Tag: karachi blast

  • کراچی: لی مارکیٹ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کراچی: لی مارکیٹ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کراچی : لی مارکیٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے.

    کھارادر پولیس کے مطابق لی مارکیٹ روڈ پر واقع دکان کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں میں سے ایک شخص نے دوران علاج دم توڑ دیا، جس کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی.

    واقعہ کے بعد علاقے میں بھگدڑمچ گئی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا.

    کئی گھنٹوں تک جائزہ لینے کے بعد پولیس کو بتایا کہ دھماکا پٹاخہ سازی میں استعمال ہونے والے ہلکی نوعیت کے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا، جس کی مقدار آدھا کلو تھی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور مزید تحقیقات کی جائے گی.

  • کراچی :آرام باغ میں برہانی مسجد کے باہر دھماکہ، دوافراد جاں بحق، 7 زخمی

    کراچی :آرام باغ میں برہانی مسجد کے باہر دھماکہ، دوافراد جاں بحق، 7 زخمی

    کراچی :آرام باغ میں بوہری برادری کی صالح مسجد کے باہر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

    دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، بند دکانوں کے شٹر اڑ گئے جبکہ کئی موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں  پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی نمازِ جمعہ پڑھ کر باہر آرہے تھے، دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    دھماکے کے بعد کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف طلب کرلیا گیا، شہید ہونیوالے ایک شخص کی شناخت شبیر حسین مڈوالا کے نام سے ہوئی ہے۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ دھماکے میں تین سے ساڑھے تین کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیا اور اِس میں نٹ بولٹ اور چھرّے بھی استعمال کئے گئے ہیں ۔

    واقعے کے حوالے سے برہانی برادری کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں سیکیورٹی فراہم نھیں کی۔

    عینی شاہدین کے مطابق صالح مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد نمازی باہر آرہے تھے کہ اس دوران ایک بج کر پچاس منٹ پر دھماکہ ہوگیا، جس سے کئی نمازی زخمی ہوگئے جبکہ دھواں پھیل گیا، گیٹ کے قریب کھڑی موٹرسائیکلیں گرگئیں ۔

    کراچی میں دھماکے کے بعد تفتیشی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دھماکےکی جگہ کا معائنہ کیا، سی آئی ڈی کے افسر راجہ عمر خطاب نے میڈیا کو بتایا کہ بظاہر ٹارگٹ بوہری کمیونٹی کی مسجد تھی۔

    آرام باغ صالح مسجدکے باہردھماکےکی تحقیقات کاآغازکردیاگیا ہے۔ انچارج سی آئی ڈی  راجہ عمر خطاب نے کہا ہےکہ موٹرسائیکل صالح مسجد کے باہرکھڑی کی گئی۔

    دھماکےمیں نٹ بولٹ اوربال بیرنگ استعما ل کئےگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکےمیں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کامالک کیماڑی کارہائشی ہے۔

    ایس ایس پی فاروق اعوان کاکہنا ہےکہ بم دھماکے میں استعمال موٹرسائیکل کانمبرمل گیاہے۔ تحقیقاتی اداروں نےدھماکےکی جگہ سے شواہدجمع کئے ہیں اور ان شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے برہانی مسجد کے باہر بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہاکہ یوحناآباد لاہور میں پرامن اور محب وطن مسیحی برادری کی دوعبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب ایک اور پرامن مذہبی برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    دہشت گردی کے یہ واقعات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں اور چھوٹی براردریوں کی جان ومال عدم تحفظ کا شکار ہے اور سفاک دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر پاکستان کو غیرمستحکم اور دنیا بھر میں بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

  • ایس ایس پی فاروق اعوان کے قافلے پرخودکش حملہ

    ایس ایس پی فاروق اعوان کے قافلے پرخودکش حملہ

    کراچی:شہرِقائد کے علاقے ڈیفنس میں واقع گزری قبرستان کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ ایس ایس پی فاروق اعوان قافلے پرکیا گیا۔

    ڈی آئی جی خالد شیخ نے واقعے کی تصدیق کی ہے اوربتایا ہے کہ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں،  دھماکے میں ایک پولیس وین اورموٹر سائیکل تباہ ہوئی ہے جبکہ ایس ایس پی فاروق اعوان کی گاڑی بھی دھماکے کا نشانہ بنی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کے بعد ڈیفنس اوراس سے ملحقہ کے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔


    Khan clearifies PTI position over formation of… by arynews

    ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حملہ میں ایس ایس پی فاروق اعوان مکمل طور پر محفوظ ہیں، انہیں معمولی سی چوٹیں آئی ہیں، ابتدائی طبی امداد کے بعدانہیں محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

    اے آروائی نیوزکے نمائندے شبیہہ الرحمان کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ محمود آباد، ملیر، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی دھماکہ کی آوازسنی گئی ہے، کراچی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع  پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی گاڑی جومکمل طورپرتباہ ہو گئی ہے۔

  • کراچی: پولیس چوکی پرحملے کی ذمہ داری جنداللہ نےقبول کرلی

    کراچی: پولیس چوکی پرحملے کی ذمہ داری جنداللہ نےقبول کرلی

    کراچی: شاہراہ ِفیصل پر پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکے کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔

    کراچی کے محافظ ایک بار پھر دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے، دھماکے کے بعد زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

    پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے زمین پر گڑھا پڑ گیا جبکہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پل کے اوپر سےدستی بم پھینکا، دھماکے سے چوکی بری طرح متاثر ہوئی۔ اندرموجودسامان اور موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

    ذرائع کےمطابق زیادہ تر اہلکار چوکی کے اندر موجود تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس چوکی پرحملے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔

  • کراچی: شارع فیصل نرسری کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

    کراچی: شارع فیصل نرسری کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

    کراچی: شارع فیصل نرسری کے قریب دھماکا سنا گیا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    زرائع کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو کراچی ایک بار پھر دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بن گیا، زخمی ہونے والے زخمی اہلکاروں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی اور اس سے زمین پر گڑا پڑ گیا جبکہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمد شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پل کے اوپر سے دستی بم پھینکا، دھماکے سے پولیس چوکی بری طرح متاثر ہوئی اندر موجود سارا سامان اور ا موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق زیادہ تر اہلکار چوکی کے اندر موجود تھے، جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے.

    دوسری جانب پولیس چیف غلام قادر تھیپو کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد پل کےاوپر سے دستی بم پھینک کر فرار ہوئے، وزیراعلی سندہ قائم علی شاہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • کراچی: قائد آباد میں کیبل آپریٹر کی دکان کے باہر دھماکا

    کراچی: قائد آباد میں کیبل آپریٹر کی دکان کے باہر دھماکا

    کراچی : قائد آباد میں کیبل آپریٹر کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا،  جس سے دفتر کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق کیبل آپریٹر کے دفتر کے باہر ہونے والا دھماکا آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکا میں پانچ سو گرام بارودی مواد استعمال ہوا جبکہ دھماکا خیز مواد ٹین کے ڈبے میں رکھا گیا تھا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دھماکا کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکا خیز مواد کیبل آپریٹر کے دفتر کے باہر نصب کیا گیا تھا، دھماکا سے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے شٹر کو نقصان پہنچا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق کیبل آپریٹر کے دفتر میں دو افراد موجود ہوتے تھے تاہم دھماکے کے وقت دفتر میں کوئی موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔