Tag: karachi chamber of commerce

  • وزیر تجارت کی آمد : کراچی کے تاجروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

    وزیر تجارت کی آمد : کراچی کے تاجروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

    کراچی : نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کے کراچی چیمبر آف کامرس پہنچنے پر تاجروں نے ان سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

    اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر طارق یوسف نے کہا کہ معاشی پریشانیاں مزید بڑھتی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کی اس قیمت پر کیا ہم عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرسکتے ہیں، پیداواری لاگت اسی طرح بڑھتی جائے گی تو ہم کیسے کام کریں گے؟

    طارق یوسف کا کہنا تھا کہ مہینے میں8دنوں کیلئے گیس بند کردی جاتی ہے، کیا یہ صورتحال موزوں ہے؟ ان حالات میں ہم کیسے برآمدات میں اضافہ کرسکتے ہیں؟

    انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں کہ جس سے ہم اپنی برآمدات میں اضافہ کرسکیں تاہم ایس آئی ایف سی کے تحت اقدامات خوش آئند ہیں۔

    صدر کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ اس وقت شرح سود بھی بہت زیادہ ہے، سولر پینل کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ توانائی کے مسائل حل ہوں، چین کے ساتھ ایف ٹی اے پر ری وزٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر صدر اپیریل فورم جاوید بلوانی نے کہا کہ 2ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات10 فیصد کم ہوگئی، ڈی ایل ٹی ایل کے پیسے پھنسےہوئے ہیں، گیس کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری طبقے کو بہت نقصان ہورہا ہے۔

  • تاجروں نے مرتضیٰ وہاب کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے

    تاجروں نے مرتضیٰ وہاب کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے

    کراچی : نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کراچی چیمبر آمد کے موقع پر تاجروں نے ان کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

    اس موقع پر منعقدہ تقریب سے صدر کراچی چیمبر طارق یوسف نے خطاب کیا اور شہر قائد کے دیرینہ اور بنیادی مسائل سے متعلق ان کی توجہ مبذول کرائی۔

    طارق یوسف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے کراچی کا کوئی وارث نہیں، شہر کی کچھ سڑکیں ایک ایک سال سے بن رہی ہیں، شہر میں پانی اور انفرا اسٹرکچر کا کوئی تصور نہیں ہے۔

    صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کراچی کی ضرورت ہے، آئی آئی چندریگر روڈ پاکستان کی وال اسٹریٹ کہلاتی ہے، اس وال اسٹریٹ پر گزشتہ دو ماہ سے گٹر کا پانی کھڑا ہوا ہے،

    انہوں نے کہا کہ شیر شاہ روڈ 3سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شہر کے انڈر بائی پاس کی دیواروں سے سریا چوری کیا جارہا ہے، کیا بلدیہ عظمیٰ کے پاس انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لئے کوئی محکمہ ہے؟

    صدر کراچی چیمبر نے بتایا کہ ماربل کا سارا کچرا سائٹ میں فیکٹریوں کے باہر پھینکا جارہا ہے ، کراچی میں 32 سال سے کوئی انڈسٹریل اسٹیٹ نہیں بنی یہاں کچرے سے ایندھن بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے۔

  • گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفرمحمود

    گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفرمحمود

    کراچی : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کا اس وقت جو حال ہے اگر ستر کی دہائی میں پورٹ قاسم کے بجائے گوادر پورٹ بنادیا جاتا تو آج پاکستان کی ترقی کا نقشہ بہت مختلف ہوتا۔ گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل طفر محمود عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نے گوادر میں شپ یارڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے.

    نجی شعبہ کراچی میں شپ یارڈ قائم کر نا چاہتا ہے تو پاک بحریہ ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، شپ یارڈ کی تعمیر سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

    ایڈ مرل ظفر محمود کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملک کے سمندری وسائل استعمال نہ کرنے پر دکھ ہے، تاجروں کے ساتھ مل کر میری ٹائم کے شعبے کو ترقی دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں دستیاب مواقع میں تاجربرادری کی دلچسپی سے حوصلہ ملا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے جہاز رانی و بندر گاہ کی وزار ت کا نام وزارت میری ٹائم کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم میری ٹائم سات سے آٹھ وزارتوں کے ماتحت ہے اس لئے سب سے پہلے اسے ایک وزارت کے ماتحت کرنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • ٹیکنالوجی میں جرائم پیشہ افراد پولیس سے آگے ہیں، آئی جی سندھ

    ٹیکنالوجی میں جرائم پیشہ افراد پولیس سے آگے ہیں، آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں جرائم پیشہ افراد پولیس سے زیادہ تربیت یافتہ ہیں اورموجود ٹیکنالوجی سے مجرموں کو پکڑنا آسان کام نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی چیمبرآف کامرس میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے میدان میں آنے پر پولیس کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل قتل سے پولیس کا اعتماد بھی متاثر ہوتا ہے، کوئی دہشت گرد ویزا لے کر نہیں آتا،دہشت گرد اپنی سوچ کو نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

    اے ڈی خواجہ نے کہا کہ دہشت گردوں سے کسی صورت نہیں ڈریں گے، سسٹم کمزور ہے، ٹیکنالوجی میں کرمنلز پولیس سے آگے ہیں، موجود ٹیکنالوجی سے مجرم کو پکڑنا آسان کام نہیں۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سی پی ایل سی کے اعداد وشمار کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پچھلے آٹھ ماہ میں چوبیس فیصد کمی ہوئی ہے، دوہزار تیرہ سے اب تک اسی ہزار ملزمان پکڑے ہیں۔

    اے ڈی خواجہ نے شکوہ کیا کہ ننانوے فیصد شہری اسٹریٹ کرائم کی ایف آئی آر درج نہیں کرواتے،جس کے باعث مجرم چند ماہ میں واپس سڑکوں پر جرائم کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

  • عید الاضحیٰ پر 300ارب روپے کے جانور قربان کئے

    عید الاضحیٰ پر 300ارب روپے کے جانور قربان کئے

    کراچی : رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر تین سو ارب روپے کے جانور قربان کئے گئے جب کہ بارہ سے چودہ ارب روپے کی کھالوں کے سودے متوقع ہیں۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر تقریبا پچھتر لاکھ جانور ذبح کیے گئے ہیں، جن کی مالیت تین سو ارب روپے تک ہوسکتی ہے۔

    اعداد وشمار کے مطابق رواں سال ایک گائے اوسط قیمت ساٹھ سے سترہ ہزار جبکہ بکرا تیرہ سے سولہ ہزار روپے میں فروخت ہوا، اس سال ملک بھر میں گائے کی تیس لاکھ تک جبکہ بکروں کی پینتیس لاکھ اور دنبوں کی دس لاکھ کھالیں جمع ہونے کی توقع ہے۔

    ٹینرز انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق اس سال ملک بھر سے بارہ سے چودہ ارب روپے کی کھالیں خریدی جا سکتی ہیں، جس میں کراچی کا حصہ چھ ارب روپے بنتا ہے۔ کھالوں کی خریداری کے لیے ٹینریز مالکان اور فلاحی انجمنوں کے درمیان عیدِ قرباں سے قبل ہی سودے طے کرلیے جاتے ہیں۔