Tag: karachi-cattle-market

  • ملیے ’بھولی‘ سے!! سائز میں چھوٹی، قیمت میں بہت بڑی

    ملیے ’بھولی‘ سے!! سائز میں چھوٹی، قیمت میں بہت بڑی

    کراچی : عید قرباں کی آمد آمد ہے اور کراچی کی بکرا منڈی میں لوگوں کی آمد و رفت میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لوگوں کے منڈی آنے ایک وجہ انوکھی اور منفرد گائے بھی ہے جس کی قیمت سن کر لوگ چونک جاتے ہیں۔

    ویسے تو اس مویشی منڈی میں ہر سال نایاب، خوبصورت اور بھاری بھرکم جانور لائے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے اور خریدنے والوں کا رش لگا رہتا ہے لیکن اس مرتبہ جس جانور کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش لگا ہے نہ تو وہ بہت بڑا ہے اور نہ ہی تگڑا۔

    مویشی منڈی میں ایک چھوٹی سی منی سی لیکن بہت ہی بڑی قیمت والی پستہ قد گائے بھی موجود ہے جسے دیکھ کر اور اس کی قیمت سن کر لوگ خوشگوارحیرت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کا نام بھولی ہے اور میری اس منفرد گائے کی قیمت 1 کروڑ روپے ہے اور میرا چیلنج ہے کہ پوری منڈی میں اس جیسا جانور نہیں ملے گا، یہ جانور خدا کا تحفہ ہے۔

    گائے کے مالک کا کہنا تھا کہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس گائے کے 28 لاکھ اور 35 لاکھ روپے لگ چکے ہیں لیکن اب جس کے نصیب میں ہوگی وہی لے کر جائے گا۔

  • 28 ہزار سے زائد قربانی کے جانور کراچی کی مویشی منڈی پہنچ گئے

    28 ہزار سے زائد قربانی کے جانور کراچی کی مویشی منڈی پہنچ گئے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اب تک عید الاضحیٰ کے لیے قربانی کے 28 ہزار جانور لائے جاچکے ہیں، مویشی منڈی کے اطراف اور ارد گرد پولیس بہت فعال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں سے جانوروں کی بڑی کھیپ کراچی کی مویشی منڈی پہنچ گئی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ 28 ہزار سے زائد قربانی کے جانور مویشی منڈی لائے جا چکے ہیں، مشکوک افراد کو روک کر گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مویشی منڈی کے اطراف اور ارد گرد پولیس بہت فعال ہے جبکہ مختلف تھانوں سے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس بار کراچی کی مرکزی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد ملک بھر سے آنے والے مویشی مالکان اور کراچی کے شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

  • کراچی : مویشی منڈی جانے والے شہریوں سے لوٹ مار

    کراچی : مویشی منڈی جانے والے شہریوں سے لوٹ مار

    کراچی : سپر ہائی مویشی منڈی جانے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس موثر اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئی، خریداری کے لیے جانے والے شہریوں سے سر عام لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہیں ڈاکوؤں نے بھی کمر کس لی، مویشی منڈی جانے والے راستوں پر شہریوں اور بیوپاریوں سے لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔

    اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ان واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے شہریوں کو چوروں اور لٹیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ڈاکو بےخوف وخطر دیدہ دلیری کے ساتھ کراچی کے ہرعلاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید ان کا ڈاکوؤں سے کوئی باقاعدہ معاہدہ ہوگیا ہے۔

    متحدہ رہنما نے متنبہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے ہوش کے ناخن لیں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، مویشی منڈی جانے والے راستوں کو محفوظ بنانا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے۔

  • کراچی میں  لمپی اسکن سے متاثرہ مویشیوں سے بھرے 9 ٹرالرز منڈی سے واپس

    کراچی میں لمپی اسکن سے متاثرہ مویشیوں سے بھرے 9 ٹرالرز منڈی سے واپس

    کراچی : لمپی اسکن سے متاثرہ مویشیوں سے بھرے 9 ٹرالرز منڈی سے واپس کردیئے گئے تاہم مویشی منڈی کے اندر لمپی ڈیزیز کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق لمپی اسکین ڈیزیز کے معاملے پر مویشی منڈی میں ایس او پی پر عمل درآمد جاری ہے اور اس سلسلے میں ممارشیلنگ ایریا میں مویشیوں کے ٹریلرز اور ٹرکوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    وینٹنری ڈاکٹرز اور لائیو اسٹاک کی ٹیمیں جانوروں کی جانچ پڑتال کرتی ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کے اندر لمپی ڈیزیز کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    انچارج شعبہ اسکین ڈپاریمنٹ عمر آغا نے بتایا کہ اب 9 ٹریلرز منڈی کے داخلی پوائنٹ سے واپس کر دیے گئے، ایسے نو ٹرالر میں لمبی سے متاثرہ جانور موجود تھے، ایسے ٹرکوں کو ریڈ مارک کرکے واپس کردیا تھا۔

    خیال رہے کراچی مویشی منڈی میں لاِے گئے قربانی کے جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

  • کراچی : 6 ٹانگوں اور 2 زبانوں والا بیل لوگوں کی توجہ کا مرکز

    کراچی : 6 ٹانگوں اور 2 زبانوں والا بیل لوگوں کی توجہ کا مرکز

    کراچی : عید قرباں کے قریب آتے ہی کراچی کی مویشی منڈیوں میں جہاں خوبصورت جانور لائے جا رہے ہیں وہی کارخانہ قدرت سے نایاب جانور چھ ٹانگوں اور دو زبانوں والا شیرو بچھڑا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی مویشی منڈی کی رونقیں بڑھ گئیں، جہاں ملک بھر سے گائے،بیل،بکرے،اونٹ اور دنبوں کی مویشی منڈی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، وہیں چھ ٹانگوں اور دو زبانوں والا بیل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    چھ ٹانگوں اور دو زبانوں والے بچھڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ ایسا جانور کوئی پورے پاکستان میں لا کر دکھائے تو اس کویہ جانور میں تحفہ کر دوں گا۔

    شیرو کو دیکھنے کے لیے دور دراز سے لوگ آ رہے ہیں اور اسے اللہ کا کرشمہ قرار دے رہے ہیں،مالک کا کہنا ہے کہ شیر وکوبچوں کی طرح پالاہے جبکہ عوام کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ اتنا خوبصورت جانور دیکھنےکوملا جس کو دیکھ کر بڑی خوشگوار حیرت ہوئی۔

    دوسری جانب ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ سپرہائی ہائی وے سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی میں ہر رنگ ونسل کا جانور موجودہے، عیدالضحی تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد مویشیوں کی آمد متوقع ہے، بیوپاریوں اور جانوروں کو پانی، بجلی اور چارے کی تمام سہولیات میسرہیں۔

  • کراچی کی مویشی منڈی میں خوبصورت بیلوں کی جوڑی مرکز نگاہ بن گئی

    کراچی کی مویشی منڈی میں خوبصورت بیلوں کی جوڑی مرکز نگاہ بن گئی

    عید قرباں کی آمد آمد ہے اور ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، ایسے میں بیلوں کی ایک جوڑی نے خریداروں کو حیران کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں یوں تو 1 لاکھ کے قریب جانور موجود ہیں لیکن ان میں دو بیلوں کی جوڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

    پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے لائے گئے بیل شیزی اور شہزادی کا وزن بالترتیب 10 اور ساڑھے 9 من ہے۔

    مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان بیلوں کا خاص خیال رکھا ہے اور سارا سال انہیں گھی، بادام اور مکھن کھلاتے رہے ہیں۔

    ان بیلوں کی قیمت 11 لاکھ رکھی گئی ہے جس نے شہریوں کو پریشان بھی کیا ہے تاہم شاندار بیل خریداروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

  • کراچی  کی مویشی منڈی میں گلابی، ٹابری اور سندھی نسل کے خوبصورت  بکروں کی دھوم

    کراچی کی مویشی منڈی میں گلابی، ٹابری اور سندھی نسل کے خوبصورت بکروں کی دھوم

     کراچی: سپرہائی وے سہراب گوٹھ پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں نوشہروفیروزسےگلابی،ٹابری اورسندھی نسل کےخوبصورت بکرے اور ورے والاسے برہمن نسل کے بیل  آگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے سہراب گوٹھ کے قریب 900 ایکٹر رقبے پر ایشیاء کی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں ملک سے آنےوالے جانوروں کی تعداد 15 ہزار ہوگئی۔

    مویشی منڈی میں نوشہروفیروز سے گلابی،ٹابری، سندھی نسل کے خوبصورت نخروں والےبکرے اور بورے والا سے برہمن نسل کے بڑے بڑے بیل اور ساہیوال سے آنےوالےدیسی اور چولستانی مویشیوں نے بھی دھوم مچادی ہے۔

    دور دراز علاقوں سے آنے والے بیوپاری ہیوی ٹرالرز میں جانوروں کے ساتھ ان کا چارہ اور پانی ذخیرہ کیلئےٹینک بھی ساتھ لائے ہیں جبکہ پنجاب کے بڑے بڑے فارم ہاوسز مالکان نےبھی مویشی منڈی کا رخ کرلیاہے۔

    مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں کو روزانہ کی بنیاد پر فی جانوراور بکروں کیلئے ایک سے16 لیٹر پانی مفت فراہم کیا جارہاہے۔

    ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ پنجاب، بلوچستان،کے پی کے اور سندھ سے آنےوالے بیوپاریوں اور جانوروں کو تمام سہولیات کی فراہم کی جارہی ہے ، اس سلسلے میں ہماری مختلف ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ ہے۔

    یاور رضا چاولہ کا کہنا تھا کہ جانوروں کی صحت اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فیومی گیشن اور اسپرے بھی کیا جائے گا جبکہ بیوپاریوں کو لائیو اسٹاک اور وٹنری ڈاکٹرز کی سہولیات دی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیوپاریوں اور مویشی منڈی سے متصل رہائشی کالونیوں کو مکمل سیکورٹی دے رہے ہیں ، کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی کسی بھی شکایت کیلئے مویشی منڈی کے وسط میں موجود میڈیا سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں، کو آپریٹو سوسائٹیز کے تمام رہائشی افراد اور ان کے اہلخانہ کو مویشی منڈی داخلے کیلئے انٹری پاسز بناکر دیئے جارہے ہیں۔