Tag: karachi bus accident

  • کراچی میں بس پل کی دیوار سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی میں بس پل کی دیوار سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    شہر قائد میں شاہراہ فیصل پر بلوچ کالونی پل کی دیوار سے بس ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 1 شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 19 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بس میں ریسٹورنٹ کے ملازمین سوار تھے، بس شاہراہ فیصل پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بلوچ کالونی پل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

    حادثے میں بس کا اگلا حصہ شدید متاثر ہوا، ڈرائیور بھی بس میں پھنس گیا جسے ریسکیو پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے شدید زخمی حالت میں نکالا۔

    بس حادثے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی۔

    شہر میں زائد ہلاکتیں ہیٹ اسٹروک سے نہیں ہوئیں، کمشنر کراچی کا دعویٰ

    پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا یا کسی اور وجہ سے اس حوالے سے جلد رپورٹ سامنے لائی جائے گی۔

  • کراچی : یونیورسٹی روڈ پر 9روز قبل حادثے کی شکار طالبہ دم توڑ گئی

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر 9روز قبل حادثے کی شکار طالبہ دم توڑ گئی

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر نو دن پہلے بس حادثے کا شکار ہونے والی زخمی طالبہ ہنزہ خان زندگی کی بازی ہار گئی۔

    کراچی کی ٹوٹی سڑکوں پر حادثات کے نتیجے میں دس روز میں پانچ طلبا جان سے گئے، وفاقی اردو یونیورسٹی کی طلبہ ہنزہ خان سب کو روتا چھوڑ گئیں نیٹ یونیورسٹی روڈ پر بس حادثے میں زخمی ہونیوالی ہنزہ دو ہفتے سے وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑرہی تھی لیکن آج موت کے آگے ہار گئیں۔

    بی ایڈ کی طالبہ ہنزہ استاد بنا چاہتی تھی لیکن نو روز پہلے بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جبکہ اس حادثے میں ساتھی طلبہ فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

    دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات کے خلاف اردو یونیورسٹی کے سامنے طلبا کا مظاہرہ کررہے ہیں،طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو فراہم کی گئی بسیں کہاں ہیں، وائس چانسلر آکر مذاکرات کریں۔

    اردو یونیورسٹی کے احتجاجی طلباء نے 10نکاتی مطالبات پیش کئے ، جس میں وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ بھی شامل ہیں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ نے جاں بحق طلبا کے لواحقین کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی : پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا


    اس سے قبل آج صبح کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا، جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق طالبعلم گلگت استور کا رہائشی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز یاد رہے گذشتہ روز بھی یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار منی بس کو حادثے میں چار افرادجاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں جاں بحق 2 خواتین یونیورسٹی طالبات تھیں، جو یونیورسٹی سے نکلی تھیں اور شاید بس سٹاپ پر کھڑی تھیں۔ دونوں طالبات وفاقی اردو یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھیں۔ ایک طالبہ کی شناخت رابعہ بتول کے نام سے ہوئی ہے۔

  • کراچی :  پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا

    کراچی : پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا

    کراچی : پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا، جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

    کراچی میں مسافر بسیں شہروں کی زندگی نگلنے لگیں، شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، آج بھی کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں تیز رفتار مسافر کوچ نے طالبعلم کو کچل دیا۔

    سولہ سالہ طالبعلم نے یونیفارم پہنا ہوا تھا، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان سے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق طالبعلم گلگت استور کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے کنڈیکٹر غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور یاسر فرار ہے، طالبعلم غلام اللہ خان اسی بس میں لسبیلہ سے سوار ہوا تھا ، بریک لگنےکے باعث بس سے گر کر جاں بحق ہوا۔


    مزید پڑھیں : کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق


    یاد رہے گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تیز رفتار منی بس کو حادثے میں چار افرادجاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں جاں بحق 2 خواتین یونیورسٹی طالبات تھیں، جو یونیورسٹی سے نکلی تھیں اور شاید بس سٹاپ پر کھڑی تھیں۔ دونوں طالبات وفاقی اردو یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھیں۔ ایک طالبہ کی شناخت رابعہ بتول کے نام سے ہوئی ہے۔