Tag: karachi accident

  • کراچی: گلشن معمار موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

    کراچی: گلشن معمار موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

    کراچی:  گلشن معمارموڑ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دو کمسن بہن بھائی جان سے گئے۔

    کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب دونوں بہن بھائی گزر رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی، حادثہ میں جاں بحق غازیہ نویں جماعت کا پرچہ دینے جا رہی تھی جبکہ اسکے ساتھ اسکا بھائی احسن بھی دم توڑ گیا۔

    جو بہن کوامتحانی مرکز چھوڑنے جا رہا تھا۔

    حادثہ کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے کمسن بہن بھائیوں کی لاشوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیور ڈمپرسمیت فرار ہوگیا۔

    بچوں کی موت کی خبر سنتے ہی والدین حواس ہی کھو بیٹھےتو لاشوں کو وصول کرنے کیلئے لڑکھڑاتے قدموں سے بچوں کے ماموں اور نانا کو آنا پڑا۔

  • کراچی: ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 7زخمی

    کراچی: ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 7زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

    شہر قائد میں جان لیوا ٹریفک حادثات نے آج بھی کئی گھروں کے چراغ گل کر دیئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی نمبر پانچ کے قریب تیزرفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

     پولیس کے مطابق کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔

    ملیر ہالٹ کے قریب بھی تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ واقعہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں، کلفٹن برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں ۔

  • کراچی : شاہراہ فیصل پرتیز رفتار کار نے 3موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا

    کراچی : شاہراہ فیصل پرتیز رفتار کار نے 3موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا

    کراچی: شاہراہ فیصل پر تیز رفتار بے قابو کار نے تین موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا، چھ افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں اے آر وائی کے دو کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔

    شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے، کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کےقریب ریس لگاتے ہوئے کار بے قابو ہوکر پاس سے گزرتی ہوئی موٹر سائیکلوں پرچڑھ دوڑی، کار کی ذد میں آکر چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    جنھیں انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں میں اے آروائی نیوز کے دو کیمرہ مین دانش اور مصطفی بھی شامل ہیں۔

    اسپتال حکام کے مطابق دانش سمیت دیگر دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، بے حس ڈرائیور زخمیوں کو تڑپتا چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو افراد کار کے پہیوں کے نیچے آکر کچلے گئے۔

  • کراچی :تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی، ایک بچہ جاں بحق

    کراچی :تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی، ایک بچہ جاں بحق

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے ایک خاندان پر چڑھ گئی، جس کے باعث ایک بچہ ہلاک جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے ایم اے جنا ح روڈ پر فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے خاندان کو تیز رفتار کار نے کچل دیا،  جس کے باعث ایک بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فٹ پاتھ پر خانہ بدوش سوئے ہوئے تھے، تیزرفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی، حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا، ڈرائیو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، جس کے باعث گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی، حادثے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تاہم کرین کی مدد سے گاڑی کو روڈ سے ہٹایا گیا، جس کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

    زخمیوں میں ایک خاتون ایک بچہ اور ایک شخص شامل ہیں، جو فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے تھے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔