Tag: karachi and interior sindh

  • پاک فوج اور رینجرز کے قائم ہیٹ اسٹروک سینٹر نے کام شروع کردیا

    پاک فوج اور رینجرز کے قائم ہیٹ اسٹروک سینٹر نے کام شروع کردیا

    کراچی : سندھ میں شدیدگرمی کے ستائے عوام کیلئے پاک فوج اور سندھ رینجرز کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سینٹروں نے کام شروع کردیا، سینکڑوں متاثرہ مریض ان سینڑوں سے رجُوع کر رہے ہیں، سندھ میں شدید گرمی کے ستائے عوام کیلئے پاک فوج اور سندھ رینجرز نے کراچی سمیت اندرون سندھ بائیس ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔

    شدید گرمی سے ہلاکتیں۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے پاک فوج حرکت میں آگئی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی اور سندھ رینجرز نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی میں چودہ ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کئے گئے ہیں، دس سینٹرز رینجرز جبکہ چار پاک آرمی کے زیرِانتظام قائم کئے گئے ہیں۔

    ہیٹ اسٹروک سینٹر میں بڑی تعداد میں گرمی سے متاثرہ افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    سی ایم ایچ حیدرآباد میں دو، پنوعاقل سکھر میں دو، سی ایم ایچ چھور ، جامشورو ، سی ایم ایچ بدین اور ایم آئی روم سیہون شریف میں ایک ایک ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

    کراچی میں پاک فوج نے جناح، عباسی اور سول اسپتال کو ہیٹ اسٹروک کی ادویات بطور عطیہ فراہم کیں، ان سینٹرز پر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادوایات کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

    ہیٹ اسٹروکس سینیٹرز کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے کور کمانڈر کراچی سے مدد کی درخواست کی تھی۔

  • کراچی سمیت سندھ میں موبائل فون دو روز خاموش رہیں گے

    کراچی سمیت سندھ میں موبائل فون دو روز خاموش رہیں گے

    کراچی: کراچی سمیت اندون سندھ موبائل فون سروس کب اور کہاں بند رہے گی، اے آروائی نیوز کو اوقات موصول ہوگئے ہیں۔

    کراچی میں نو اور دس محرم کو الحرام موبائل فون مختلف اوقات میں خاموش رہیں گے، ااطلاعات کے مطابق جلوس کے اطراف 10کلو میٹر تک صبح چھ سے رات دس بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، دس محرم کو دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک موبائل فون کام نہیں کریں گے۔

    کراچی کے ضلع وسطی میں نو اور دس محرم کو چوبیس گھنٹے کے لئے موبائل سروس بند رہے گی، ضلع شرقی میں نو محرم کو صبح گیارہ سے شام چار بجے تک موبائل سروس پر خاموشی چھائی رہے گی جبکہ نو محرم کو کورنگی میں صبح سات سے شام چھ بجے تک سروس کو بند کیا گیا ہے ۔

    ضلع ملیر میں دس محرم الحرام کو صبح سات سے شام پانچ بجے تک موبائل سگنلز سے محروم رہیں گے جبکہ ضلع غربی میں دوپہر بارہ بجے سے رات دو بجے تک سروس پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔

    نو اور دس محرم کو مجموعی طور پر صبح چھ سے رات دس بجے تک سروس بند رہے گی ۔

    حیدر آباد میں صرف دس محرم کو صبح چھ سے رات نو بجے تک سروس پر پابندی رہے گی، سیکیٹری داخلہ کے مطابق سکھر میں نو اور دس کو دوپہر بارہ سے رات نو بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی، نو محرم کو روہڑی میں دوپہر بارہ سے رات گیارہ بجے تک سروس معطل رہے گی ۔