Tag: karachi accident

  • کراچی: ایمبولنس کھائی میں گرنے سے مریض جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی: ایمبولنس کھائی میں گرنے سے مریض جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی میں سپرہائی وے پر نواب شاہ سے مریض کو لانے والی پرائیویٹ ایمبولینس ڈرائیور کی غفلت سے کھائی میں جاگری۔

    تفصیلات کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور کی غفلت سے پیش آنے والے اس حادثے میں مریض جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مریض کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

    دوسری جانب کراچی کے علاقہ کورنگی چمڑا چورنگی پر ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا، ٹرک میں سیمنٹ کی بوریاں لدی ہیں، پولیس نے ٹرک تھانے منتقل کر دیا۔

    ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 4 افراد جاں بحق

    دوسری جانب وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ دانش، 20 سالہ کومل، 4 سالہ عبدالوہاب اور 2 سالہ بچی شامل ہے، موٹر سائیکل سوار فیملی گوجرانوالہ سے گجرات جا رہی تھی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mansehra-husband-and-wife-die-after-car-falls/

  • ٹینکر مافیا کا جینا حرام کردوں گا، گورنر سندھ

    ٹینکر مافیا کا جینا حرام کردوں گا، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹینکر مافیا کیخلاف اعلان جنگ کردیا ان کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا کا جینا حرام کردوں گا۔

    کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور نوزائیدہ بچے کی ہلاکت کی خبر پر گورنر سندھ نے شدید برہمی اور غم و غصے کا برملا اظہار کیا۔

    گورنر ہاؤس میں افطار پارٹی کے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج بھی ٹینکر نے 3افراد قتل کردیے، اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی میں ’ٹریفک گردی‘ کے خلاف مؤثر آواز بلند کررہا ہوں، لیکن میری باتوں سے کئی لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ڈمپراور ٹینکر مافیا کان کھول کر سن لے میں ان کا جینا حرام کردوں گا، اس مافیا کے خلاف عوامی عدالت میں فیصلہ کروں گا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار خاتون حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا تاہم بچہ بھی دم توڑ گیا۔

  • کراچی : ٹریلر سے کچل کر ایک اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی : ٹریلر سے کچل کر ایک اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک اور  شخص ٹریلر سے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورنگی انڈسٹڑیل ایریا گودام چورنگی پر تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    حادثے کے بعد پولیس اور امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچے اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو قانونی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، اہل خانہ کے مطابق متوفی عرفان موٹرسائیکل پر سوار تھا۔

    متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عرفان شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا جو مقامی گارمنٹ فیکٹری میں درزی کا کام کرتا تھا، متوفی شیریں جناح کالونی کا رہائشی اور کچھ روز قبل عمرہ کرکے واپس آیا تھا۔

    دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے کورنگی نمبر4 پر فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 2 دوستوں میں مذاق کے دوران گولی چل گئی۔

    زخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی ہے جو اپنے ایک دوست کے ہمراہ گرلز کالج کے باہر بیٹھا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میں کسی بات پر مذاق چل رہا تھا کہ اس دوران اچانک فائر ہوگیا اور ایک گولی دانیال کے پاؤں میں جا لگی، فائرکرنے والا ملزم اویس گرفتاری کے خوف سے فرار ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    اس سے قبل مانسہرہ کالونی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی، ٹریفک حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار کی لاش بہت دیر تک واٹر ٹینکر کے نیچے پھنسی رہی۔

  • کراچی : خونی ٹریلر نے میاں بیوی کو کچل ڈالا

    کراچی : خونی ٹریلر نے میاں بیوی کو کچل ڈالا

     شہر قائد میں ٹریلرز کے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرنے لگے، سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر میاں زخمی اور بیوی جاں بحق ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔

    غنی چورنگی کے قریب ہونے والے خوفناک حادثے میں بیوی نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی شوہر اور خاتون لاش کو اسپتال منتقل کیا، ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    کراچی میں فائرنگ سے 6 فراد زخمی

    علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    سائٹ ایریا خیبر گيٹ کے قریب فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کی شناخت ساجد اور اسد اللہ نام سے ہوئی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی سائٹ ایریا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی کی ایک تقریب کے پاس پیش آیا، جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    اس کے علاوہ ،ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص بنارس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کھڈا مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص اورعزیز آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص ہوا ہے۔

     

  • کراچی کی سڑکوں پر دوڑتے ‘خونی ڈمپر’ نے ایک اور شخص کی جان لے لی

    کراچی کی سڑکوں پر دوڑتے ‘خونی ڈمپر’ نے ایک اور شخص کی جان لے لی

    کراچی: شہر قائد میں ہیوی ٹریفک موت باٹننے لگی، ایک اور شہری ڈمپر کی زد میں آکر موت کی وادی میں چلاگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان پل پر ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیو نے رکنے کے بجاے فرار ہونے کی کوشش کی تو مشتعل شہریوں نے ڈمپر کا پیچھا شروع کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور ہواس باختہ ہوا اور تیز رفتاری کے باعث ڈمپر ہی الٹ گیا، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ٹیپو سلطان پل کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی : 2 ماہ میں 151 شہریوں کا ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے کا انکشاف

    امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے، فوری طور پر لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں 2 ماہ میں 151 شہریوں کا ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ایدھی انفارمیشن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری سے2مارچ تک151شہری حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 2 ماہ 2 دن کے اندر 7سو 84 افراد زخمی ہوئے۔

  • کراچی، گاڑی کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد زخمی

    کراچی، گاڑی کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر گاڑی کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں تیز رفتار ٹینکر نے 3 بہن بھائیوں کو روند ڈالا

    واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثے میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر میں تیز رفتار گاڑیوں میں زد میں آکر کئی شہری زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

    گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے اختر کالونی میں سگنل کے قریب موٹر سائیکل پر موجود تین بہن بھائیوں کو تیز رفتار ٹینکر نے روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں تینوں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    جاں بحق بہن بھائیوں کی شناخت 26 سالہ حسین احمد ، 19 سالہ ذیشان احمد جبکہ بہن کی شناخت 12 سالہ سدرہ کے نام سے ہوئی تھی جو کہ گلشن اقبال مشرق سینٹر کے قریب واقعے واٹر بورڈ کالونی کے رہائشی تھے۔

  • کراچی، ٹرک کی ٹکر سے اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر جاں بحق

    کراچی، ٹرک کی ٹکر سے اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں قاتل ٹرک نے ایک اور جان لے لی، حادثے کے نتیجے میں اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر غلام مصطفیٰ فاروق جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جن کی شناخت اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر غلام مصطفیٰ فاروق کے نام سے ہوئی۔

    حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور موقع پاکر فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر ڈرائیو کی تلاش شروع کردی ہے۔

    غلام مصطفیٰ موٹر سائیکل پر دفتر آرہے تھے، حادثہ حبیب چورنگی پر ہوا۔

    مزید پڑھیں: کراچی: لیاقت آباد میں ڈمپرکی ٹکرسے 8 سالہ انمول جاں بحق

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے غلام مصطفیٰ فاروق کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ٹرک حادثے کے نتیجے میں سیکڑوں شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ہیوی ٹرک کے لیے کوئی مربوط پالیسی نہیں بنائی جاتی۔

  • کراچی کی سڑکوں پر خونی ڈمپرزکا راج ، 2 افراد جاں بحق

    کراچی کی سڑکوں پر خونی ڈمپرزکا راج ، 2 افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں قانوناً رات دس بجے سے پہلے ڈمپر اور بڑے ٹرکوں کی آمد ممنوع ہے لیکن صبح سے شام تک جا بجا ڈمپر ناصرف کہ سڑکوں پرنظر آتے ہیں بلکہ خونی بیشترخونی حادثات بھی انہی کے سبب رونما ہوتے ہیں۔

    کراچی میں قانونی طور پر بڑے ٹرک اور ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد ہے لیکن شہر کے کسی حصے میں اس قانون پر عمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا، جس کے نتیجے میں آج ناتھا خان پر ٹریفک حادثے میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    گزشتہ روز ناظم آباد نمبر سات بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا تھا جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں گاڑی کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔

    شیر شاہ کے علاقے میں بھی تیز رفتار واٹر ٹینکر پل سے نیچے گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : شیرشاہ پل سے پانی کا ٹینکر گرنے سے1شخص جاں بحق


    ٹریفک کنٹرول کرنے کے ذمہ دارٹریفک پو لیس کے اہلکار کونوں کھدروں میں کھڑے ہو کر شکار کا انتظار کرتے رہیں گے اور عوام ان بے رحم ٹرکس اور ڈمپرز کے ہا تھوں سسک سسک کر تڑپتے اور مرتے رہیں گے۔

  • کراچی: ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم،2افراد جاں بحق

    کراچی: ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم،2افراد جاں بحق

    کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے سوزوکی کو رونڈ ڈالا، حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

     کراچی کے علاقے لیاقت آباد چار نمبر میں تیز رفتار ڈمپر اور سبزیوں سے بھری سوزوکی میں بدترین تصادم ہوا، ڈمپر کی ٹکر سے گاڑی کا نقشہ ہی بدل گیا، سڑک پر ہرطرف سبزیاں بکھر گئیں۔

    اندوہناک حادثے میں سوزوکی میں سوار دو مزدو ر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور جائے حادثے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ٹریفک پولیس کے مطابق سوزوکی پک اپ تیزرفتاری کے باعث راستے میں کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی ۔

    پولیس نے مزید کارروائی کیلئے لاشیں اسپتال منتقل کردیں ہیں۔

  • کراچی :  تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری

    کراچی : تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری

    کراچی : نیو کراچی میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسکا ساتھی سمیت تین راہ گیر زخمی ہوگئے ۔

    ڈاکووں سے بچنے کی کوشش میں کار نالے میں جاگری، واقعہ اُس وقت پیشں آیا، جب نیو کراچی میں ڈاکٹر راحیل نامی شہری اپنی ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا  کہ ڈاکوں نے اُس کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

    ڈاکوؤں سے بچنے کی کوشش میں ڈاکٹر راحیل نے گاڑی کی رفتار بڑھادی ،تیز رفتاری کے سبب گاڑی نالے میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار ڈاکٹر راحیل اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تاہم پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور کار کو نالے سے نکال کر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔