Tag: Karachi bank heist

  • کراچی میں دن دہاڑے ڈاکوؤں نے بینک لوٹ لیا ، لاکھوں روپے لے کر فرار

    کراچی میں دن دہاڑے ڈاکوؤں نے بینک لوٹ لیا ، لاکھوں روپے لے کر فرار

    کراچی : ایف بی ایریا میں دن دہاڑے ڈاکوؤں نے بینک لوٹ لیا اور تقریباََ 8لاکھ 50ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے سے سندھ پولیس کی کارگردگی پرسوالات کھڑے ہوگئے، فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، واردات میں مسلح ملزمان بینک سےتقریباً 8 لاکھ 50 ہزار روپے لے اڑے۔

    ملزمان نے اسلحہ کے زور پر واردات کی اور کیش کاؤنٹر سے رقم لوٹی، مسلح ملزمان نے بینک میں داخل ہوتے ہی عملے کو یرغمال بنا لیا اور کہا اپنے ہاتھ اوپر رکھیں جبکہ سیکیورٹی گارڈ سے رائفل بھی چھین لی۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کوباآسانی واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج کے مطابق ایک ملزم کاونٹر سے رقم جمع کرتا رہا۔

    ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز نے فیڈرل بی ایریا کےعلاقے میں بینک میں ڈکیتی کے واقعے کے حوالے سے بتایا 6ملزم واردات کیلئے آئے تھے، 2 ملزم پہلے سے باہرموجود تھے اور دیگر 4کار میں آئے۔

    عارف عزیز کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز کے کردار سے متعلق جانچ کررہے ہیں، سیکیورٹی گارڈ چاہتے تو باآسانی مزاحمت کرسکتے تھے، بینک کا سیکیورٹی سسٹم بہت ناقص تھا۔

    ایس پی ایس آئی یو نے بتایا ملزم لگ بھگ 8لاکھ 50ہزار روپے لےکر فرار ہوئے، واردات کےوقت بینک کے باہر سے پولیس بھی گزری، بینک انتظامیہ کی غفلت ہے کہ بینک کا سیکیورٹی الارم بجنے کے باوجود آواز باہرنہ آئی۔.

    انھوں نے مزید کہا کہ بینک میں سیکیورٹی بنکر بھی انتہائی ناقص تھا ، سیکیورٹی گارڈ کا پسٹل اور رپیٹر ملزم لے گئے، ملزم کار اور موٹر سائیکل پر آئے تھے، 2ملزم اپنے ساتھیوں سے 4منٹ پہلے بینک برانچ پہنچے تھے۔

    عارف عزیز کا کہنا تھا کہ ملزم دوران واردات اردو میں بات کرنے کی کوشش کررہے تھے، انھوں نے 4سے 5منٹ میں واردات مکمل کی اور فرار ہوئے۔