Tag: karachi and london

  • ڈاکٹر فاروق ستار اورعظیم فاروقی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں شامل

    کراچی :ڈاکٹر فاروق ستار اور رکنِ سندھ اسمبلی عظیم فاروقی کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے،  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اسکروٹنی کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے اراکین نے اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے مزید دو ناموں کو کلئیر قرار دے دیا ہے، جن میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی شامل کرلیا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے اسکروٹنی کمیٹی سے اتفاق کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی کی رکنیت پر بحال کرنے اور عظیم فاروقی کو رکن کی حیثیت سے رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ دونوں ارکان کا شمار تحریک کے انتہائی سینئر اراکین میں ہوتا ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اسکروٹنی کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں،  پاکستان کے انچارج قمر منصور اور لندن کے انچارج ارشد حسین کو فارغ کردیا گیا اور مصطفیٰ عزیز آبادی کو لندن رابطہ کمیٹی کا نیا انچارج بنادیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان میں تین نئے جوائنٹ انچارج اور لندن میں ایک جوائنٹ انچارج کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر نصرت شوکت کو جوائنٹ انچارج بنادیا گیا۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے قائم کردہ اسکروٹنی کمیٹی کی تحقیقات کے بعد عبد الحسیب کو کلیئر قرار دیدیا، رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین سے عبدالحسیب کو دوبارہ رابطہ کمیٹی کی ممبر شپ دینے کی گزارش کی تھی، جس پر الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

     

  • فوج جب پکارے گی ہم ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے، الطاف حسین

    فوج جب پکارے گی ہم ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے، الطاف حسین

    لندن : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے فوج جب پکارے گی ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے حاضر ہونگے۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، قائد ایم کیو ایم نے اجلاس میں ریٹائرڈ فوجی افسران پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا، کمیٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے اعلیٰ فوجی حکام کو سفارشات بھیجے گی۔

    اس موقع پرالطاف حسین کا کہنا تھا کہ وطن کی سلامتی کیلئے فوج جب پکارے گی ہم ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے، الطاف حسین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو درپیش مشکلات پران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مخیرحضرات سے اپیل کی وہ آگے بڑھیں اور متاثرین کا ہاتھ تھامے ۔

    اس موقع پر الطاف حسین نے رکنیت سازی مہم کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔