Tag: Karachi: Another blast

  • کراچی : شیر شاہ میں ایک اور خوفناک دھماکا،  لوگوں میں خوف وہراس

    کراچی : شیر شاہ میں ایک اور خوفناک دھماکا، لوگوں میں خوف وہراس

    کراچی : شیر شاہ میں ریسکیوآپریشن کے دوران ایک اور خوفناک دھماکا ہوا ، جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے سے متاثرہ عمارت کے مقام پر ایک اور دھماکا ہوا ، دھماکا ریسکیوآپریشن کے دوران ہوا، جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    اس سے قبل شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب عمارت میں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں 11افرادجاں بحق اور 12زخمی ہوگئے ، جاں بحق افرادکی لاشوں اورزخمی افرادکواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہرنالےمیں گیس بھرجانے سے دھماکا ہوا، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعددگاڑیوں کو بھی نقصان ہوا۔

    2 منزلہ عمارت نالے پر تعمیرکی گئی تھی ، جس میں بینک اوردیگردفاترموجودتھے ، ملبے کے نیچے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہے۔