Tag: karachi air port

  • پاک بھارت سیریزکاانعقاد مستقل بنیادوں پر ہوناچاہیے، یونس خان

    پاک بھارت سیریزکاانعقاد مستقل بنیادوں پر ہوناچاہیے، یونس خان

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لاتی ہیں، سیریز کا انعقاد مستقبل بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ہم سب پاک بھارت سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں، سیریز ہوگی تو دونوں ممالک کی عوام قریب آئیں گی، اس لئے پاک بھارت سیریز کا انعقاد ضروری ہے۔

    ایک سوال پر یونس خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی شرکت کرنا ممکن نہیں، انہیں کسی اور رول کی پیشکش ہوئی تو غور کریں گے، سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم کا کوچ ایسا ہونا چاہیے جو کھلاڑیوں کو متحد کرسکے۔

    عامر کے بارے میں یونس نے کہا کہ ٹیم میں فاسٹ بولر کی واپسی کا فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے، ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • کرکٹر یونس خان سماجی کاموں میں مصروف

    کرکٹر یونس خان سماجی کاموں میں مصروف

    کراچی: ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کےبعد یونس خان نے سماجی خدمات میں خود کو مصروف کرلیا ہے، ہیڈکوچ اور پاک بھارت سیریز سے متعلق سوالات کے جواب بھی انھوں نے مسکراتے ہوئے دیئے۔

    کرکٹر یونس خان مسکراتے چہرے کیساتھ میڈیا کا بھرپور انداز سے سامنا کررہے ہیں، ہیڈ کوچ وقار یونس کے بارے میں پوچھا گیا سوال انھوں نے بڑے سلیقے سے گھما دیا۔

    پاک بھارت سیریز پر انکا کہنا تھا کہ مزید دس سال انتظار کریں شاید چیئرمین پی سی بی بن جائیں پھر دیکھیں گے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان سماجی خدمات میں مصروف ہیں، انکا کہنا ہے کہ لوگوں کی خدمت کرکے روح کو سکون ملتا ہے، آخر بابائے قوم کا خواب بھی پورا کرنا ہے۔

  • یونس خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

    یونس خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

    کراچی : پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر یونس خان ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    کراچی ائیرپورٹ پر اسٹار کرکٹر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یونس کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ استقبال کے لئے پہنچی۔

    یونس خان ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مداحوں نے یونس خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ہار پہنائے گئے اور مداحوں نے خٹک ڈانس کرکے یونس کی آمد کو یاد گار بنادیا۔

    ائیرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد یونس خان جیپ میں سوار ہوئے اور اور شاندار استقبال پرمداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ پندرہ سال تک پاکستان کی نمائندگی کرنے پر انہیں فخر ہے۔واضح رہے کہ ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈےکھیلنے کے بعد یونس خان ریٹائر ہوگئے تھے۔

  • سندھ کی اہم شخصیت کا فرنٹ مین فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    سندھ کی اہم شخصیت کا فرنٹ مین فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سےحساس ادارے نے سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کےفرنٹ مین محمد علی شیخ کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا شخص دبئی کے راستے امریکہ فرار ہونا چاہتا تھا ۔

    محمد علی شیخ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کا فرنٹ مین تھا اور اس کے تمام غیر قانونی کاموں کو سر انجام دیتا تھا ۔ محمدعلی شیخ کو حساس اداروں نے صبح ایئرپورٹ سے گرفتارکیاتھا۔

    علاوہ ازیں نیب نے دس کروڑ روپے کی خورد برد میں ملوث سابق ٹی ایم او سجاول ممتاز زرداری کو گرفتارکرلیا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹی ایم او سجاول نے دس کروڑ روپے کےفنڈزمیں ہیرا پھیری کی ہے۔ ممتاززرداری کئی میگا پروجیکٹس میں بھی کرپشن میں ملوث پا یا گیا ہے ،دوران تفتیش ممتاززرداری نےدیگرشخصیات کےنام بھی بتائےہیں۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن: مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا ایئر پورٹ سے گرفتار

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن: مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا ایئر پورٹ سے گرفتار

    کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا ائیر پورٹ سے گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے  بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا ولد عبد الستارکو سیکیورٹی حکام نے گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،ملزم عبدا لرحمان کو امیگریشن حکام نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ آج دوپہر ساڑھے تین بجے پی کے 607 کی فلائٹ سے بیرون ملک فرار ہورہا تھا۔

    ملزم عبد الرحما ن کوجہاز سے اتار کر گرفتار کیاگیا، جس کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ مقدمے میں ملوث ملزم شکیل کو گرفتار کیا گیا تھا، جس نے دوران تفتیش سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ملزم شکیل کے مطابق دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی، ملزم شکیل نے انکشاف کیا کہ چھ افراد ہائی روف میں گئے تھے، تین فیکٹری کے اندر اور تین باہر رکے تھے۔

  • کراچی: نائیجرین مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    کراچی: نائیجرین مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    کراچی: نائیجریا سے آنے والے مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے حکام نے روک لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر محمد ہارون کو ایئرپورٹ پر موجود ڈاکٹروں نے چیک کیا اور اسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق 45 سالہ محمد ہارون نائیجریا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں انہین تیز بخار کے باعث ابتدائی معائنے کے بعد جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق حتمی طور پر ایبولا وائرس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، متاثرہ شخص کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد حتمی رپورٹ سامنے آئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں ابیولا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔