Tag: karachi central jail

  • کراچی جیل:کروڑوں روپے سیکیورٹی بےسود ،دہشتگرد اوجھل! کیسے

    کراچی جیل:کروڑوں روپے سیکیورٹی بےسود ،دہشتگرد اوجھل! کیسے

    کراچی: سینٹرل جیل منصوبہ تو ناکام ہوگیا لیکن کروڑوں روپے سیکیورٹی انتظامات کے باوجود دہستگردوں نے منصوبے کو کس طرح آخری مراحل تک پہنچادیا؟ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی ایک بار پھر مشکوک ہوگئی ہے۔

    کراچی سینٹرل جیل سرنگ کھودنے والے دہشتگردوں نے سلیمانی ٹوپی کی نہ نظر آنے والی اصطلاح سچ ثابت کردکھائی، طویل عرصے سے سیکیورٹی کے عدم توازن کے مسئلے نے کراچی کو دہشت اور وحست کا مرکز بنا رکھا ہے۔

    پکڑے گئے دہشتگردوں کو قید رکھنے والے سینٹرل جیل پر دہشتگردوں کے حملے کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا خرچہ کیا گیا، جیل کے اطراف حفاظتی حصار کیلئے نئی دیوار کی تعمیر کی گئی، بیس نئی چوکیاں اور پچاس سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کی گئی لیکن کوئی بھی اقدام دہشتگردوں کوابتدائی مرحلے میں نہ پکڑ سکا۔

    دہشتگردوں پر نظر رکھنے کیلئے سو اسپیشل کمانڈوز کی دن رات کی ڈیوٹیاں، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو دوسو بلٹ پروف جیکٹس، جدید ہتھیار، ہیلمٹ، جدید میٹل ڈیٹیکٹر اور نائٹ وژن گلاسسز بھی فراہم کئے گئے ساتھ ہی ساتھ جیل کے اطراف موبائل فون جیمرز بھی لگا دیئے گئے۔

    ان تمام اقدامات کے باوجود دہشت گرد کس طرح چھ ماہ تک مسلسل نظر رکھنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی نظروں سے اوجھل رہے؟

  • کراچی:سینٹرل جیل میں سرنگ سے متعلق مزید تفصیلات منظرعام پر

    کراچی:سینٹرل جیل میں سرنگ سے متعلق مزید تفصیلات منظرعام پر

    کراچی :سینٹرل جیل میں دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کا جو سرنگ بنا ئی تھی اس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہے۔

    کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ بناکر ساتھیوں کو چھڑانے کامنصوبہ ناکام بنانے کے بعد رینجرز کا سینٹرل جیل اور اطراف کی آبادی میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اس دوران جہادی لٹریچراور سیاسی جماعتوں کے پرچم برآمد کیے گئے ہیں۔

    کراچی سینٹرل جیل کے قریب کھودی جانے والی سرنگ کے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آرہی ہیں جس کے مطابق جیل کے فرنٹ سے دوسرا گھر جہاں دہشتگردوں نے اپنے مذموم مقصد کیلئے سرنگ کھو دی وہ مکان پولیس اہلکار نے بھولو نامی رکشہ ڈرائیور سے خریدا تھا، جسے پولیس اہلکار نے چار گنا زائد قیمت پر دہشت گردوں کو فروخت کردیا۔

    دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر اہل علاقہ کو بتایا کہ وہ یہاں اچار کا کارخانہ قائم کر رہے ہیں، اسی دوران نیلے رنگ کے ڈرم اور متعدد بیگز مذکورہ مکان میں لائے گئے، مکان خریدنے والوں نے اپنا حلیہ بھی بدل لیا اور کلین شیو ہوگئے۔

    دہشت گرد سو(100) فٹ سرنگ کھود چکے تھے اور چالیس سے پچاس فٹ کھودنا باقی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جیل میں موجود کالعدم جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو سرنگ کے ذریعے رہا کرانا تھا، منصوبے کی ناکامی حساس اداروں کی بڑی کامیابی کیساتھ ساتھ الارمنگ بھی ہے کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک کس حد تک خطرنا ک اور وہ جدید کرمنا لو جی سے واقف ہیں۔

    گذشتہ روز سرنگ ملنے کے بعد رینجرز نے سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کیا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سینٹرل جیل میں بیرکوں کی مکمل تلاشی لی، سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں کے قبضے سے قینچیاں ،سیڑھیاں اور جہادی لٹریچر برآمد ہوا۔ بعض قیدیوں کے قبضے سے سیاسی جماعتوں کے پرچم اور ریڈیو اور بجلی کی تاریں بھی ملی ہیں۔

  • کراچی: سینٹرل جیل پر دہشتگردی کے حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی: سینٹرل جیل پر دہشتگردی کے حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی : رینجرز نے کراچی سینٹرل جیل پر دہشتگردی کے حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشتگرد غوثیہ کالونی سے جیل میں داخل ہونے کیلئے سرنگ بنا رہے تھے۔

    خفیہ اطلاع کے ملنے اور دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے رینجرز کے کرنل طاہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد کراچی کے علاقے غوثیہ کالونی کے ایک گھر سے سینٹرل جیل تک سرنگ بنا رہے تھے۔ دہشتگرد سرنگ کےذریعے جیل میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

    کرنل طاہرکا کہنا تھا کہ رینجرز کو قومی سلامتی کے اداروں نے مسلح افراد کی اطلاع دی تھی، غوثیہ کالونی میں چھاپہ مارکرملزمان کوحراست میں لیا۔

    رینجرز حکام نے ویڈیو بھی دکھائی، ویڈیو میں وہ ٹنکی ہے، جس کے اندر سے سرنگ بنائی جا رہی تھی اور بتایا گیا کہ دہشتگردوں نے کہاں تک سرنگ بنا لی تھی، دہشتگرد پینتالیس میٹر سرنگ کھود چکے تھے اور اپنے ہدف سے صرف دس کلو میٹر ہی دور تھے کہ پکڑے گئے سرنگ مطلوبہ ہدف سے صرف دس میٹر دور رہ گئی تھی۔

    کرنل طاہر نے بتایاکہ ملزمان نے سینٹرل جیل سے قیدیوں کو چھڑانے کا منصوبہ بنایا تھا، گھرکی ٹنکی میں کھدائی کرکے دس فٹ نیچے سرنگ بنائی گئی تھی، ملزمان نے پچپن فٹ لمبی سرنگ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، سرنگ کو جیل میں موجود سوکھےکنویں سے ملانے کا منصوبہ تھا۔

    رینجرز کے کرنل طاہر نے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے ملزمان سرنگ کھودنے میں ملوث ہیں، ملزمان کیخلاف کارروائی عوام کےتعاون سے عمل لائی گئی۔