Tag: karachi bank robbery

  • کراچی: بینک ڈکیتی، پولیس  کے چونکا دینے والے انکشافات

    کراچی: بینک ڈکیتی، پولیس کے چونکا دینے والے انکشافات

    کراچی : سخی حسن میں نجی بینک کی برانچ میں ڈکیتی کی ابتدائی تحقیقات میں بینک سیکیورٹی سے متعلق انتہائی غفلت سمیت چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کراچی کے علاقے سخی حسن پر واقع نجی بینک کی برانچ میں ہونے والی ڈاکیتی کی واردات میں ملزمان نے 42 بینک لاکرز لوٹے، تحقیقات کے دوران بینک لاکرز انشورڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    پولیس نے ڈکیتی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس میں انتہائی غفلت سمیت حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برانچ کے کیمرے بینک کے مرکزی آفس سے لنک نہیں تھے، اگر کیمرے لنک ہوتے تو ملزمان کی فوٹیجز آجاتیں۔

    پولیس بینک حکام کی غفلت پر نالاں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بینک حکام نے لاکرز بھی انشورڈ نہیں کروائے تھے۔

    پولیس حکام نے بینک ڈکیتی سے متعلق متعلقہ حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ایس او پیز پر عدم عمل درآمد کی وجہ سے واردات ہوئی۔

  • نامعلوم ملزمان اے ٹی ایم کی ٹرے لیکر فرار، کتنا کیش تھا؟

    نامعلوم ملزمان اے ٹی ایم کی ٹرے لیکر فرار، کتنا کیش تھا؟

    کراچی: شہر قائد میں بینک میں ہونے والی چوری کی واردات نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ شاہراہ پاکستان پر واقع نجی بینک میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جہاں نامعلوم ملزمان اے ٹی ایم اکھاڑ کر کیش ٹرے ہی ساتھ لے گئے۔

    واقعے سے متعلق پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان نے اے ٹی ایم میں داخل ہوتے ہی اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑا، اے ٹی ایم کی دوٹرے میں تقریبا اٹھارہ لاکھ کیش تھا، وہ بیگ میں بھرا، ملزمان نے تیسری ٹرے بھی کھولی، جس میں صرف پانچ ہزار کیش تھا، اسے چھوڑ کے فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے پانچ سے چھ منٹ میں واردات کی اس دوران بینک انتظامیہ بے خبر رہی، انتظامیہ کے مطابق بینک کا الارم بھی نہیں بجا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایس آئی یو کی اہم کامیابی، انتہائی مطلوب بینک ڈکیت گروہ گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے مطابق بینک میں کوئی سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں، ملزمان نے منٹوں میں اپناکام کیا اور فرار ہوگئے، واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی، سال کی پہلی بینک ڈکیتی، ڈاکو کروڑوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی، سال کی پہلی بینک ڈکیتی، ڈاکو کروڑوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی: شہر قائد میں رواں سال کی پہلی ڈکیتی ہوئی جس میں ڈاکو کروڑوں روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی چھ نمبر میں دن دیہاڑے پانچ مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک لوٹ لیا، ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے اور سی سی ٹی وی کیمرے کی سی ڈی آر بھی ساتھ لے گئے۔

    ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف اور ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ نے واردات کےبعد بینک کا معائنہ کیا۔

    ڈی آئی جی عارف حنیف کے مطابق اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈکیتی میں ملوث ملزمان واردات کے لیے موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ابتدائی تفتیش کے لیے بینک کے گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تین لزمان قرض لینے کے بہانے بینک کے اندر داخل ہوئے، دو ملزما ننے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا اور باآسانی واردات کرکے فرار ہوگئے۔

    واضح رہے کہ شہر میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں، اس سے قبل بھی شہریوں کو قیمتی اشیا سے محروم کیا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ رمضان کے دوران کراچی کے علاقے سرجانی میں مسلح ڈاکو سحری کے وقت داخل ہوئے تھے اور سحری کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کا صفایا بھی کرگئے تھے۔

  • کراچی : نجی بینک میں ایک ہی ڈاکو نے بینک کا صفایا کردیا

    کراچی : نجی بینک میں ایک ہی ڈاکو نے بینک کا صفایا کردیا

    کراچی : ایک ہی ڈاکو نے بینک لوٹ لیا، ڈاکو نے ڈکیتی کا نیا انداز اپنایا، ڈاکو آیا اور کہا کہ بیگ میں بم ہے تو سکیورٹی گارڈز بینک سے فرار ہوگئے پھر ڈاکو نے پورے بینک کا صفایا کردیا۔

    کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب نجی بینک میں ڈکیتی کی انوکھی واردات نے سب کو حیران کردیا، نجی بینک لوٹنے کے لئے تین چار نہیں بلکہ صرف ایک ہی ڈاکو سب پر بھاری ثابت ہوا کیونکہ سیکیورٹی اہلکار اسے دیکھتے ہی رفو چکر ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ملزم ایک بیگ لے کر بینک میں داخل ہوا اور شور مچا دیا کہ اس میں بم ہے، بینک کا عملہ، کسٹمر سب کو سانپ سونگھ گیا لیکن سکیورٹی گارڈز یہ سنتے ہی بھاگ گئے۔

    ڈاکو نے باآسانی کاونٹر سے لاکھوں روپے بیگ میں بھرے اور چلا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی عمر سولہ سے سترہ سال تھی جبکہ مزید تحقیقات کے لئے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔