Tag: karachi airport

  • کرنسی اسمگلنگ میں ملوث شخص کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    کرنسی اسمگلنگ میں ملوث شخص کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کسٹم حکام نے ناکام بنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک شخص کراچی سے دبئی کی پروازکے ذریعے 21 ہزارامریکی ڈالر اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

    فہد نامی یہ شخص ایک غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی جارہا تھا ، تاہم چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے اس کی تحویل سے 21 ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم برآمد کرلی ہے۔

    مذکورہ شخص نے یہ رقم اپنے جوتوں تلے چھپا رکھی تھی جس کی نشاندہی اسکینر کے ذریعے ہوئی ، فہد کی گرفتاری ایئرپورٹ سیکیورٹی کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔

  • کراچی: ایئر پورٹ ہوٹل میں 2خواتین کی پُراسرار ہلاکت

    کراچی: ایئر پورٹ ہوٹل میں 2خواتین کی پُراسرار ہلاکت

    کراچی: ایئرپورٹ سے متصل ہوٹل میں رہائش پزیر دو خواتین پُراسرار طور پر جاں بحق ہوگئیں۔

    کراچی ایئر پورٹ کے ہوٹل میں دو خواتین مردہ حالت میں ملیں، ترجمان پی آئی اے خواتین کی پراسرار ہلاکت کو طبعی موت قرار دے رہے ہیں ۔

    ترجمان پی آئی اے اور ایئرپورٹ پولیس کے مطابق دونوں خواتین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کرکے آج  ہی جدہ سے کراچی پہنچی تھی، جہاں سے انہوں نے لاہور اور پشاور روانہ ہونا تھا، جاں بحق خواتین کی شناخت گل حسینی اور ممتاز اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

    گل حسینی کی میت پشاور جبکہ ممتاز اختر کی میت لاہور جائے گی۔

    ابتدائی طور پر دونوں خواتین کا وجہ انتقال طبی موت لگ رہا ہے، تاہم دونوں خواتین کی لاشیں نجی اسپتال منتقل کی گئی ہیں، جہاں پر وجہ موت کا مزید تعین کیا جارہا ہے اور حتمی طور پر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔

    دونوں خواتین کی لاشیں کچھ دیر میں ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دی جائیں گی۔

  • کراچی سے دبئی جانے والے طیارے میں آتشزدگی

    کراچی سے دبئی جانے والے طیارے میں آتشزدگی

    کراچی : دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کے طیارے میں عین اسوقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا کہ جب مسافر جہاز میں سوار ہوچکے تھے اور جہاز اڑان کے لئے تیار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کے کیبن میں سے آگ لگنے کے نتیجے میں دھواں نکلنے لگا، ذرائع کے مطابق آگ طیارے کے انجن میں لگی تھی جس سے مسافروں میں سراسیمگی پھیل گئی اور چند مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاز سے چھلانگ لگا کر جان بچانے کی کوشش کی ،دریں اثنا طیارے کے عملے نے تمام مسافروں کو ایمرجنسی دروازے سے بحفاظت باہر نکالا گیا۔

    فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے ادارے طیارے تک پہنچ چکی ہیں اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

  • کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے ،جلد منظر عام پر بھی لایا جائے گا۔

    علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل کی تزئین آرائش کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت عظیم نے کہا کہ ائیرپورٹ کولڈ اسٹوریج میں کسی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والے آٹھوں افراد کا تعلق نجی کمپنی جیری دناتا سے تھا جو الگ کمرے میں بند تھے اور انکی نشاندہی دہشت گردی حملے کے وقت نہیں کی جس پر تحقیقاتی رپورٹ میں ہلاکتوں کی ذمہ داری ائیرپورٹ مینجر اور جیری دناتا پر عائد کی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جیری دناتا کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا کہ مرنے والوں کا معاوضہ جلد ادا کیا جائے ۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ مینجر کو ہدایت کی گئی تھی کہ حملے کے بعد وہ مسلسل ائیرپورٹ پر رہیں مگر ایسا نہیں کیا گیا،ائیرپورٹ پر کیمیکل کے ڈرم بھی موجود تھے جن کی نشاندہی کرنے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی ناکام رہی تھی