہے۔ اس سلسلے میں گھر سے کوئی دباؤ نہیں تھا کہ آپ نے پیسے کمانا ہیں، ہم اس پیسے سے صرف اپنی ذاتی ضروریات پوری کرتے تھے۔ کوئی میوزک سسٹم لے لیا یا والدہ کے لیے تحفہ لے لیا۔ بہت اچھا لگتا تھا۔

    کامیڈین نے یہ بھی کہا کہ گھر سے پیسے مانگتے وقت شرم آتی تھی جس کی وجہ سے چھوٹی عمر میں ہی کام کرنا شروع کر دیا۔

  • کپل شرما نے شو چھوڑنے والے ساتھیوں کے بارے میں خاموشی توڑ دی

    کپل شرما نے شو چھوڑنے والے ساتھیوں کے بارے میں خاموشی توڑ دی

    بھارت کا مقبول ترین کامیڈی شو کرنے والے کپل شرما نے اپنے پرانے ساتھیوں کے شو کو خیر باد کہنے پر خاموشی توڑ دی۔

    کپل شرما نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ‘زوئی گیٹو’ کی تشہیر کے لیے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان کے کامیڈی شو کے  حوالے سے گردش کرتی خبروں سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ لوگ آپ کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ آپ انا پرست اور غیر محفوظ انسان ہیں۔

    میزبان نے کہا کہ کیا آپ سے دوسروں کی کامیابی برداشت نہیں ہوتی اس لیے ساتھی اداکاروں کو آپ نے شو سے نکالا؟

    جواب میں کپل شرما نے اس بات کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں غصے کا تیز انسان ہوں لیکن اب مجھ میں بہتری آچکی ہے۔

    عمر شریف کے لیے بھارتی کامیڈینز کپل شرما اور جونی لیور کے پیغامات

    کپل شرما نے کہا کہ میں نے کبھی کسی سے خود کو غیر محفوظ محسوس نہیں کیا، بلکہ میں نے جن کی تعریف کی یا جنہیں پسندکیا، انہیں اپنے شو میں لے آیا، میں پہلے غصے کا کافی تیز تھا لیکن کیا کروں یہ میرے خون میں ہے۔

    ‘میں ایک شدت پسند انسان تھا، مجھے اچھا کام پسند تھا اور جب میں غصے میں ہوتا تھا تو خود پر قابو نہیں رکھ پاتا تھا لیکن اب مجھ میں تبدیلی آچکی ہے’۔

    کپل کا مزید کہنا تھا کہ ‘لوگ کہتے ہیں کہ میرے دشمن ہیں، میں نے دشمنیاں پال رکھی ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، اگر لوگ مجھے انا پرست انسان کہتے ہیں تو بھلےکہیں، آپ ان لوگوں (چھوڑ کر جانے والے اداکار) سے پوچھیں کہ وہ میرے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے۔

    واضح رہے کہ کپل شرما کے سنیل گروور کے ساتھ 2017 میں تعلقات خراب ہوئے تھے جس کے بعد سنیل نے ان کا شو چھوڑ دیا تھا، بعدازاں علی اصغر اور کرشنا ابھیشیک نے بھی پیسوں اور پروڈکشن کے معاملات کے باعث شو کو الوداع کہہ دیا تھا۔

  • کپل شرما اداکاراؤں سے فلرٹ کیوں کرتے ہیں؟ وجہ بتا دی

    کپل شرما اداکاراؤں سے فلرٹ کیوں کرتے ہیں؟ وجہ بتا دی

    معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کامیڈی شو میں اداکاراؤں سے فلرٹ دراصل چینل مالکان کی فرمائش پر کرتے ہیں۔

    معروف کامیڈین کپل شرما کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جو ان کی حاضر جوابی اور حس مزاح کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

    حال ہی میں کپل نے اداکارہ شہناز گل کے یوٹیوب چینل کے شو دیسی وائبز میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔

    ایک موقع پر شہناز نے شکوہ کیا کہ وہ اپنے شو میں آنے والی اداکاراؤں کے ساتھ بہت فلرٹ کرتے ہیں جس پر کپل شرما نے انکشاف کیا کہ یہ سب اسکرپٹ کا حصہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں چینل کی طرف سے باقاعدہ فرمائش کی گئی کہ وہ اداکاراؤں کے ساتھ فلرٹ کیا کریں۔

    کپل شرما کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہیں اس قسم کی گفتگو کرنے میں شرم آتی تھی، اس کے بعد 2 بچے ہوگئے تو میں مزید سنجیدہ ہوگیا، لہٰذا جو بھی اداکارہ شو پر آتی تھیں تو میں سیدھا سیدھا ان سے کام کے متعلق گفتگو کرتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن پھر مجھے ایک دن چینل کی طرف سے ای میل آئی کہ وہ میرا فلرٹ کرنے کا پہلو یاد کر رہے ہیں۔

    کپل کا کہنا تھا کہ ای میل میں باقاعدہ ایک سروے بھی منسلک تھا جس میں لوگوں نے کہا تھا کہ وہ کپل شرما کا اداکاراؤں کے ساتھ فلرٹ کرنا مس کر رہے ہیں۔

  • عمر شریف کے لیے بھارتی کامیڈینز کپل شرما اور جونی لیور کے پیغامات

    عمر شریف کے لیے بھارتی کامیڈینز کپل شرما اور جونی لیور کے پیغامات

    کراچی: مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما اور جونی لیور نے بھی کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ‘دی کپل شرما شو’ کے ہوسٹ کپل شرما نے اسٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر ایک ٹوئٹ میں اظہار افسوس کیا۔

    بھارتی کامیڈین کپل شرما نے لکھا ‘الوداع لیجینڈ، خدا آپ کی روح کو سکون دے۔’

    بھارتی فلموں کے مشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمر شریف نے ڈراموں کو نیا درجہ دیا، عمر شریف نمبر ایک ادکار تھے، جونی لیور اپنا کام کرتاہے لیکن عمر شریف کا کام بالکل الگ تھا،ان کے جیسےلوگ ہزاروں سال میں پیدا ہوتےہیں۔

    جونی لیور نے کہا 1990میں عمر شریف کوئی فلم لکھنےبھارت آئے تھے، ہم گھنٹوں بیٹھ کر باتیں کرتے تھے، عمر شریف بہت حاضر جواب تھے، ان کا کام ہی کچھ اور تھا، وباسے دو سال پہلے ہم امریکا میں شو کرنا چاہتےتھے، میری 4سے 5 ماہ پہلےبھی عمر شریف سےبات ہوئی تھی۔

    جونی نے مزید کہا ہم سیکھنےکی کوشش کرتے تھےکہ وہ بے ساختہ جملےکیسےکہہ جاتے ہیں، عمر شریف سے پوچھا تو بولے بس ہو جاتاہے۔

    واضح رہے کہ عمر شریف نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بہت مقبول رہے ہیں، بھارت میں سامنے آنے والے اسٹیج کامیڈینز ہمیشہ عمر شریف کو کاپی کرتے رہے۔

    کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

    کپل شرما بھی ان بھارتی کامیڈینز میں سے ایک ہیں جو عمر شریف کے مداح رہے ہیں، ایک بار کپل شرما نے کہا تھا کہ انھوں نے کامیڈی عمر شریف ہی سے سیکھی۔

    ادھر ٹوئٹر پر عمر شریف کا ٹرینڈ ٹاپ پر جا رہا ہے، اب تک ان کے لیے 16 ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے جا چکے ہیں، اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں، اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے، انھیں کراچی سے واشنگٹن علاج کے لئی پہنچایا جا رہا تھا، لیکن ناساز طبیعت کے باعث انھیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کر دیا گیا تھا۔