Tag: Karachi Beach

  • ‘کراچی کے ساحل پر پھنسا جہاز 15 اگست سے پہلے نہیں نکالا جا سکتا’

    ‘کراچی کے ساحل پر پھنسا جہاز 15 اگست سے پہلے نہیں نکالا جا سکتا’

    کراچی : کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن تاحال شروع نہ کیا جاسکا ، معاون خصوصی محمود مولوی کا کہنا ہے کہ جہاز پندرہ اگست سے پہلے نہیں نکالا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن تاحال تعطل کا شکار ہے ، یواے ای سے خصوصی ٹگ اور چین سے سالویج ماسٹر کراچی پہنچ گئے ، جس کے بعد کے پی ٹی، پاک بحریہ اور میرین ماہرین کی جہاز ریسکیو کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔

    پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اونچی لہروں اور پانی کی مطلوبہ بلندی کے دوران جہاز نکالنے کی کوشش کی جائے گی ، اس وقت 3 میٹر اونچائی کی لہریں جہاز سے ٹکرا رہی ہیں، اونچی لہریں جہاز کو سمندر میں دھکیلنے میں معاون ہوں گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ جہاز کو ریسکیو کرنے کیلئے مطلوبہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔

    سمندر میں پھنسے جہاز کے معاملے پر معاون خصوصی بحری امورمحمودمولوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کے مالک کی غلطیاں ہیں، جہازکامالک ایرانی ہے کمپنی دبئی میں ہے۔

    محمود مولوی کا کہنا تھا کہ جہاز میں 100ٹن تیل کو نکالا جائےگا تاہم 15اگست سےپہلےجہازنہیں نکالا جاسکتا، جہازنکالنے کابھی خرچہ ہوتا ہے جو مالک کی ذمہ داری ہے، کپتان نے تاخیر سے کال دی جہاز کا انجن بند ہوکر سی ویو تک آگیا۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہازکورواں کرنےکیلئےمیری ٹائم ڈیزاسٹرکنٹیجنسی پلان فعال ہے، نیول چیف میری ٹائم ڈیزاسٹر مینجمنٹ بورڈ چیئرمین کےفرائض انجام دےرہے ہیں، نیول چیف نےپلان کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی فعالی کے احکامات جاری کئےہیں۔

    ترجمان کے مطابق جہاز سے ممکنہ تیل کے رساؤ کی صورت میں ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں، کےپی ٹی کی جانب سے جہازکے اطراف انسداد آلودگی بیرئیر لگا دیے گئے جبکہ پاک بحریہ ،دیگر اسٹیک ہولڈرز صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

  • وسیم اکرم کے ہم زلف، 8 سالہ شعیب اختر کی بال پر کلین بولڈ ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    وسیم اکرم کے ہم زلف، 8 سالہ شعیب اختر کی بال پر کلین بولڈ ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ شرینا اکرم کے بہنوئی کو 8 سالہ پاکستانی بچے شعیب اختر نے کلین بولڈ کر کے سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کا جنون خاصہ حد تک شہریوں میں پایا جاتا ہے، اگر اس بات کو یوں کہا جائے کہ پاکستانیوں کا کرکٹ کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے تو غلط نہ ہوگا۔

    گلی محلوں میں کھیلنے والے نوجوان اور بچے جب بلا اور گیند ہاتھ میں تھامے وکٹ پر کھڑے ہوتے ہیں تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کو خاص طور پر مدنظر رکھتے ہیں۔ اس بات کا اعتراف کئی بڑے کرکٹر اور خود آئی سی سی بھی کرچکا ہے۔

    قومی کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے وہ شادی کے بعد سے زیادہ تر وقت پاکستان میں ہی گزار رہی ہیں اور وہ ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اکثر و بیشتر پیش کرتی رہتی ہیں تاکہ پاکستان کے حوالے سے پیدا ہونے والی بدگمانیاں ختم ہوں۔

    شرینا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کراچی کے ساحل کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ’میرے بہنوئی ’پیٹ‘ گزشتہ روز ساحل پر پہنچے اور انہوں نے سیر کے لیے آئے ہوئے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی‘۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میرے بہنوئی کو 8 سالہ شعیب اختر نے بولڈ کیا، یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ پاکستان میں اس طرح کا ہونا ممکن ہے‘، ساتھ ہی انہوں نے 3ہیش ٹیگ #WhenInPakistan، #CricketNation، #AustraliaLovePakistan بھی تحریر کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔