Tag: kapil sharma

  • گولڈن ڈک : وقار یونس کا سدھو کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

    گولڈن ڈک : وقار یونس کا سدھو کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کو گولڈن ڈک کے لئے چھیڑنے پر کافی مزہ آتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم فاسٹ بالر وقار یونس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سدھو کو کپل شرما شو میں دیکھنا پسند کرتا ہوں خاص طور پر جب کپل شرما ان کو گولڈن ڈک پر طنز کرتے ہیں۔

    پاکستان کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کپل شرما شو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا، جس کے بعد 1990 کے میچ میں سدھو کو وقار کے ہاتھوں آؤٹ ہونے پر سخت چھیڑا گیا۔

    ٹویٹر پلیٹ فارم پر گفتگو میں وقار نے انکشاف کیا کہ سدھو پاجی کو شو میں چھیڑتے ہوئے انہیں دیکھ کر کتنا لطف آتا ہے۔ نیز وقار نے یہ بھی بتایا کہ کاجول ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ لیجنڈ امیتابھ بچن کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

    وقار نے کہا کہ میں نے کپل شرما کا شو کئی بار دیکھا ہے اور میں جانتا ہوں کہ میرا نام سدھو پاجی کے ساتھ کئی بار لیا گیا ہے جب میں نے 1990 کے میچ میں پہلی گیند پر انہیں آؤٹ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ان دنوں ہم ہمیشہ بھارت کے خلاف کھیلنا پسند کرتے تھے کیونکہ ہم ان دنوں بھارت کے خلاف جیت جاتے تھے۔ تاہم آج کل ایسا نہیں ہے۔

    سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ سدھو پاجی ہمیشہ ہی اچھے دوست اور اچھے صلاح کار رہے ہیں وہ ایک عظیم شخصیت ہیں۔ میں نے ان کے ساتھ بہت سارے شوز کیے ہیں اور کئی کرکٹ شوز بھی کیے ہیں۔

  • کپل شرما: رشتہ مسترد ہونے سے رخصتی تک

    کپل شرما: رشتہ مسترد ہونے سے رخصتی تک

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اور گینی چھاتراتھ  ازدواجی بندھن میں بندھ گئے، اُن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کی شادی کی تقریب جالندھر میں سکھ مذہبی رسومات کے تحت ادا کی گئی جس میں دلہا اور دلہن نے روایتی عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔

    کپل شرما نے شیروانی اور سر پر قلع پہنا ہوا تھا جب کہ سکھ مذہبی ثقافت کے تحت انہوں نے ایک تلوار بھی ساتھ رکھی ہوئی تھی جبکہ لڑکی مشرقی دلہن کی طرح جوڑا مبلوس کیے ہوئے تھیں۔

    شادی کی تقریب میں کسی نامور اداکار نے شرکت نہیں کی البتہ کپل کے کچھ دوست فنکار ضرور شریک ہوئے جن میں سنیل گروور، بھارتی سنگھ، گلوکار جاوید، میوزک کمپوزر سلیم اور سلیمان سمیت دیگر جبکہ دونوں کے اہل خانہ شریک ہوئے۔

    مزید پڑھیں: کپل کی شادی کا میٹھا دعوت نامہ توجہ کا مرکز

    مزاحیہ اداکار نے اپنی شادی کی تقریبات کو یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں جسے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے بہت زیادہ پسند کیا۔

    کپل شرما کو رشتہ دینے سے انکار

    قبل ازیں شادی کا اعلان کرتے ہوئے کپل شرما نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کی اور گینی کی ملاقات ایک آڈیشن تقریب میں اُس وقت ہوئی جب وہ بطور جج گرلز کالج گئے تھے، گینی چھاتراتھ بھی اُن لڑکیوں میں تھیں جو انڈسٹری میں آنے کی خواہش مند تھیں۔

    دونوں کے درمیان دوستی کا آغاز 2005 میں ہوا اور پھر یہ رشتہ محبت میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد کپل نے اپنے والدین کو گینی کے گھر پر بھیجا البتہ سسر نے رشتہ دینے سے صاف انکار کردیا بعد ازاں جب اداکار کی ترقی کا سفر شروع ہوا تو انہوں نے ایک بار پھر اپنے سسر سے والدین کو بھیجنے کی بات کی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور پھر دونوں کی منگنی ہوئی۔

    ساتھی فنکاروں‌ کی مبارک باد

  • کپل کی شادی کا میٹھا دعوت نامہ توجہ کا مرکز

    کپل کی شادی کا میٹھا دعوت نامہ توجہ کا مرکز

    ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی شادی کا میٹھا دعوت نامہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اور گینی چھاتراتھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جس کے تحت لڑکی کے گھر مذہبی رسم کا انعقاد کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، اس لیے وہ تقریب کو مختصر رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    کپل کی جانب سے شادی کا کارڈ مہمانوں کو ارسال کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جسے ’میٹھا دعوت نامہ‘ قرار دیا گیا کیونکہ کارڈ کے ساتھ ایک ڈبہ موجود ہے جس میں مٹھائی اور میوہ جات شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Wedding Card Of @kapilsharma And @ginnichatrath Marriage #KapilWedsGinni On #12thDec #KapilSharma

    A post shared by Kapil Sharma Universe (@kapilsharmauniverse) on

    انوکھے دعوت نامے  کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی اور مداحوں نے کپل سے مطالبہ کیا کہ دعوت نامہ بھیجنے کے بجائے مٹھائی کا ڈبہ ہی بھیج دیں۔

    مزید پڑھیں: کپل شرما نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ مزاحیہ اداکار نےگزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ 12 دسمبر کو گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کرنے جاررہے ہیں۔ کپل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعوت نامہ شیئر بھی کیا تھا۔

    بھارت سے تعلق رکھنے والے مزاحیہ اداکار نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پہلی بار گینی کے گھر پر اپنی والدین کو بھیجا تو لڑکی کے والد نے رشتہ دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ’میری اور گینی کی ملاقات 2005 میں ایک آڈیشن کی تقریب کے دوران اُس روز ہوئی تھی جب میں ایچ ایم وی کالج طالبات کا آڈیشن لینے کے لیے پہنچا تھا، یہیں میری پہلی ملاقات ہوئی اور پھر ہم دوست بن گئے‘۔

    کپل کا کہنا تھا کہ ’ہمارے درمیان پانچ سال کی عمر کا فرق ہے مگر اُس کے باوجود ہم ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں’۔

    یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی پر تنقید،کپل شرماپرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

    اداکار کا کہنا تھا کہ ’ 2016 کے بعد جب کامیابی کا سفر شروع ہوا تو میں نے گینی کے والد کو ایک بار پھر رشتے کی پیش کش کی اس بار انہوں نے فوراً ہاں کردی تھی جس کے بعد میں نے والدین کو اُن کے گھر بھیجا‘۔

    View this post on Instagram

    Did you know one of the most anticipated wedding Kapil & Ginni Wedding Invitations, Sweets and ceremonial Gifts have been handcrafted by Lovely Imaginations – The home of designer Invitations. You too can now get married like a celebrity and choose from one the biggest special occasion collections in India. Choose from unlimited themes, designs, styles and presentation options. Pick your favourite tradition or fusion sweets, chocolates, dry fruit mixes and other gift thali's and hampers from a mouth watering variety and packaging options. Call 9915950000 to book your appointment today #weddinginvitation #royal #luxurious #celebritywedding #lovelyimaginations #onestopshop #invitethetowninstyle #specialoccasion #unlimitedthemes #desiginercards #stylishboxes #weddingstyle #kapilsharma #kapilginniwedding

    A post shared by Lovely Imaginations (@lovelyimaginations) on

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل اور گینی کی شادی کی تقریب 12 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی رشتے دار ہی شرکت کریں گے بعد ازاں یہ جوڑا 22 دسمبر کو ساتھی فنکاروں کے لیے ممبئی میں استقبالیے کا انعقاد بھی کرے گا۔

  • اب یا کبھی نہیں‘ کپل شرماکوالٹی میٹم مل گیا

    اب یا کبھی نہیں‘ کپل شرماکوالٹی میٹم مل گیا

    ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین اور’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کو پروگرام بچانے کےلیےایک ماہ کا الٹی میٹم مل گیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹی وی شو’’دی کپل شرماشو‘ پہلی بار مقبولیت میں کمی کےساتھ ساتھ مالی مشکلات کا بھی شکارہوگیاہے۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق سنیل گروور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندھا مشرا کے’دی کپل شرما شو‘ کو چھوڑنے کے بعد شوکی مقبولیت میں کمی اور بالی ووڈ ادکاروں کے بائیکاٹ پرٹی وی انتظامیہ نےکپل شرما کوایک ماہ کی مہلت دے دی۔

    چینل انتظامیہ نےمعروف بھارتی کامیڈین سےکہاکہ وہ ایک ماہ کےدوران شو کی مقبولیت کو دوبارہ اسی مقام پرپہنچائیں ورنہ شو بندکردیاجائےگا۔

    کپل شرماجو پہلے ہی اپنے ساتھی ادکاروں کے شو چھوڑنے کی وجہ سے پریشان تھےاوراب انتظامیہ کی جانب سے وارننگ کےبعد ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔


    کپل شرماجانوروں کےساتھ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں‘ سنیل گروور


    خیال رہےکہ حال ہی میں کپل شرما نےشو میں سنیل گروور کی جگہ راجو شری واستو کو کاسٹ کیاتھا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ کپل شرما نے لڑائی کےبعد اپنی ٹویٹ میں سنیل گرور کو پاجی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے غیر ارادی طور پر آپ کا دل دکھایا تو اس پر میں بہت اداس ہوں،اور آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔

    بعدازاں سنیل گروور نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کپل شرما کو بھاجی مخاطب کرکے کہا تھاکہ آپ نے مجھے گہری چوٹ پہنچائی اور آپ کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا لیکن میرا ایک مشورہ ہے کہ جانوروں کے علاوہ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کپل شرما نے آسٹریلیا سے بھارت واپس آتے ہوئے دوران پرواز نشے میں دھت ہوکر سنیل گروور کو جوتے سے ماراتھا۔

  • کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما

    کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما

    ممبئی : معروف بھارتی کامیڈین اور ’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان کپل کاکہناہےکہ کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیےخطرہ ہے؟۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹی وی شو’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان جوآئےدن اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اس بار اپنے ہی دوست اداکار سنیل گروور سےہونے والے جھگڑے کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں کپل شرما کااپنے ہی شو میں ’گتھی‘اور ’ڈاکٹر گلاٹی‘ جیسے کردار ادا کرنے والےاداکار سنیل گروور سے طیارے میں جھگڑا ہوا۔اور نوبت یہاں تک آگئی کہ سنیل نے ان کا شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی کامیڈین کپل شرمانے آج صبح فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ اگر میں سنیل گروور سے فلائٹ میں لڑاتھا تو یہ کس نے دیکھا اور آپ کو اس بات کی معلومات کس نے دی جس نے دی کیا وہ بھروسے کے قابل ہے؟‘۔

    کپل نے کہاکہ میں اپنے بھائی سے سال میں ایک بار ملتا ہوں لیکن اپنی ٹیم کے ساتھ کم و بیش ہر دن گزارتا ہوں۔انہوں نےکہاکہ میں سنیل سے محبت کرتا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں۔

    دی کپل شرما کےمیزبان نےجھگڑے کی بات قبول کرتےہوئے کہاکہ ہاں میری ان سے تکرار ہوئی تھی لیکن کیا ہم عام لوگ نہیں ہیں؟ میں پانچ سال میں پہلی بار ان پر چللایا۔اتنا تو چلتا ہے بھائی۔

    مزید پڑھیں:کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    کپل شرما نے اپنی پوسٹ میں مزید کہاکہ وہ میڈیا کااحترام کرتے ہیں لیکن میرے سنیل سے جھگڑے کی خبروں کے علاوہ بھی کئی سنگین مسائل ہیں جن پر غور کرنا چاہیے۔

    واضح رہےکہ اس سےقبل بھی کپل اور سنیل گروور کے درمیان لڑائی کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہیں اور کہاجارہاتھاکہ سنیل ان کے شو سے جدا ہوکر اپنا شو کرنے چلے گئے تھے لیکن بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔

  • ٹونائٹ ود کپل بند ہونے والا ہے ، کپل شرما کا اعلان

    ٹونائٹ ود کپل بند ہونے والا ہے ، کپل شرما کا اعلان

    بھارت کا مقبول مزاحیہ شو ‘کامیڈی نائٹس ود کپل’ بہت جلد کچھ عرصے کے لیے بند ہونے جارہا ہے جس کی وجہ اس کے میزبان کپل شرما کی ناساز طبیعت ہے۔

     بھارتی اخبار کے مطابق کپل شرما کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کے شو کی آخری قسط بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ جلد ہی آن ائیر ہوگی جس کے بارے میں کپل شرما نے ٹویٹ بھی کیا ہے۔

    شو کو 2013 میں شروع کیا گیا جس کے بعد بالی ووڈ کی متعدد بڑی شخصیات نے اس شو میں شرکت کی۔

     بھارتی اداکاروں کے ساتھ ساتھ کپل شرما نے اپنے شو میں متعدد پاکستانی شخصیات کو بھی دعوت دی جن میں وسیم اکرم، شعیب اختر، فواد خان، علی ظفر اور عاطف اسلم شامل ہیں۔