Tag: karachi-businessman

  • پولیس نے اغوا ہونیوالے کراچی کے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا

    پولیس نے اغوا ہونیوالے کراچی کے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا

    کشمور پولیس نےکراچی کے اغوا ہونے والے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  کشمور پولیس نے ہنی ٹرپ کے ذریعے اغوا ہونیوالے تاجر کو بازیاب کرالیا ہے، تاجر کو ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی سہراب گوٹھ کے رہائشی تاجر عبداللہ پٹھان کو ہنی ٹریپ میں کچہ ایریا بلایا گیا تھا جس کے بعد اسے اغوا کرلیا گیا تھا۔

    پولیس نے بخشاپورکےکچے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے تاجر کو بازیاب کروا کر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-girl-kidnapping-drama/

    دوسری جانب 6 جون کو کراچی کے علاقے بلاول جوکھوں گوٹھ سے اغوا ہونے والے شہری کو پولیس نے بازیاب کرا کیا تھا، ملیر کینٹ پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

    گرفتار اہلکاروں نے مدد علی نامی شہری کو بلاول جوکھوں گوٹھ سے گزشتہ رات اغوا کیا اور اے وی ایل سی اجمیر نگری کے دفتر میں لے جا کر رکھ دیا جس کے بعد مغوی کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔

    گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر راشد علی، پی سی عبدالغفار، پی سی ریاض، پی سی خالد اور پی سی نعیم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان نے دوران تفتیش اپنا گناہ قبول کرلیا جس کے بعد گرفتار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

  • کراچی کا تاجر ایران ترکی سرحد پر اغوا، 3 ہزار ڈالر تاوان ادا کرنے کا مطالبہ

    کراچی کا تاجر ایران ترکی سرحد پر اغوا، 3 ہزار ڈالر تاوان ادا کرنے کا مطالبہ

    کراچی: ایران ترکی سرحد پر اغوا ہونے والے کراچی کے تاجر کی رہائی کے لیے اغواکاروں نے 3 ہزار ڈالر تاوان کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجر کو ایران ترکی سرحد پراغوا کرلیا گیا، اغوا کار رہائی کے لئے تین ہزار ڈالرتاوان ادا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    مغوی کے بیٹے عدیل کا کہنا ہے والد کو ٹیکسی ڈرائیورنے اغوا کیا اور تشدد بھی کیا جا رہا ہے، اغوا کار فارسی میں بات چیت کر رہے ہیں اور تین ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    عدیل کا کہنا تھا کہ ان کے والد پرانے کیمروں کا کاروبار کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کا اکثر ایران اور ترکی آنا جانا رہتا ہے۔

    مغوی تاجر کے اہلخانہ نے فارن منسٹری سے باضابطہ طورپررابطہ کرلیا، خط میں کہا ہے کہ پینسٹھ سالہ محمد خلیل کی بازیابی کےلیے حکومت پاکستان کوشش کرے۔

    خیال رہے کراچی کے رہائشی محمد خلیل کاروبار کی غرض سے ایران گئے تھے۔