Tag: karachi airport

  • پی آئی اے کی لندن پرواز کے 3 مسافر مبینہ طور پر لاپتہ

    پی آئی اے کی لندن پرواز کے 3 مسافر مبینہ طور پر لاپتہ

    لندن : قومی ایئرلائن کے ساتھ ایک کے بعد ایک واقعہ رونما ہورہے ہیں، منشیات برآمدگی کامعاملہ تھما نہیں کہ پی آئی اے کی لندن پرواز کے 3 مسافر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے، خدشہ ہے کہ یہ مسافر لندن جانے کے بجائے کابل فرار ہو گئے ہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ سے لندن جانے والی پروازپی کے785 کے تین مسافروں سارہ انیس، امجد حسین اور ریحا ماروا کو بورڈنگ کارڈز جاری ہوئے جبکہ دو لگیج ٹیگ بھی جاری کئے گئے۔

    زرائع کے مطابق بورڈنگ پاس جاری ہونے کے بعد برطانوی سیکیورٹی فورس نے ای میل کے ذریعے قومی ایئرلائن کو تینوں مسافروں کو سفر کرنے سے روکنے کا کہا، قومی ایئرلائن کے عملے نے ایف آئی کے ساتھ ملکر مسافروں کی تلاش شروع کی لیکن تینوں پر اسرار طور پر غائب ہوگئے۔

    تینوں مسافروں کے برطانوی پاسپورٹس اور بورڈنگ پاسز کچرے کے ڈبے سے ملے، مسافروں کا سامان آف لوڈ کر دیا گیا تاہم مسافر پرواز کی روانگی تک نہیں ملے۔

    پی آئی اے کی لندن پرواز کے ساتھ ہی کابل کے لئے پرواز نمبر 249 کی بورڈنگ بھی جاری تھی، تلاش کے دوران تین افغان خواتین بورڈنگ کاڑدز کے بغیر بین الاقوامی لاونج میں پائی گئیں،خواتین کو مبینہ طور پر کابل کے لئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 249 سے سفر کرنا تھا۔

    زرائع کے مطابق گمشدہ مسافروں کا کابل کی پرواز پر خواتین کے مبینہ بورڈنگ کارڈز پر سفر کرنے کا امکان ہے۔

    امیگریشن حکام نے پی آئی اے ٹاسک فورس کے اسرار اور ندیم نامی ٹریفک اہلکار کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل پی آئی اے طیارے سے منشیات برآمدگی کے بعد پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کی کڑی چیکنگ کی جارہی ہے ۔

    واضح رہے کہ غیر ملکی ائیر پورٹ پر طیارے سے منشیات برآمد ہو جائے تو قومی ائیر لائن کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی ایئر پورٹ پر جھگڑا، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    کراچی ایئر پورٹ پر جھگڑا، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    کراچی : وزیر اعظم کے مشیر برِائے ہوابازی مہتاب عباسی نے کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے جھگڑے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی بنادی، کمیٹی میں ڈی جی اے ایس ایف اور سی او او پی آئی اے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ہوابازی مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن کے اداروں میں ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر خاتون اور اے ایس ایف اہلکاروں کے درمیان جھگڑاہوا تھا پی آئی اے کی خاتون اسسٹنٹ منیجر نے ایئر پورٹ سکیورٹی فورس اہلکاروں کی تھپڑوں اور مکوں سے تواضع کی تھی۔

    خاتون اسسٹنٹ منیجر نے اہل کار پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا واقعہ کے حوالے سے اے ایس ایف کی جانب سے مؤقف سامنے آیا ہے کہ خاتون اسسٹنٹ منیجر کا کارڈ زائد المیعاد تھا اس لیے انہیں اندر جانے سے روکا گیا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگئیں۔

  • کراچی:کسٹم کی کارروائی ،350 سے زائد کچھوے برآمد

    کراچی:کسٹم کی کارروائی ،350 سے زائد کچھوے برآمد

    کراچی:  محکمہ کسٹم نے کارروائی کرکے 350 سے زائد نایاب نسل کے کچھوے برآمد کر لئے ہیں۔

    ،تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے  نایاب نسل کے کھچوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 350 کچھوے برآمد کرلئے جبکہ کارروائی میں ایک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹم کا کہنا ہے نایاب نسل کے کچھے کوئٹہ سے اسمگل کرکے کراچی لائے گئے تھے، کسٹم حکام نے ایک ملزم باز محمد کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    برآمد ہونے والے کچھووں کو محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حوالے کردیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں 64 کچھوے پکڑے گئے، 50 ہلاک


    خیال رہے کہ میٹھے پانی کے کچھووں کا شمار نایاب جانداروں میں ہوتا ہے،جن کے شکار اور فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی سندھ کے دریا، کینالوں اور جھیلوں سے ان کچھووں کو پکڑ کر سمگل کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ میٹھے پانی کے کچھوے ماحولیات کے تحفظ کے عالمی ادارے آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں اور سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت اس کے شکار کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

  • ایئرپورٹس پر مسافروں کے ہمراہ صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت

    ایئرپورٹس پر مسافروں کے ہمراہ صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے اور چھوڑنے کے لیے صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی حفاظت کے لیےسخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں جس کے مطابق اب مسافروں کوا ئیر پورٹ چھوڑنے اور لینے کے لیے صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر ایئرپورٹ عملے اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

    قبل ازیں کراچی ایئر پورٹ سانحہ کے بعد اپنے عزیزو اقارب کو چھوڑنے اور لانے کے لیے دو افراد کو جانے کی اجازت تھی، تاہم اب اس کو ممنوع قرار دے کر صرف ایک شخص کو جانے کی اجازت ہوگی۔

  • کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، 55مسافر آف لوڈ

    کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، 55مسافر آف لوڈ

    کراچی : جدہ جانے والے 55 مسافروں کو ایف آئی اے نے جہاز سے نیچے اتار دیا، جن میں عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے جانے والے مسافر زائد المیعاد ویزے پر بیرون ملک جا رہے تھے، نجی ایئر لائن شاہین ایئر کی جانب سے پرواز سے جدہ جانے والے 22 سے زائد عمرہ زائرین کو ایف آئی اے نے آف لوڈ کیا۔

    ایف آئی اے نے پی آئی اے، شاہین ایئر، ایئربلو اور غیر ملکی ایئر لائنوں کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے کہ تمام ایئر لائنز مسافروں کے زائد المیعاد ویزے ہونے کے باوجود بورڈنگ پاس جاری نہ کریں۔

    شکایات ملی ہیں کہ ایئر لائنز ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کررہی ہیں۔

    ایف آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باجود بورڈنگ پاس جاری کیا گیا تو ذمہ دار ایئر لائن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی ائیر پورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے سے 27 کلو ہیروئن برآمد

    کراچی ائیر پورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے سے 27 کلو ہیروئن برآمد

    کراچی: کسٹم حکام نے پی آئی اے کے طیارے پی کے 305 میں چھاپہ مار کر کے ٹوائیلٹ کے خفیہ خانوں سے 27 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کے ’’اصفہانی ہینگر‘‘ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے پی کے 305 پر کسٹم حکام نے چھاپہ مارا ہے،چھاپے کے دوران طیارے کے ٹوائیلٹ کے خفیہ خانوں سے 27 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی،کسٹم حکام کے مطابق ہیروئن کو 9 پیکٹوں میں چھپایا گیاتھا۔

    PIA-post

    کسٹم حاکم کے مطابق طیارے کو آج صبح بیرون ملک کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم طیارے کی پرواز کو روکتے ہوئے جہاز کے دروازے کو سیل کردیا گیا ہے اوررات کی شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔


    27-kg heroine seized from PIA aircraft in Karachi by arynews

    کسٹم ترجمان اس واقے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ لگا رہے ہیں کہ طیارے اندر ہیروئن کس طرح پہنچی؟ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے ملازمین کو موثر تحقیقات کے بعد سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

    فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

    کراچی : پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران کراچی ائیر پورٹ پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق عنایت رضا اور سلیم اکبر کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی عنایت رضا کو 4 سے 6فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی۔ سلیم اکبر کو سینے پر بائیں جانب گولی لگی.

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے جاں بحق ملازم عنایت رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ عنایت رضاکو الٹے ہاتھ کی طرف طرف سینے پر گولی لگی جو ان کے سیدھے ہاتھ کی طرف پیٹھ سے باہر نکلی۔

    عنایت رضا کو چار سے چھ فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی ۔ اسی واقعے میں فائرنگ سے جاں بحق سلیم اکبر کی ایڈیشنل پولیس سرجن کی رپورٹ سامنے آگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر کرافٹ انجیئنر سلیم اکبر کو گولی سینے پر بائیں جانب لگی، گولی پیٹ سے دائیں جانب نکل گئی جس کے باعث موت واقع ہوئی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کے واقعے کے بہت سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، گولیوں کے خول فارنسک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیے تھے رپورٹ کا انتظار ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں واقعے میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرلیا جائے گا۔

  • ڈی جی رینجرز نےایئرپورٹ واقعےکی تحقیقات کیلئےکمیٹی بنادی

    ڈی جی رینجرز نےایئرپورٹ واقعےکی تحقیقات کیلئےکمیٹی بنادی

    کراچی : پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کےواقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی جی رینجرزسندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ انصاف کےتمام تقاضے پورے کیے جائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے گزشتہ روز کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے.

    کمیٹی کی سربراہی رینجرز کا بریگیڈیئر لیول کا افسرکرے گا،مذکورہ کمیٹی کراچی ائیرپورٹ پر فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے ذمے داروں کا تعین کرے گی۔

    ڈی جی رینجرزکا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ واقعےکی تحقیقات کیلئے انصاف کےتمام تقاضے پورے کئےجائینگے اور کمیٹی جلد واقعےکی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرےگی۔

  • کراچی ایئر پورٹ سے ایک کروڑ مالیت کے موبائل فون برآمد

    کراچی ایئر پورٹ سے ایک کروڑ مالیت کے موبائل فون برآمد

    کراچی : پاکستان کسٹم پریونٹو نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد کے موبائل فون بر آمد کرلئے،خاتوں مسافر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی .

     تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم پریونٹو کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر دبئی سے کراچی آنےوالی امارات ایئر لائن کی پرواز سے آنے والے ایک کروڑ روپے مالیت کے 947 موبائل فون ضبط کر لئے ہیں۔

    ترجمان کسٹم کے مطابق مذکورہ موبائل فونز دبئی سےایک خاتون مسافر لے کر آئی تھی ۔لیکن موبائل بر آمد ہونے سے پہلے ہی خاتون مسافر گرفتاری کے خوف سے موبائل فون کنویر بیلٹ پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔

    محکمہ کسٹم نے خاتون مسافر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • کراچی ائیرپورٹ سےتین اسمگلرگرفتار، کروڑوں روپے کا سامان ضبط

    کراچی ائیرپورٹ سےتین اسمگلرگرفتار، کروڑوں روپے کا سامان ضبط

    کراچی : کسٹم حکام نےاپنی تاریخ کی ایک بڑی کارروائی کےدوران تین اسمگلروں کو گرفتارکر کے غیر ملکی کرنسی سمیت کروڑوں روپے کا سامان ضبط کر لیا۔

    کراچی میں کسٹم حکام کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی، کسٹم حکام نےستائیس کروڑ چوبیس لاکھ سے زائد مالیت کا سامان قبضے میں لےلیا۔

    کارروائی کےدوران دو اسمگلرز گرفتار جبکہ تین فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔ کسٹم حکام کے مطابق ضبط کئے گئے سامان میں آٹھ سو چالیس لیٹر موٹر آئل، ریفریجریٹر کٹس، ایل ای ڈی ٹی ویز، پرفیومز، موبائل فون، گیارہ ہزارموبائل چارجز، دو ہزار موبائل بیٹریز کے علاوہ دیگر قیمتی سامان بھی شامل ہیں۔

    کسٹم حکام کاکہنا ہےجعل سازی کےذریعےسامان اسمگل کیا جاتا تھا کسٹم حکام نے کارروائی کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پرکسٹم کی دوسری کارروائی کےدوران نجی پرواز کے ذریعے دبئی جانیوالے مسافر سے ایک لاکھ تینتالیس ہزارامارتی درہم برآمد کر لی۔

    ترجمان کسٹم کے مطابق مسافر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔